Tag: میلبورن ٹیسٹ

  • آرتھر فلپ اور پینگوئن کی پریڈ

    آرتھر فلپ اور پینگوئن کی پریڈ

    آسٹریلیا کے باسی ایڈمرل آرتھر فلپ کو بحری فوج کے ایک ایسے افسر کے طور پر یاد کرتے ہیں جس نے اپنی ذہانت اور لیاقت سے کام لے کر اس خطے میں حقِ ملکیت اور آباد کاری سے متعلق تنازع کے تصفیے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1814 میں اس دنیا سے رخصت ہونے والا آرتھر فلپ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کا پہلا گورنر بھی رہا۔

    یہ سترھویں صدی عیسوی کی بات ہے جب اس سرزمین کے ایک حصے پر برطانیہ نے دعویٰ کیا اوربرطانوی کالونیاں بساتا چلا گیا۔ مقامی آبادی نے اسے مداخلت تصور کیا۔ تب ایک موقع پر آرتھر فلپ نے اس خطے میں‌ دریافت ہونے والے جزائر اور نئے علاقوں کی ملکیت اور آباد کاری سے متعلق مذاکرات کی سربراہی کی اور فریقین میں تصفیہ کروا کے تاریخ کے صفحات میں اپنا نام لکھوایا۔

    آرتھر فلپ ہی وہ شخص ہے جس کے نام پر یہاں ایک جزیرہ بھی آباد ہے، جس کی آبادی بہت کم، مگر یہ خوب صورت اور اپنے قدرتی حسن، صاف ستھری آب و ہوا اور جنگلی حیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے فلپ آئس لینڈ کا نام دیا گیا ہے۔

    اس علاقے کو آرتھر فلپ ہی نے دریافت کیا تھا۔ یہ جزیرہ میلبورن شہر سے تقریباً 148 کلو میٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ کہتے ہیں وہ 1798 میں بحری سفر کے دوران یہاں پہنچا تھا۔ اس جزیرے کا کل رقبہ ایک سو مربع کلو میٹر ہے۔

    آج یہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں کئی خوب صورت پارک، تفریح گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ یہاں مقامی شہری اور ملک کے دوسرے علاقوں سے گھومنے پھرنے کے لیے لوگ آتے ہیں اور خاص طور پر چراگاہوں میں پھرتی گائیں، کینگرو، اڑتے ہوئے پرندوں، اور مخصوص مقامات پر احاطے کے اندر آزاد گھومتے دیگر جانوروں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔

    اس پُرفضا مقام کا حُسن بڑھاتے پینگوئن تو بچوں، بڑوں سبھی کو اپنی طرف متوجہ کرلیتے ہیں اور لوگ خاص طور پر ان کی "پریڈ” دیکھنے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ساحل پر اس خوب صورت جاندار کے لیے گھر بھی بنائے گئے ہیں جن میں ان کے بچوں کی شرارتیں، شوخیاں دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردیتی ہیں۔

  • میلبورن ٹیسٹ: چوتھے روز بارش، آسٹریلیا کے دو وکٹوں پر103رنز

    میلبورن ٹیسٹ: چوتھے روز بارش، آسٹریلیا کے دو وکٹوں پر103رنز

    میلبورن : ایشز سیریز کے میلبورن ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش نے میچ کا مزہ خراب کردیا۔ اختتام تک آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر103 رنز بنالئے، انگلینڈ کو آسٹریلیا پر اب بھی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میلورن ٹیسٹ میں بارش نے آسٹریلیا کو بچالیا۔ چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں اضافہ کئے بغیر چار سو اکیانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    اوپنر ایلسٹر کک نے دو سو چوالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انگلش اوپنر ایلسٹر کک نے ناقابل شکست دو سو چوالیس رنز میں ستائیس چوکے لگائے، کپتان جوروٹ نے اکسٹھ رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ نے آسٹریلیا پر ایک سو چونسٹھ رنز کی برتری حاصل کی۔

    ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کا دوسری اننگز میں آغاز اچھا نہ رہا، اکیاون رنز پر میزبان ٹیم کو پہلا جھٹکا مل گیا، عثمان خواجہ بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال گئے۔


    مزید پڑھیں: میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری


    آسٹریلیا نے دو وکٹوں پر ایک سو تین رنزبنائے تھے کے اس دوران بارش نے انگلش ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیردیا، یاد رہے کہ آسٹریلیا ایشز سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • میلبورن ٹیسٹ: دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری

    میلبورن ٹیسٹ: دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری

    میلبورن : ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی، میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا دن ایلسٹر کک کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کے نام رہا، آسٹریلوی ٹیم 327 پر آؤٹ ہوگئی، دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے دو وکٹ پر192رنز اسکورکرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز ایلسٹر کک کی سنچری کی بدولت ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی۔

    اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا ٹیم تین سو ستائیس رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، میلبورن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش بولرز نے شاندار کم بیک کیا۔

