Tag: میلبرن

  • محمد حفیظ 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے

    محمد حفیظ 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے

    میلبرن : پاکستان اور آسٹریلیاکےدرمیان ون ڈے سیریز کےدوسرےمیچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے محمد حفیظ 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے، پاکستان نے 221 رنز کے ہدف میں تین وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا لیے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان نے شاندار آغازکیا۔

    پاکستان کی جانب سےمحمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز کا اچھا آغاز کیااور 68رنزکی شراکت قائم کی،تاہم شرجیل خان 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم نے 34رنزاسکور کیے اور آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹراک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی جانب سے اس وقت کپتان شعیب ملک اور اسد شفیق کریز پر موجود ہیں۔

    میزبان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے 72رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔

    مزید پڑھیں:میلبرن ون ڈے: آسٹریلیا 220رنز پر ڈھیر

    اس سے قبل میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 220رنز بنائے تھے،آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ نے65رنز اسکور کیےتھے۔

    واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نےتین،جنیدخان،عماد وسیم نےدو،دوجبکہ حسن علی اورشعیب ملک نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاتھا۔

  • میلبرن ون ڈے: آسٹریلیا 220رنز پر ڈھیر

    میلبرن ون ڈے: آسٹریلیا 220رنز پر ڈھیر

    میلبرن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میں میربان ٹیم 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنز اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے۔

    پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب جنید خان نے آسٹریلیا کے ان فارم بیسٹمین ڈیوڈ وارنر16رنز کےاسکور پر آؤٹ کیا۔

    m5

    جنید خان نے اپنی عمدہ بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے اگلے ہی اوور میں عثمان خواجہ کو17رنز کے اسکور پراپناشکار بنایا۔

    m1

    آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 40 رنز کے مجموعی اسکور پرگری جب محمد عامر نے مچل مارش کوصفر پر آؤٹ کیا۔حسن علی نےٹریوس ہیڈ کو 29 رنز پرآؤٹ کرکے پاکستان کو 86رنز پرچوتھی کامیابی دلوائی۔

    m2

    گلین میکس ویل گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی زچھی فارم میں نظر آئے اور انہوں نے اسمتھ کے ساتھ پانچویں وکٹ کےلیے 42 رنز جوڑے لیکن عماد وسیم نے23 کے انفرادی اسکور پر انہیں بولڈ کردیا۔

    m6

    عماد وسیم نے آسٹریلوی کپتان کو 42ویں اوور میں 60 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا۔پاکستان کی جانب سے ساتویں وکٹ شیعب ملک نے لی،انہوں نے میتھیو ویڈ کو 35رنز پرآؤٹ کرکےپویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 206رنز پرگری جب مچل اسٹراک 3رنز کے انفرادی اسکور پر جنید خان کی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر نےتین،جنیدخان،عماد وسیم نےدو،دو جبکہ حسن علی اورشعیب ملک نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    دوسرے ون ڈے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    m3

    میزبان ٹیم میں بِل اسٹین لیک کی جگہ جوش ہیزل ووڈ اور کرس لین کی جگہ پاکستانی نژاد عثمان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    m4

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں اظہر علی جگہ اسد شفیق، وہاب ریاض کی جگہ جنید خان اور محمد نواز کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں:پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی

    واضح رہےکہ برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی تھی۔

  • میلبرن میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی زیادہ ترمایوس کن رہی

    میلبرن میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی زیادہ ترمایوس کن رہی

    میلبرن : پاکستان کرکٹ ٹیم کا میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ریکارڈ کچھ خاص قابل ذکر نہیں ہے۔ شاہین بتیس سال سے اس میدان میں آسٹریلیا کے خلاف کوئی میچ نہیں جیتے، آسٹریلوی سرزمین پر شاہینوں کا ایک اور امتحان کل میلبرن میں ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے بھی پاکستان کی خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہیں۔ پاکستان نے مجموعی طور پر اس گراؤنڈ میں بائیس میچز کھیلے ہیں۔ صرف آٹھ جیتے، چودہ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    آسٹریلیا کے خلاف اس گراؤنڈ میں تیرہ میچز کھیلے اور تین میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے کینگروز کے خلاف اس میدان میں آخری جیت انیس سو پچاسی میں حاصل کی تھی۔

    پاکستان نے آج تک میلبرن میں تین سو رنز نہیں بنائے۔ شاہینوں کا یہاں بہترین اسکور دو سو باسٹھ اور کم ترین اسکور ایک سو آٹھ رنز ہے۔

  • آؤٹ آف فارم مصباح نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

    آؤٹ آف فارم مصباح نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

    میلبرن : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 18 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے  دیا ہے

    تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے۔

    ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا دو سے تین روز میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلوں گا، مصباح دورہ نیوزی لینڈ سے مستقل خراب فارم کا شکار ہیں اور چھ اننگز میں محض 64 رنز بنا سکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 31 رنز رہا،

    آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم نے سیریز بھی 2-0 سے گنوا دی، اس شکست پر رنجیدہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہوئے جلد ریٹائر ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

    مصباح نے 71 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا، 124 اننگز میں 4895 رنز بنا رکھے ہیں اور 10 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بنارکھی ہیں۔

    مصباح نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2001ء میں آکلینڈ کے میدان میں نیوزی کے خلاف میچ سے کیا۔

