Tag: میشا شفیع کیس

  • میشا شفیع جنسی ہراسانی کیس، گلوکار علی ظفر آبدیدہ ہوگئے

    میشا شفیع جنسی ہراسانی کیس، گلوکار علی ظفر آبدیدہ ہوگئے

    لاہور: معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے میشا کو مصالحت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میشا اور میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں، یہ جو ہورہا وہ معاشرے کے لیے اچھا نہیں، اس معاملے کو ختم کرو، علی ظفر آبددیدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میشا شفیع کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے کیس کا فیصلہ جلد کرنے کے خواہش مند علی ظفر میشا شفیع کیس پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں رو پڑے۔

    علی ظفر نے کہا کہ میشا آپ ایک قدم بڑھاؤ میں 10 قدم بڑھانے کو تیار ہوں، مجھے ہتک عزت کیس کے پیسے نہیں چاہئیں، ہتک عزت کیس کے پیسے مل بھی گئے تو خواتین کی فلاح پر خرچ کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے لے کر دیگر بڑی کمپنیوں کو جو مجھے کام دیتے ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر ٹیگ کیا جارہا ہے تاکہ میرا کیریئر ختم ہوجائے۔

    مزید پڑھیں: علی نے میشا کو معاف کر بھی دیا تو میں اسے ہر گز معاف نہیں کروں گی، اہلیہ عائشہ 

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ جس مقام پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا وہاں دو عورتیں اور بھی موجود تھیں، میشا نے اس مقام سے جانے کے بعد مجھے پیغام بھیجا جس کو میں نے عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا۔

    علی ظفر نے کہا کہ میں بے قصور تھا، بے قصور ہوں، عدالت میشا کا الزام مسترد کرچکی ہے، اپنے حق کے لیے جو مناسب لگا وہ کروں گا، لوگ میرے ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں اور کئی مرتبہ مجھے ہراساں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل علی ظفر کی اہلیہ عائشہ علی کا کہنا تھا کہ ’علی نے اگر میشا شفیع کو معاف کربھی دیا تو میں اسے ہر گز معاف نہیں کروں گی۔‘

  • ہراسمنٹ کیس:علی ظفرکی میشا شفیع کے خلاف مقدمے کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست

    ہراسمنٹ کیس:علی ظفرکی میشا شفیع کے خلاف مقدمے کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست

    لاہور: گلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ میشاشفیع کے خلاف دائر کردہ مقدے کا جلد از جلد فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کردی، میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا ۔

    تفصیلات کے مطابق یہ در خواست علی ظفر کے وکیل رانا انتظار کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائرکی گئی ہے۔ علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کا دعویٰ کررکھا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس ایک سال سے زیرالتوا ہے، میشا شفیع مختلف طریقوں سے کیس کوالتوا کا شکار کررہی ہیں، عدالت ایک ماہ کے اندراس کے فیصلہ سنائے۔

    عدالت نے درخواست کی سنوائی کرتے ہوئے میشا شفیع کو 19 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طورپرہراساں کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    یاد رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوٰی دائر کر رکھا ہے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے‘۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں میشا شفیع نے یہ بھی کہا تھا کہ میری جانب سے علی ظفر پرالزام لگانے کے بعد سے آدھے درجن خواتین سامنے آئیں ہیں اور ان تمام خواتین نے بھی علی ظفر پر یہی الزام عائد کیا ہے، تاہم کسی بھی خاتون نے میشا شفیع کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