Tag: میلبرن کرکٹ گراؤنڈ

  • کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے بڑا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے بڑا اعلان

    میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے 21 دسمبر کو پاکستان فینز کیلئے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سب سے بڑے میلبرن گراؤنڈ میں پاکستان  کا ٹریننگ سیشن دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو مفت داخلے کی اجازت مل گئی۔

    آسٹریلیا بورڈ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کا ٹریننگ سیشن دیکھنے کی دعوت دی گئی، 21 دسمبر  صبح 10 بجے سے قبل شائقین کو ایم سی جی میں مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔

    ٹریننگ سیشن آسٹریلوی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 1992 میں ورلڈکپ ایم سی جی کے تاریخی میدان میں ہی جیتا تھا اور آخری بارپاکستان نے ایم سی جی میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔

  • ویڈیو: کرکٹ آسٹریلیا کا لیجنڈری کرکٹر شین وارن کو شاندار خراج عقیدت

    کرکٹ آسٹریلیا نے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹاپ ایوارڈ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا نام شین وارن سے منسوب کردیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ شین وارن ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کے موقع پر دیا جائے جب کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا مد مقابل ہیں۔

    شین وارن کو اپنے ہوم گراؤنڈ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے خصوصی لگاؤ  تھا، اس لیے اس میچ میں ایم جی سی نے کرکٹ آسٹریلیا نے شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شائقین کو فلاپی ہیٹ پہن کر  آنے کا کہا تھا۔

    آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری کرکٹر شین وارن کا انتقال تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