  • سڈنی تھنڈرزنے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، میلبرن اسٹارزکوشکست

    سڈنی تھنڈرزنے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، میلبرن اسٹارزکوشکست

    میلبرن : سڈنی تھنڈرز نے میلبرن اسٹارز کو تین وکٹ سے ہراکر بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ عثمان خواجہ میچ اورکرس لین ٹورنامنٹ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ سڈنی تھنڈرزکے حق میں گیا۔ سڈنی تھنڈرزنے میلبرن اسٹارزکا ایک سو ستتررنزکا ہدف حاصل کرکے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    میلبرن اسٹارزکو لیوک رائٹ اورکیون پیٹرسن نے جارحانہ آغازفراہم کیا۔ کیون پیٹرسن نےدھواں دھار چوہتر رنزبنا کرمیلبرن اسٹارزکے اسکورکو ایک سو چہتررنزتک پہنچایا۔

    جوابی وارمیں سڈنی تھنڈرزکے عثمان خواجہ اورجیک کیلس نو اوورز میں چھیاسی رنزکا طوفانی آغازفراہم کیا۔ عثمان خواجہ کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

    سڈنی تھنڈرزنے گرتے پڑتے آخری اوور میں سات وکٹ پرمطلوبہ ہدف حاصل کرکے پہلی بار بگ بیش کاٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • میلبرن دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر

    میلبرن دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر

    دی اکنومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے  سال 2015 میں دنیا کے سب سے زیادہ قابل رہائش شہر کی فہرست جاری کردی۔

    سروے کے مطابق پانچ سالوں سے مسلسل آسڑیلیا کا میلبرن دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر ہے۔

    دی اکنومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق سالانہ رپورٹ میں 140 شہروں کی فہرست بنائی گئی جن میں 30 سے زائد عوامل پر غور کیا گیا جس میں چھوٹے موٹے جرائم کی کوریج سمیت، صحت کی دیکھ بھال اور مقامی کھانے اور پینے کے معیار پر غور کیا گیا ۔

    انٹیلی جنس یونٹ  کے سروے کے مطابق آسٹریلیا کا شہر میلبرن سرفہرست رہا جہاں سو میں سے 97.5  فیصد اسکور رہا۔

    دوسرے قابل رہائش شہروں سب سے اوپر ویانا، وینکوور اور ٹورنٹو شامل ہیں۔ جبکہ کچھ امیر مملک میں واقع درمیانے درجے کے  کم آبادی والے بڑے شہر موجود ہیں۔

    EIU ranking

    پیش کئے جانے والے انڈیکس میں پانچ مختلف عناصر کی بنیاد پر فہرست تیار کی گئی ہے۔

    سرفہرست پانچ سب سے زیادہ قابل رہائش شہر

    میلبرن ، آسٹریلیا

    ویانہ ، آسڑیا

    وینکوور، برٹش کولمبیا

    ٹورنٹو

    ایڈیلیڈ، آسٹریلیا

    کیلگری، البرٹا

    قابل رہائش شہر کی فہرست میں آخری پانچ شہر

    طرابلس، لیبیا

    لاگوس، نائیجیریا

    پورٹ مورسبی، پاپوا نیو گنی

    ڈھاکہ، بنگلہ دیش

    دمشق، شام

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی،جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے بیٹسمین رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے، پاکستانی کپتان مصباح الحق چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور سرفہرست، جنوبی افریقہ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے،روایتی حریف بھارت انگلینڈ سے کامیابی کے باوجود چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

    بیٹسمین رینکنگ میں اے بی ڈی ویلئیرز نے کمار سنگاکارا نے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے ٹاپ پرقبضہ جمالیا ہے، ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی پلیئر مصباح الحق ہیں جو چھٹے نمبر پرقابض ہے، بولرز رینکنگ میں سری لنکن بیٹنگ لائن کا شیرا زہ بھکرنے والے ڈیل اسٹین نے ٹاپ پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، آسٹریلین اسپیر ہیڈ رائن ہیرس دوسرے اور مچل جونسن تیسرے نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے سعید اجمل کا پانچواں نمبر ہے۔

  • آئی سی سی کے چیرمین سری نواسن نے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی تصدیق کردی

    آئی سی سی کے چیرمین سری نواسن نے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی تصدیق کردی

    لندن: آئی سی سی کے چیرمین سری نواسن نے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی تصدیق کردی ہیں، کہتےہیں کہ پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے معاہدہ کرلیا ہے۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن نے انٹرویو دیتے ہوئےپاکستان سے دوطرفہ باہمی سیریز کی تصدیق کردی،سری نواسن نے بتایا کہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے معاہدہ ہوگیا ہے، اگلے آٹھ سال میں ہر ملک دوسرے سے سیریز کھیلے گا۔

    آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مختصر طرز کی کرکٹ کے بارے میں سری نواسن نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے دیکھ کرکہا جاسکتا ے کہ ٹی ٹوئنٹی کو جلد ایف ٹی پی میں جگہ مل جائے گی، سری نواسن نے کہا کہ بطور آئی سی سی چیئرمین وہ اپنی ذمہ داریاں جانتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، اگلے آٹھ سال کیلئے آئی سی سی نے ٹی وی رائٹس کے ٹینڈر جاری کردئیے ہیں۔