Tag: میشا شفیع

  • جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، علی ظفرنے میشا شفیع کو 100کروڑروپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، علی ظفرنے میشا شفیع کو 100کروڑروپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

    لاہور : گلوکارو اداکار علی ظفرنے میشا شفیع کو سوکروڑروپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا، گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارو اداکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ شروع ہوگئی، علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کو سوکروڑ کا لیگل نوٹس بھیج دیا گیا۔

    علی ظفر کی جانب سے نوٹس میں میشا شفیع سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر پر ان پر جنسی ہراساں کرنے کا جو الزام عائد کیا گیا ہے وہ جھوٹا ہے، اسے ڈیلیٹ کیا جائے۔

    نوٹس کے مطابق میشا شفیع علی ظفر پر لگائے گئے الزام کو 14 روزمیں واپس لے کر معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں گلوگارہ کو 100 کروڑ روپے تک ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

    علی ظفر کی جانب سے بھیجا گیا لیگل نوٹس میشا کے وکیل کو موصول ہوگیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  میشا شفیع علی ظفر سے قانونی جنگ لڑنے کو تیار


    میشا کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں، میشا کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔

    گزشتہ روز میشا شفیع نے ہراسانی کے معاملے پر بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا اور خواتین کے حقوق کی وکیل نگہت داد کےذریعے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

    انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہاتھا علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات سے متعلق اب میڈیا مذکورہ شخصیات سے رابطہ کرے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کے جواب میں علی ظفر نے انھیں‌ قانونی نوٹس بھجوایا تھا ، علی ظفر نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا پربے بنیاد الزام لگائے اور میڈیا پرانھیں ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔


    مزید پڑھیں : علی ظفر نے ایک سے زیادہ بار ہراساں کیا، نوجوان گلوکارہ کا الزام


    واضح رہے کہ چند روز قبل میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میشا شفیع علی ظفر سے قانونی جنگ لڑنے کو تیار

    میشا شفیع علی ظفر سے قانونی جنگ لڑنے کو تیار

    لاہور: معروف گلوکار میشا شفیع نے نامور فنکار علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کر لی، گلوکارہ کی جانب سے دو وکلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے قانونی معاملات کے لیے بیرسٹر احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کر لیں، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات سے متعلق اب میڈیا مذکورہ شخصیات سے رابطہ کرے.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز علی ظفرنے میشا شفیع کو لیگل نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے فوری معافی کا مطالبہ کیا تھا، علی ظفر نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا پربے بنیاد الزام لگائے اور میڈیا پرانھیں ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ میشا شفیع دو ہفتے میں میڈیا پر آکر تمام الزامات واپس لیں اور معافی مانگیں، اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائرکروں گا.

    اب میشا شفیع کی عدالتی جنگ کے لیے وکلا کی خدمات حاصل کر لی ہیں. یاد رہے کہ چند روزل قبل میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا تھا۔


    علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ

    علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ

    لاہور: نامور فنکار علی ظفرنے معروف گلوکارہ میشا شفیع کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے اور ان سے فوری معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کے جواب میں علی ظفر نے انھیں‌ قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے.

    علی ظفر نے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا پربے بنیاد الزام لگائے اور میڈیا پرانھیں ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ میشا شفیع دو ہفتے میں میڈیا پر آکر تمام الزامات واپس لیں اور معافی مانگیں، اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائرکروں گا.

    یاد رہے کہ چند روزل قبل میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے  لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر  اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    اب علی ظفر نے میشا شفیع کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔


    علی ظفر نے ایک سے زیادہ بار ہراساں کیا، نوجوان گلوکارہ کا الزام


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    کراچی: نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جس کے جواب میں گلوکار نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا۔

    علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جواب دیا کہ میں ایک بیٹی اوربیٹےکابا پ ، ایک ماں کابیٹا جبکہ ایک عورت کاشوہربھی ہوں، میں کئی بار اپنی فیملی اور دوستوں کےلئےمشکل وقت میں کھڑارہا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مجھےکچھ چھپانےکی ضرورت نہیں،خاموشی میراطرزعمل نہیں تاہم میں الزام کاجواب الزام سےنہیں دوں گا اور  میشا شفیع کے معاملے کو سوشل میڈیا پر لےجانےکے بجائےعدالت لے کر جاؤں گا۔ گلوکار نے میشا شفیع کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔

    قبل ازیں میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ’میرے ساتھ شوبز میں کام کرنے والے ساتھی علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ بار  جنسی طور پر ہراساں کیا، یہ سب اُس وقت نہیں ہوا جب میں چھوٹی تھی یا پھر انڈسٹری میں نئی داخل ہوئی تھی، یہ سب کچھ میرے ساتھ دو بچوں کی ماں ہونے کے باوجود ہوا کیونکہ میں خاموش رہنے کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں‘۔

    واضح رہے کہ علی ظفر اپنے مقبول گانوں کے علاوہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے گذشتہ سیزن میں میشا شفیع کے ساتھ ایک گانا بھی گایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