Tag: میسی

  • لائنل میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا نے لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    لائنل میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا نے لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    بارسلونا: لیجنڈ فٹ بالر لائنل میسی کی جادوئی پرفارمینس نے بارسلونا کا ایک بار پھر لالیگا کا ٹائٹل جتوا دیا، یہ گذشتہ دس سال میں ساتواں‌ موقع ہے، جب میسی کے کلب نے یہ کارنامہ انجام دیا.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دونوں ڈیپوریٹو کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نامور ارجنٹینی کھلاڑی لائنل میسی چھائے رہے، انھوں نے تین لگاتار گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی. اس جیت کے ساتھ بارسلونا اسپینش لیگ لالیگا کی ایک بار پھر چیمپیئن بن گئی. 

    یاد رہے کہ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کو اطالوی کلب روما کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جسے چیمپئنز لیگ کا سب سے بڑا اپ سیٹ تصور کیا جاتا ہے، البتہ بارسلونا جلد ہی اس ناکامی سے ابھر آئی.

    ڈیپورٹیو کے خلاف میچ میں میسی کا جادو سر چرھ کربولا، پہلے ہاف میں میسی نے ایک گول بنایا، دوسرے ہاف میں بھی حریف ٹیم کے ڈیفینڈرز میسی کو نہ روک پائے۔

    خیال رہے کہ لائنل میسی رواں سیزن میں سب سے زیادہ پیسہ بنانے والے فٹ بالر ہیں، وہ ایک منٹ کے عوض تیس ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں اور ان کی حالیہ کارکردگی نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ اس کے حق دار ہیں.

    بارسلونا نے حریف ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیتے ہوئے مجموعی طور پر پچیسویں مرتبہ اسپینش لالیگا کا ٹائٹل جیتا۔ فتح کے بعد بارسلونا کے مداحوں نے شان دار جشن منایا.


    لائنل میسی: ایک منٹ کے تیس ہزار ڈالرز وصول کرنے والا دنیا کا امیر ترین فٹ بالر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لائنل میسی: ایک منٹ کے تیس ہزار ڈالرز وصول کرنے والا دنیا کا امیر ترین فٹ بالر

    لائنل میسی: ایک منٹ کے تیس ہزار ڈالرز وصول کرنے والا دنیا کا امیر ترین فٹ بالر

    بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی رواں سیزن میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹ بالر بن گئے، انھوں‌ نے اس میدان میں‌ اپنے حریف رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا.

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی نے رواں‌ سیریز میں‌ اپنے روایتی حریف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کی ایک منٹ کی آمدنی تیس ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے.

    یاد رہے کہ لائنل میسی کو میراڈونا ثانی کہا جاتا ہے، وہ ہسپانوی کلب بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہیں‌، ان کا شمار عہد حاضر کے عظیم فٹ بالرز میں‌ ہوتا ہے۔ میسی اور پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو کے درمیان سخت مسابقت پائی جاتی ہے.

    دونوں ہی کھلاڑی کبھی گولز کی تعداد، کبھی آمدنی کی دوڑ میں ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آتے ہیں، البتہ رواں سیرن میں ارجنٹینی سپراسٹار نے پرتگالی گولز کی مشین کو شکست دے دی ہے۔

    لائنل میسی کا ایک منٹ کا معاوضہ تیس ہزار ڈالرزہوچکا ہے، بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی نے تنخواہ، بونس اور کمرشل ریونیو سے مجموعی طور پر154ملین ڈالرز کمائے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سیزن میں رونالڈو 87.5 ملین یورو کے ساتھ سرفہرست اور میسی 76.5 ملین یورو کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔


    نامور فٹ بالر لیونل میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نامور فٹ بالر لیونل میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    نامور فٹ بالر لیونل میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    بارسلونا: عہد حاضر کے ممتاز فٹ بالر لیونل میسی نے اپنے کیریر کا 600 گول اسکور کرکے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرکے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بارسلونا اور اٹلانٹیکو میڈرڈ کے درمیان ہونے والے کانٹے دار مقابلے میں ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے فری کک پر گول داغ کر اپنا نام 600 گولز کرنے والے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں  درج کروا لیا۔

