Tag: میلبرن ٹیسٹ

  • میلبرن ٹیسٹ: بھارت نےآسٹریلیا کو137 رنزسےشکست دے دی

    میلبرن ٹیسٹ: بھارت نےآسٹریلیا کو137 رنزسےشکست دے دی

    میبلرن: بھارٹ نے میلبرن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دے کر 4 میچز پرمشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق میلبرن ٹیسٹ میچ میں بھارت کے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 261 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

    بھارتی ٹیم کی جانب سے جسپریت بمرا اور رویندر جڈیجا نے 3،3 جبکہ ایشانت شرما اور محمد شامی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 63، شان مارش 44 اور عثمان خواجہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں جس پرانہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر جسپریت بمرا کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    میلبرن ٹیسٹ کی جیت کے ساتھ بھارت نے 150 ٹیسٹ میچ جیتنے کی تاریخ رقم کی ہے جبکہ 1981 کے بعد انڈیا پہلی میلبرن کے گراؤنڈ پرمیچ جیتنے میں کامیاب رہا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے جیت حاصل کی تھی جبکہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 146 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • میلبرن ٹیسٹ: نائب کپتان اظہرعلی نے تاریخ رقم کردی

    میلبرن ٹیسٹ: نائب کپتان اظہرعلی نے تاریخ رقم کردی

    میلبرن: میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اظہرعلی نے ناقابل شکست شاندار ڈبل سنچری اسکور کرکے پہلے ایشیائی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس ساتھ ہی انہوں نے مذکوہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر چار ریکارڈ اپنے نام کیے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اظہر علی نے ڈبل سنچری بناتے ہوئے پہلے ایشیائی بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اظہر علی رواں سال ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

    azhar-post-1

    اظہرعلی جب تیسرے روز میدان میں اترے تو انہوں نے شروع میں تھوڑا محتاط انداز اپنائے رکھا۔ چار سے چھ اوورز کے بعد اوپننگ بلے باز نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروک کھیل کر کینگروز بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور ناقابل شکست 205رنز بنائے۔

    azhar-post-2

    اس سے قبل اظہرعلی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی تھری فیگر اننگز بھی کھیل چکے ہیں۔ اوپننگ بیٹسمین کی ناقابل شکست اننگز میں بیس چوکے شامل تھے۔ اظہرعلی کیلینڈر ائیر میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے بھی واحد پاکستانی ہیں۔

    azhar-post-3

    اس میدان میں اظہرعلی نے ماجد خان کا سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔ ماجد خان نے سال 1972ء میں آسٹریلیا کیخلاف 158 رنز بنائے تھے۔

    مزید پڑھیں: اظہرعلی ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

    اظہرعلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بھی کینگروز کے خلاف جولائی 2010ء میں لارڈز کے میدان میں کیا تھا۔ اظہر علی 55 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 4377 رنز بناچکے ہیں جس میں 12 سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی بیٹنگ اوسط 41.50 ہے۔

    azhar-ali

  • میلبرن ٹیسٹ : تیسرا دن، آسٹریلیا کےدو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز

    میلبرن ٹیسٹ : تیسرا دن، آسٹریلیا کےدو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز

    میلبرن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزکے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالئے۔ جس میں اوپنر ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے 443 رنز کے جواب میں 278 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔ آسٹریلوی اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری اور آسٹریلوی نژاد پاکستانی بلے باز عثمان خواجہ نے ناقابل شکست 95 رنز اسکور کیے۔

    match-post-1

    کینگروز کپتان اسٹیو اسمتھ 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد وارنر اور عثمان خواجہ نے اپنا کمال دکھا دیا۔ دونوں نے تیز کھیلتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے ایک سو اٹھانوے رنزبنائے۔ وارنر نے موقع ملنے کے بعد سینچری داغ دی۔ وہ ایک سو چوالیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

    match-post-2

    آسٹریلیا نے ون ڈے کی طرح کھیلتے ہوئے صرف اٹھاون اوورز میں دو سو اٹھتر رنزبنالئے۔ عثمان خواجہ سنچری سے صرف پانچ رنز دوری پرہیں۔

    match-post-3

    قبل ازیں رین شو کو یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ وارنر کو اپنی نو بالز کے ذریعے نئی زندگی دینے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ہی سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ محمد عامر، سہیل خان اور اظہر علی کے حصے میں کوئی وکٹ نہ آئی۔

    match-post-4

    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 443 رنز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئرڈ کی تھی۔ نائب کپتان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی ناقابل شکست ڈبل سنچری اسکور کی۔

    match-post-5

    فاسٹ باؤلر سہیل خان نے بھی برق رفتار نصف سنچری بنائی۔ وہ رن آؤٹ ہوئے۔ جس میں 6 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل ہیں۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کا اسکور برابرکرنے کے لئے مزید ایک سو پینسٹھ رنزدرکار ہیں۔

  • میلبرن ٹیسٹ: پہلے دن ہی بارش ، پاکستان کے چار وکٹوں پر 142 رنز

    میلبرن ٹیسٹ: پہلے دن ہی بارش ، پاکستان کے چار وکٹوں پر 142 رنز

    میلبرن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی سیریزکے دوسرے میلبرن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر ایک سو بیالیس رنزبنالئے۔ میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا۔ مصباح الحق اور یونس خان کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں اس بار پھر ناکام رہے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبرن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کامیاب ثابت نہ ہوا اور بیٹنگ ایک بار پھر آزمائش بن گئی۔ پاکستانی ٹیم میں راحت علی کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا جب کہ آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    اٹھارہ رنز پر سمیع اسلم نے ساتھ چھوڑدیا۔ رنز بننا شروع ہوئے تو بابر اعظم کو 23 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین کا پروانہ مل گیا۔ یونس خان صرف اکیس رنزبنا کر بولڈ ہوگئے۔ کپتان مصباح الحق نے چھکا لگا کر اننگز کا آغاز کیا لیکن نو رنز بنا کر وہ بھی ہمت ہارگئے۔

    اظہرعلی نے مزاحمت جاری رکھتے ہوئے نصف سینچری بنائی۔ بارش کے باعث چائے کا وقفہ وقت سے پہلے دیا گیا لیکن پھر کھیل شروع نہ ہوسکا۔ ابتدائی روز پچاس اعشاریہ پانچ اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

    پاکستان نے پہلے روز کے اختتام تک چار وکٹوں پر ایک سو بیالیس رنزبنالئےہیں۔ اظہر علی چھیاسٹھ اور اسد چار رنزبناکر وکٹ پرموجود ہیں۔