Tag: میلانیا

  • الیکشن میں شکست کے بعد ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، میلانیا نے بڑا فیصلہ کرلیا؟

    الیکشن میں شکست کے بعد ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، میلانیا نے بڑا فیصلہ کرلیا؟

    ؟واشنگٹن : امریکی انتخابات میں شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا نے شوہر سے طلاق لینے پر غور کررہی ہے، میلانیا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر سے علیحدگی کے لئے میلانیا دن گن رہی ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کی شکست کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا لگنے کا امکان ہے، اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے شوہر سے طلاق لینے کے فیصلے پر سوچ بچار شروع کردیا ہے۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان گزشتہ چار سال سے کشیدہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وائیٹ ہاؤس کی سابق ملازمہ کے دعووں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ میلانیا ٹرمپ شوہر سے طلاق لینے پر غور ر رہی ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا اپنے شوہر ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی، وہ طلاق کے بعد اپنے بیٹے کو بھی جائیداد میں برابر حصہ دلوانے کے معاملے پر مشاورت کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب ٹرمپ حکومت کی سابق عہدیدار اومروسا مینیگولٹ نیومین نے بھی دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ اور میلانیا ٹرمپ کی 15 سالہ شادی "ختم” ہوچکی ہے اور وہ صدر سے علیحدگی کے لئے دن گن رہی ہیں۔

    اس سے قبل میلانیا ٹرمپ نے انہیں طلاق کیوں نہیں دی؟ اس کا جواب دیتے ہوئے سابق معاون نے کہا کہ اگر وہ عہدے پر ہی رہتے تو وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو "سزا” دینے کا راستہ ڈھونڈ لیتی۔

    ایک اور سابقہ ​​معاون نے بتایا کہ 2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تو میلانیا ٹرمپ پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں، کیونکہ انہیں کبھی بھی ٹرمپ کی جیت کی امید نہیں تھی”۔ تاہم میلانیا نیویارک سے وائٹ ہائوس منتقل ہونے کیلئے پانچ ماہ انتظار کیا۔

    خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ناقابل دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔

  • میلانیا کے آبائی ملک سلووینا میں ٹرمپ کا مجسمہ تخلیق

    میلانیا کے آبائی ملک سلووینا میں ٹرمپ کا مجسمہ تخلیق

    واشنگٹن : شخصی سیاست پر تبصرہ کرنے کی غرض سے میلانیا کے آبائی ملک سلووینا کے شہری نے لکڑی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 فٹ بلند مجمسمہ تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلووینین فنکار نے دنیا کی سپر پاور کہلائی جانے والی مملکت امریکا کے صدر کابلیو رنگ کا مجسمہ ان کے اکثر زیب تن کیے جانے والے لباس کو دیکھ کر تیار کیا ہے، جسے میلانیا کے آبائی ملک سلووینا کے علاقے سیونیکا میں نصب کیاگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فنکار نے 26 فٹ اونچا مجسمہ مکمل طور پر لکڑی کی مدد سے تیار کرکے ایک نجی زمین پر لگایا گیا ہے جس کا ایک ہاتھ (مکّے) کی صورت میں ہوا میں بلند ہے۔

    مجسمہ تیار کرنے والے فنکار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں شخصی سیاست پر تبصرہ کرنا چاہتا تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سلووینا کے شہر سیونیکا میں ہی ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کا مجسمہ بھی نصب کیا جاچکا ہے، جسے ایک بڑے درخت کو تراش پر مجمسے کی صورت میں ڈھالا گیا تھا، برلن نژاد امریکی فنکار نے خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کا آسمانی رنگ کا مجسمہ ان کے 2017 میں زیب تن کیے گئے لباس کو دیکھ کر تیار کیا ہے۔

    میلانیا ٹرمپ کے مجسمے کو دیکھ کر کچھ مقامی افراد کی جانب سے ناپسنددگی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کی خاتون اوّ کے مجسمے کو مشہور کارٹون اسمرفسٹی سے تشبیہ دیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا مجسمہ دارالحکومت لیوبلیانا سے 30 کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع گاؤں سیلاپریکام نیکو میں تخلیق کیا گیا ہے۔

    مجمسے کے خالق ٹومز شلیگل کا کہنا ہے کہ ’جمہوریت کیا ہے ک؟ہم لوگوں کی آنکھیں کھولنا چاہتے ہیں کہ آخر یہ دنیا کہاں جارہی ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاست شخصیات کے گرد گھوم رہی ہے ،آپ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو دیکھ لیں، ٹرمپ کو دیکھیں ہمارے صدر اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو دیکھ لیں‘۔

    مجسمے کے خالق کا کہنا تھا کہ مجسمے میں چہرے کے تاثرات پہلے خوفناک بنائے تھے تاہم ہفتے کے اختتام پر تاثرات کو دوستانہ انداز میں ڈھال دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کچھ ناقدین نے ٹرمپ کے مجسمے کو فقط لکڑی کا ضیاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ فنکار کو یہ نہیں بنانا چاہیے تھا۔

  • میلانیا کا مجسمہ اسمرفسٹی قرار، لوگوں کا ناپسندی کا اظہار

    میلانیا کا مجسمہ اسمرفسٹی قرار، لوگوں کا ناپسندی کا اظہار

    واشنگٹن : سلووینا کے شہریوں نے امریکا کی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے لڑکی سے بنے مجسمے کو اسمرفسٹی سے تشبیہ دیکر نفر ت کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ مجسمے کا آسمانی رنگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برلن نژاد امریکی فنکار نے خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کا آسمانی رنگ کا مجسمہ ان کے 2017 میں زیب تن کیے گئے لباس کو دیکھ کر تیار کیا ہے، جسے میلانیا کے آبائی ملک سلووینا کے علاقے سیونیکا میں نصب کیاگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میلانیا ٹرمپ نے سنہ 2017 میں اپنے شوہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں آسمانی رنگ کا لباس پہنا تھا جس کی بنیاد پر مجسمہ تیار کیا گیا ہے تاہم یہ مجسمہ ہر کسی کو پسند نہیں آیا اور مقامی افراد نے بھی اس سے ناپسندی کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مجسمے کی تصاویر آن لائن جاری کردی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجسمہ میلانیا سے کسی طور بھی مشابہت نہیں رکھتا۔

    مقامی افراد نے میلانیا کے مجسمے کو خاتون کارٹون کریکٹر اسمرفس سے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ اسمرفس ہے، یہ بے عزتی ہے‘۔

    مجسمہ تیار کرنے والے فنکار کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنے ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کرنا چاہتے ہیں اور میلانیا ٹرمپ کا درجہ و رتبہ نمایاں کرنا چاہتے ہیں کہ ایک مہاجر نے صدر سے شادی اور قسم کھائی کہ مہاجرت کو کم کریں گے‘۔