    اپنے ناقابل یقین کیریر میں وہ بارسلونا کی طرف سے 539 اور اپنی قومی ٹیم کی جانب سے 61 گول اسکور کر چکے ہیں۔ گول پوسٹ سے 30 یارڈ کے فاصلے سے لگائی جانے والی میسی کی جادوئی کک نے ان کی ٹیم کو اس سخت مقابلے میں ایک صفر سے کامیابی دلائی۔ اس منظر کو اسٹیڈیم میں موجود نوئے ہزار تماشائیوں نے براہ راست دیکھا۔

    دل چسپ امر یہ ہے کہ وہ اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے لگاتار تین میچوں میں اپنے بائیں پاﺅں کی کک سے گول اسکور کرچکے ہیں۔ اسی باعث تجزیہ کار ان کے بائیں پاﺅں کو سونے کا پاﺅں کہتے ہیں۔

    میچ کے بعد اٹلانٹیکو میڈرڈ کے یوروگوائے سے تعلق رکھنے والے معروف کھلاڑی ہوزے ماریا گیمز نے میسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میسی کا تعلق تو کسی اور ہی سیارہ سے ہے، کبھی کبھار انھیں روکنا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔‘

    یاد رہے کہ میسی ارجنٹیا کی قومی ٹیم کے کپتان اور اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ان کا موازنہ پرتگال کے کرسٹینا رونالڈو کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ دونوں ہی کھلاڑی دنیا کے عظیم ترین فٹ بالرز کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ سب سے زیادہ گول کرنے کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریا کے جوزف بیکان کے پاس ہے۔


    بارسلونا کے اسٹرائیکرلائنل میسی کیلئے بہترین فٹبال پلئیر کا ایوارڈ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کرسٹیانورونالڈونے2016 کے بہترین فٹبالرکاایوارڈجیت لیا

    کرسٹیانورونالڈونے2016 کے بہترین فٹبالرکاایوارڈجیت لیا

    لزبن : پرتگال کےاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےاپنے کیریئر میں چوتھی مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کےمطابق سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بیلن ڈی اور کو پہلی مرتبہ فیفا سے الگ کیا گیا تھا جس کے بعد نامور فٹبالر رونالڈو نےچوتھی مرتبہ ساک کےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنےنام کیا۔

    p1

    کرسٹیانورونالڈو نے رواں سال اپنی ٹیم پرتگال کو یورپین کپ جتواکر پہلی مرتبہ یورپین چمپیئن بنانے میں اہم کردار کیا تھا۔

    p2

    ریال میڈرڈ کے کھلاڑی رونالڈو کا کہنا تھا کہ انہوں نے چار بار گولڈن بال حاصل کرنےکا کبھی سوچا بھی نہ تھا اور وہ بیلن ڈی اور حاصل کرنے پر بے انتہا خوش ہیں۔

    p4

    فائنل ووٹنگ میں رونالڈ اپنے روایتی حریف ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہے، فرانس کے انتھونی گریزمین فائنل ووٹنگ میں تیسرے نمبر پر رہے۔

    p3

    پرتگال کےاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اس سے قبل 2008، 2013 اور 2014 میں سال کا بہترین فٹ بالر ہونے کا اعزاز پایا تھا۔

    p6

    واضح رہے کہ ارجنٹینا کے لیونل میسی نے گزشتہ سال رونالڈو کو شکست دے کر بیلن ڈی اور ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ تاہم اس دفعہ میسی سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہے۔

  • ارجنٹائن کے معروف فٹبالرمیسی زخمی ہو گئے

    ارجنٹائن کے معروف فٹبالرمیسی زخمی ہو گئے

    بیونس آئرس: ارجنٹائن کےاسٹار فٹبالر لیونل میسی زخمی ہونے کے بعد سنہ 2018 کے فٹبال کے عالمی کپ کے کوالیفائر میچ سے باہر ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینے کے بعد جمعرات کو یوراگوائے کے خلاف گول کر کے جنوبی امریکہ کے کوالیفائنگ گروپ میں ارجنٹائن کو پہلے نمبر پر پہنچا دیا تھا.

    اس میچ کے بعد میسی نے کہا تھا ’ان کے زخم کی وجہ سے انھیں بہت درد ہو رہا ہے۔‘

    ارجنٹائن کے فٹبال کوچ کا اس حوالے سے کہنا تھا ’ میسی کھیل نہیں سکیں گے۔ ہم کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ ہمیں میسی کا بہت خیال رکھنا ہو گا.

