Tag: میلبرن

  • ون ڈے سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ

    ون ڈے سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ

    میلبرن میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ ہوگئی۔

    گزشتہ روز پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 204 رنز کا معمولی ہدف پاکستانی بلے بازوں نے کینگروز کے لیے پہاڑ بنا دیا تاہم اعصاب شکن مقابلے کے بعد میزبان ٹیم یہ مقابلہ 2 وکٹوں سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

    204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی دو وکٹیں جلد گر گئیں۔ میتھیو شارٹ (1) اور جیک فریسر (16) رنز بنا کر بالترتیب شاہین شاہ اور نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔

    28 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد اسٹیون اسمتھ اور جوش انگلس کے درمیان 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم اس موقع پر صرف 4 گیندوں پر آسٹریلیا نے تین وکٹیں گنوا کر پاکستان کو گیم میں واپس آنے کا موقع فراہم کیا۔

    113 کے مجموعے پر حارث رؤف نے اسٹیون اسمتھ کو 44 کے انفرادی اسکور پر صائم ایوب کے گٹھ جوڑ سے قابو کیا۔ شاہین شاہ نے جوش انگلس کو 49 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے اگلے ہی اوور میں لگاتار دو گیندوں پر مارنس لبھوشن (16) اور گلین میکسویل (0) کی وکٹیں لے کر میچ میں سنسنی پیدا کر دی۔

    ایرون ہارڈی کو محمد حسنین نے بولڈ کیا جب کہ سین ایبٹ 13 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 18 رنز اور پاکستان کو دو وکٹیں درکار تھیں لیکن اس کے بعد آسٹریلیا نے کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

    کینگرو کپتان پیٹ کمنز 32 رنز ذمے دارانہ اننگ کھیل کر نا قابل شکست واپس لوٹے جب کہ مچل اسٹارک دو رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر حارث رؤف رہے جنہوں نے 67 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 43 رنز دے کر 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں صرف 203 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔

    آسٹریلیا سے سیریز کیلیے پاکستانی کھلاڑی کیا خاص تیاری کر رہے ہیں؟

    ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں جب کہ تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے۔

  • ویڈیو: ’اپیل نہیں کرو گے تو آؤٹ بھی نہیں ملے گا‘ انگلینڈ کے کپتان اور امپائر کے درمیان دلچسپ واقعہ

    ویڈیو: ’اپیل نہیں کرو گے تو آؤٹ بھی نہیں ملے گا‘ انگلینڈ کے کپتان اور امپائر کے درمیان دلچسپ واقعہ

     میلبرن: آسٹریلیا انگلینڈ میچ کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب  اسٹون کی گیند پر اسمتھ کیچ آؤٹ ہوئے، مگر اپیل نہ کی گئی تو انگلش کپتان ریویو لینے لگے تو امپائر نے انگلی اُٹھادی مزاحیہ واقعےپر کمنٹیٹرز اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

    ہوا کچھ یوں کہ انگلش بولر اسٹون نے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو گیند کرائی جس پر گیند اسمتھ کے بلے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر جوز بٹلر کے ہاتھ جا لگی لیکن اس آؤٹ پر سامنے کھڑے امپائر پال ولسن بے خبری کے عالم میں ادہر اُدہر دیکھتے رہے۔

    جوز بٹلرنے ایج لگنے پر پہلے انتہائی محتاط انداز میں آؤٹ کا کہا لیکن امپائر کا ردعمل نہ آنے پر انہوں نے فوری ڈی آر ایس کا اشارہ کیا اور بار بار آؤٹ کی اپیل کی جس پر امپائر پال ولسن نے بھی آؤٹ دیتے ہوئے انگلی کھڑی کردی اور دو سے تین مرتبہ آؤٹ کہا۔

    واضھ رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو تین صفر سے شکست دی جس کے آخری میچ میں مہمان ٹیم اور امپائر کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا۔

  • قومی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے میلبرن میں بھرپور پریکٹس جاری

    قومی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے میلبرن میں بھرپور پریکٹس جاری

    میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم آج  آسٹریلوی شہر میلبرن میں پریکٹس جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنلسٹ بننے کے بعد گزشتہ روز آرام کیا تاہم ایک دن کے وقفے کے بعد قومی ٹیم آج میلبرن میں پریکٹس کررہی ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پہلی فائنلسٹ ٹیم بھی اس کے بعد کل انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

    اب اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل میں میلبرن کے گراؤنڈ میں ٹکرائیں گی۔

    لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

     آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو فائنل کے موقع پر 95 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

     

  • آئمہ بیگ نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کردی

    آئمہ بیگ نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کردی

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی اور ساتھ ہی سب کو امید کا پیغام بھی دیا۔

    معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پہنچیں، اس موقع پر انہوں نے میچ دیکھنے کے مختلف لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔

    اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، پاکستان یہ ٹرافی گھر لے کر آئے گا۔

    گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کو کھیلتے دیکھنا ان کی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    انہوں نے لکھا کہ نتیجہ جو بھی رہے، دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے کا احساس نہایت شاندار تھا۔

    آئمہ کی ان تصاویر کو مداحوں کی بڑی تعداد نے لائیک کیا اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

  • قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے مڈل آرڈر کے بارے میں‌ کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے مڈل آرڈر کے بارے میں‌ کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہیے۔

    شاداب خان نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور نواز  ٹیم میں بطور آل راؤنڈر کھیل رہے ہیں، زیادہ تر میچوں میں ہماری باری نہیں آتی، لیکن جب موقع ملتا ہے تو ہم پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے آل راؤنڈر دونوں شعبوں میں اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہئیے۔

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ بڑا ٹورنامنٹ ہے اس لیے اپنی بہترین الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے، بھارت کے ساتھ میچ کا بہت دباؤ ہوتا ہے اچھا کھیلیں گے تو ٹیم کا مورال بھی بلند ہوگا۔

     نائب کپتان نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے لیکن ابھی ہم چیمپئن نہیں بنے، کوشش ہے جو چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں اس کو ٹھیک کریں۔

    شاداب خان نے کہا کہ شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں تاہم ان کے علاوہ ہماری ٹیم میں اور بھی ورلڈ کلاس باؤلر بھی موجود ہیں جنہوں نے ایشیا کپ میں ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

    بیٹر شان مسعود کی انجری کے حوالے سے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ انہیں گیند لگی ابھی وہ اسپتال میں ہیں۔

  • کرونا وائرس کا علاج: ایک اور دوا کے بارے میں ماہرین کا دعویٰ سامنے آگیا

    کرونا وائرس کا علاج: ایک اور دوا کے بارے میں ماہرین کا دعویٰ سامنے آگیا

    ملیریا کی دوا کلورو کوئن کے کرونا وائرس کے خلاف مؤثر ہونے کے دعوؤں کے بعد، آسٹریلوی ماہرین نے ایک اور دوا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑوں کے درد کی دوا ہائیڈرو آکسی کلورو کوئن کرونا وائرس کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

    آسٹریلوی شہر میلبرن کے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ قوت مدافعت کو متاثر کرنے والی بیماری لیوپس، اور جوڑوں کے درد آرتھرائٹس (گٹھیا) میں استعمال کی جانے والی دوا ہائیڈرو آکسی کلورو کوئن ممکنہ طور پر کرونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔

    ان کے مطابق لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربات کے دوران اس دوا نے موذی وائرس کا مکمل خاتمہ کردیا۔

    اب وہ اس کی انسانی آزمائش پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، دوا کی آزمائش 22 سو 50 افراد پر کی جائے گی جن میں ڈاکٹر اور نرسز بھی شامل ہیں۔

    والٹر الیزا ہال انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ڈاؤگ ہلٹن کا کہنا ہے کہ اس دوا کے نتائج 3 سے 4 ماہ میں سامنے آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دوا اس وائرس کا علاج کر سکتی ہے تاہم یہ بطور ویکسین، یعنی وائرس کے حملہ آور ہونے سے قبل حفاظت کے لیے استعمال نہیں کی جاسکے گی۔

    ڈاکٹر ہلٹن کے مطابق اس دوا کے بہترین اثرات اس وقت سامنے آئیں گے جب مریض اسے روزانہ استعمال کرے گا۔

    خیال رہے کہ ملیریا کی دوا کلورو کوئن کے حوالے سے ایک امریکی سرمایہ کار جیمز ٹوڈرو نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دوا کرونا وائرس کا اہم علاج ثابت ہو رہی ہے تاہم گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کلورو کوئن کے بارے میں ایسا کوئی ثبوت نہیں جو کرونا کے علاج سے متعلق ہو۔

    کلورو کوئن 85 سال پرانی دوا ہے جسے جنگ عظیم دوم کے وقت استعمال کیا گیا تھا، یہ سنکونا درخت کی چھال سے تیار کی جاتی ہے اور نہایت کم قیمت دوا ہے۔

  • سابق کرکٹر شعیب اختر کا گھٹنے کا آپریشن کامیاب

    سابق کرکٹر شعیب اختر کا گھٹنے کا آپریشن کامیاب

    سڈنی: راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق کرکٹر شعیب اختر کا آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ میلبرن میں گھٹںے کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے۔

    آپریشن کے بعد کمرے میں منتقل ہونے کے بعد شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیاب ہوا ہے، تھوڑی تکلیف محسوس کررہا ہوں، جلد صحت یاب ہوجاؤں گا۔

    شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اس بار انہیں مکمل طور پر چلنے میں دو سے تین ہفتے لگیں گے، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

    اس سے قبل شعیب اختر کے بائیں پیر کے گھٹنے کا آپریشن ہوچکا ہے جس کے بعد آج ان کے دائیں گھٹنے کا آپریشن کیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ ’شعیب بھائی اللہ آپ کو شفا دے۔‘

    سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

  • کراچی کی W-11 بس آسٹریلیا کے میوزیم میں سج گئی

    کراچی کی W-11 بس آسٹریلیا کے میوزیم میں سج گئی

    شہر کراچی کی معروف سجی سجائی بس ڈبلیو گیارہ کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے میوزیم میں رکھ دیا گیا۔

    ڈبلیو 11 کی طرز پر بنائی گئی یہ بس دراصل میلبرن کی سڑکوں پر دوڑتی ٹرام تھی جو سنہ 1978 سے فعال تھی۔ 28 سال تک مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچانے کے بعد اس بس کو سنہ 2006 میں ریٹائرڈ کردیا گیا۔

    اب اس بس کو مرمت اور رنگ و روغن کے بعد بحال کر کے میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ بس پر کام کرنے والے کاریگر واجد علی اور ان کی ٹیم نے دن رات اس کی تزئین و آرائش پر محنت کی۔

    اس بس کو پہلی بار آسٹریلیا اس وقت لایا گیا جب میلبرن پہلی بار دولت مشترکہ کے کھیلوں کی میزبانی کر رہا تھا۔

    بس کے اولین مسافروں کو ٹکٹ کے طور پر ایک یادگاری سووینئر دیا گیا تھا جس پر ٹرکوں پر کی جانے والی شاعری درج کی گئی تھی۔

    بس میں کنڈکٹر کے طور پر ایک اسٹیج فنکار کو بھی مقرر کیا گیا تھا۔

    بس کے کاریگر واجد علی اس وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اس وقت بس میں سوار ہونے والے افراد بہت خوش ہوتے تھے اور رقص کرنا اور گانا گانا شروع کردیتے تھے۔

    ان کے مطابق پاکستان سے آنے والی ڈبلیو گیارہ ثقافت، محبت کے اظہار اور امن کی علامت بن گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کینگرو نے بچے کے منہ پر زوردار مکا مار دیا

    کینگرو نے بچے کے منہ پر زوردار مکا مار دیا

    میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے ایک وائلڈ لائف پارک میں کینگرو کی ایک بچے کو مکا مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    یہ واقعہ میلبرن کے گلین ویورلی ایریا میں اس وقت پیش آیا جب کینگرو سے ملاقات کا شوقین ایک بچہ اس کے قریب جانا چاہ رہا تھا۔

    اسی دوران آسٹریلیا کا مقامی پرندہ ایمو ان دونوں کے درمیان آگیا۔

    کینگرو نے اس موقعے کا فائدہ اٹھا کر بچے کے منہ پر مکا دے مارا جسے کھا کر بچہ گھبرا کر دور چلا گیا۔

    اس کے والد اسے دوبارہ کینگرو کے پاس آنے کا کہتے رہے لیکن بچہ پلٹ کر واپس نہیں آیا۔

    کینگرو کے اس مکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کسی نے اس ویڈیو کو نہایت مزاحیہ قرار دیا اور کسی نے بچے سے اظہار ہمدردی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میلبرن، شاہینوں کی پہلی فتح، کینگروز کو شکست کا سامنا

    میلبرن، شاہینوں کی پہلی فتح، کینگروز کو شکست کا سامنا

    میلبرن: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

    میلبرن کے میدان سے پاکستان کرکت کے شائقین کے لیے اچھی خبر آئی ہے اظہر علی کے زخمی ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ کی قیادت میں دوسرا ون ڈے کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    match-post-1

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کو 221 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں شرجیل خان اور محمد حفیظ نے انتہائی پر اعتماد انداز میں آغاز کیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شرجیل خان 29 رنز بناکر پہلا شکار بنے۔

    match-post-2

    محمد حفیظ کے 74 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے پاکستان کے لیے ہدف کو مزید آسان بنا دیا جب کہ بابر اعظم نے پر اعتماد 34 رنز بنائے اس کے علاوہ شعیب ملک نے ٹیم کے مجموعی اسکور کو ہدف کے اور قریب لے گئے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 220 رنز پر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، کینگروز کپتان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

    یاد رہے پاکستان نے 2005 کے بعد آسٹریلیا کو ان ہی کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے اس طرح پاکستان کو یہ کامیابی 12 سال بعد ملی ہے، پاکستان میں خوشگوار موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیئے گئے تحفے نے موسم کا لطف دوبالا کردیا ہے۔