    روس میں کھیلے جانے والے سنہ 2018 کے فٹبال کے عالمی کپ کے 18 میں سے سات کوالیفائنگ مقابلوں میں ارجنٹائن یوراگوائے، کولمبیا، ایکواڈور اور برازیل کے مقابلے میں پہلے نمبر پر ہے.

    *فٹبال کے نامور کھلاڑی میسی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    یاد رہے کہ میسی نے رواں سال 27 جون کو کوپا امریکہ کے فائنل میں اپنی ٹیم کی چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا.

    *نامور فٹبالر میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    انہوں نے گذشتہ ماہ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد انھیں ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا.

  • نامور فٹبالر میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    نامور فٹبالر میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    بیونس آئرس: نامور فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا،جس کے بعد انہیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے 29 سالہ شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف ارجنٹینا کی شکست پر بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا.

    حال ہی میں مشہور فٹبالر میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ’ملک کی محبت اور ٹیم میں رہ کر مدد کرنے کے لیے فٹبال کی دنیا میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

    یاد رہے کہ میسی نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف پینالٹی ضائع کرنے کے بعد فٹبال کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا.

    چلی نے ارجنٹینا کو ہرا کرمسلسل دوسری بار کوپا امریکا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا،فائنل میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلی نے 0-4 سے فتح اپنے نام کی.

    لیونل میسی رواں برس ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ لیونل میسی رواں برس ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

  • عید الفطر کے موقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے پیغامات

    عید الفطر کے موقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے پیغامات

    عید الفطر کے موقع پر تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کررہے ہیں، ماڈلز، فنکار اور  کاروباری حضرات اپنے مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد کا پیغام پہنچانے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عید کے موقع پر مسلمانوں کے نام پیغام بھیجیں ہیں۔

    ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت آجانے کے باعث اب بیرون ملک میں وقت گزارنے والے افراد دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر اپنے مداحوں، دوستوں احباب سمیت تمام افراد کے سامنے اپنے جزبات کی عکاسی کرسکتے ہیں، انٹرنیٹ سے واقفیت اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنے مداحوں کو عید الفطر کے موقع پر خصوصی پیغام دیا ہے۔

    معروف فٹبالر ’’لیونیل میسی‘‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عید منانے والوں کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

    پاکستانی معروف فاسٹ بولر اور سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ ’’اس سنہری موقع کے ہر مرحلے سے لطف اندوز ہوں اور اچھے طریقے سے عید گزاریں‘‘۔

         سرلنکن کھلاڑی مہیلا جے وردھنا نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انڈین بلے باز محمد شامی نے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ’’ خوشیاں بانٹتے رہیں اور ٹیم انڈیا کو سپورٹ کرتے رہیں‘‘۔

        سابق پاکستانی بلے باز اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے عید الفطر کے موقع پر سب کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آنے والا سال سب کی توقعات کو پورا کرے اور خوشیوں کا سال ثابت ہو۔

    پاکستانی بلے باز اور سیلفی کنگ احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں اور اُن کے اہل خانہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

        پاکستانی لیگ اسپینر سعید اجمل نے عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ دن ہمارے لیے برکتوں کا دن ہے، تمام لوگوں کو یہ دن مبارک ہو‘‘۔

    پاکستانی بولنگ کوچ اظہر محمود نے عید الفطر کے مبارک موقع پر دعا کی ہے کہ’’ اللہ رب العزت ہماری رمضان المبارک کی عبادات کو قبول فرمائے، عید منانے والے افراد اپنے اردگرد رہنے والے کمزور اور مجبور افراد کو عید کی خوشیوں میں ضرور یاد رکھیں‘‘۔

        پاکستانی اوپنر محمد حفیظ نے عید الفطر کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’عید کا دن خوشیوں کا دن ہے، خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں، تمام مسلمانوں اور اہل وطن کو میری جانب سے بہت بہت عید مبارک‘‘۔

    ٹیینس کھلاڑی اور شیعب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے ’’میں عید کے اس پر مسرت موقع پر لندن میں ہوں اور اپنے اہل و عیال کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے، آپ لوگ بہت خوش نصیب ہیں کہ اپنے حلقہ احباب کے ساتھ عید الفطر کی خوشیوں میں شریک ہیں‘‘۔

     راولپنڈی ایکسپریس کا لقب پانے والے معروف پاکستانی فاسٹ بالر شیعب اختر نے بھی عید الفطر کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

    خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتان بسمہ معروف نے بھی عید الفطر  کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ’’آج کا خاص دن ملک کے لیے امن لے کر آئے گا‘‘۔

  • بیونس آئرس میں میسی کا مجسمہ

    بیونس آئرس میں میسی کا مجسمہ

    بیونس آئرس: ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں مشہور فٹبالر لیونل میسی کا مجسمہ بنادیا گیا۔ یہ مجسمہ ان کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

    ارجنٹینی عوام نے لیونل میسی سے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر بیونس آئرس میں ان کا مجسمہ بنا دیا۔ لگاتار 3 فائنلز ہارنے کے بعد میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔messi-4

    ارجنٹینا کے صدر نے بھی فون پر میسی سے بات کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کی۔ ذرائع کے مطابق پیر تک میسی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

    بیونس آئرس میں شہر کے میئر نے شہر میں مجسمے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میسی ناقدین پر کان نہ دھریں۔ ٹیم کو ان کی ضرورت ہے اس لیے 2018 ورلڈ کپ تک ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

    messi-2

    واضح رہے کہ کوپا امریکہ کے فائنل میں چلی سے شکست کے بعد میسی نے نم آنکھوں کے ساتھ انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع کہہ دیا تھا۔ میسی نے کوپا امریکا کپ کے فائنل میں پینلٹی کک ضائع کر دی تھی، جس کے بعد انہیں مداحوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    messi-3

    ارجنٹینا کے 29 سالہ میسی نے 5 دفعہ دنیا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کی۔ اپنے کلب بارسلونا کو حال ہی میں لالیگا چمپیئن بنوانے میں بھی میسی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • میسی نے سب سے زیادہ گول کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    میسی نے سب سے زیادہ گول کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بیونس آئرس : ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق معروف فٹبالر لیونل میسی نے یہ کارنامہ کوپا امریکہ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کے خلاف سر انجام دیا، 28سالہ لیونل میسی نے اس میچ میں ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور ہر 55واں گول کرکے اپنے ہم وطن گیبرئیل بیٹسٹوٹا کے 54 گول کرنے کے ریکارڈ توڑ دیا.

    منگل کو کھیلے جانے والے کوپا امریکہ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے امریکہ کو چار صفر کے واضح فرق سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا.

    ارجنٹائن کی جانب سے ایزکوئل لاویسی نے لیونل میسی کی مدد سے میچ کا پہلا گول کیا، اس کے بعد میسی نے فری کک کے ذریعے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کی سبقت کو دگنا کر دیا.

    ارجنٹائن کی جانب سے گونزولا ہیگوین نے مزید دو گول کر کے اپنی ٹیم کو کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں پہنچا دیا.

    میچ کے بعد میسی نے کہا کہ’میں بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑنے پر بہت خوش ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘

  • افغانستان کے پانچ سالہ مرتضی احمدی کو میسی کی جرسی مل گئی

    افغانستان کے پانچ سالہ مرتضی احمدی کو میسی کی جرسی مل گئی

    کابل: ارجنٹائن کے اسٹار فٹبال لائنل میسی نے پانچ سالہ افغانی فین کا خواب جرسی بھیج کر پورا کردیا ہے۔

    کھیلنے کیلئے بنجر زمین، مگر شوق ہے عروج پر، افغانستان کے صوبہ غزنی کا پانچ سالہ مرتضی احمدی کا میسی کی اصل جرسی مل گئی، لائنل میسی نے آٹوگراف والی جرسی اپنے پرستار کو افغانستان بھیجوا دی۔

    مرتضی احمدی نے شوق پورا کرنے کیلئے تھیلی سے بنی میسی کی جرسی زیب تن کی جو سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

    میسی کے پرستار کو اب ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر سے ملنے کا انتظار رہیگا جو شاید جلد ہی پورا ہوجائے۔