    اسمتھ اور مارش کی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز ہمت ہارگئے۔ آسٹریلیا کے آخری سات بیٹسمین اسکور میں صرف تراسی رنز کا اضافہ کرسکے۔

    جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور ووکس نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اینڈرسن نے چار اور براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آغاز میں لڑکھڑائی، اسی رنز پر دو وکٹیں گرگئیں جس کے بعد کک اور روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔

    کک نے کیرئیر کی بتیسویں سنچری اسکورکی، انگلینڈ نے دوسرے روز دو وکٹوں پر ایک سو بانوے رنزبنالئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلوی کپتان نے یاسرشاہ کو خطرناک قرار دے دیا

    میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلوی کپتان نے یاسرشاہ کو خطرناک قرار دے دیا

    میلبورن : آسٹریلوی ٹیم نے میلبورن ٹیسٹ کیلئے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو خطرناک قرار دے دیا جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق ٹیم کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا ہے کہ میلبورن میں یاسرشاہ آسٹریلوی ٹیم کیلیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ میلبورن کے گراؤنڈ میں وکٹ ٹرن ہوتی ہے۔ اس میں یاسر شاہ کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔ کھلاڑیوں کو بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔

    یاسر خطرناک بولر ہیں وہ وکٹیں لینا جانتے ہیں ہم انہیں آسان نہیں لے سکتے۔ دریں اثناء برسبین ٹیسٹ کے ہیرو اور پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ ہم دوسرے میچ کی اہمیت جانتے ہیں ہماری ٹیم صرف جیت کیلئے میدان میں اترے گی۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

     مزید پڑھیں : یاسر شاہ کی تیز ترین 100 وکٹیں، مخالف ٹیم 357 پر آؤٹ

    اسد شفیق نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میلبورن کی کنڈیشنز میں وہ آسٹریلیا کیلئے مشکل بولر ثابت ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

    ادھر کیوریٹر نے بیٹسمینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ کہتے ہیں کہ پہلا سیشن سکون سے کھیلیں تو پھر بیٹنگ کرنا آسان ہوجائے گی۔ جلد بازی نقصان دے سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : برمنگھم ٹیسٹ : یاسر شاہ نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

  • میلبورن : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن ٹیسٹ ڈ را

    میلبورن : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن ٹیسٹ ڈ را

    میلبورن : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ آسٹریلیا نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں سے ٹیسٹ سیریز نکل گئی۔بڑے نام بھی ناکام ہوگئے۔ ویرات کوہلی، دھونی، مرلی وجے سمیت دنیا کے ٹاپ سیریز نہ بچاسکے۔

    میلبورن ٹیسٹ تو بھارت نے ڈرا کرلیا لیکن سیریز دو صفر سے ہارگئے۔ میلبورن میں بھی میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ پہلی اننگز میں پانچ سو تیس رنزبنانے کے بعد بھارت کو چار سو پینسٹھ رنز پر روک دیا اور پھر دوسری اننگز میں تین سو اٹھارہ رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی۔

    بھارت کو سیریز بچانے کے لئے تین سو چوراسی رنز کا ہدف ملا لیکن آخری روز بھارت نے چھ وکٹوں پر ایک سو چوہتر ہی بنائے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ چھ جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

  • میلبورن ٹیسٹ:بھارت کے ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنز

    میلبورن ٹیسٹ:بھارت کے ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنز

    میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو تیس رنزبناکر آؤٹ، بھارت نے دوسرے روز ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنزبنالئے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو انسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان اسٹیون اسمتھ وکٹ پر ڈٹ گئے۔

    اسمتھ نے کیرئیر کی ساتویں سینچری بنائی لیکن وہ آٹھ رنز کی کمی سے ڈبل سینچری نہ بناسکے۔اور ایک سو بانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔ بریڈ ہیڈن اور ریان ہیرس نے ٹیم کا اسکور پانچ سو تیس رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    ہیڈن نے پچپن اور ہیرس نے چوہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے چار، امیش یادو اور روی چندرن ایشون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بھارت نے اننگز کا پر اعتماد انداز میں آغاز میں کیا اور دوسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنزبنالئے۔ مرلی وجے پچپن اور چتیشور پجارا پچیس رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • میلبورن ٹیسٹ:انگلینڈ نے 6 وکٹوں پر 226 رنزبنالئے

    میلبورن ٹیسٹ:انگلینڈ نے 6 وکٹوں پر 226 رنزبنالئے

    میلبورن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر دو سو چھبیس رنز بنالئے ہیں۔ پہلے روز ریکارڈ نوے ہزار سے زائد افراد نے میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

    انگلینڈ کا ایشیز سیریز کا چوتھے ٹیسٹ میں پھر سے امتحان شروع ہوگیا ہے۔ میلبور ن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اڑتالیس کے مجموعی اسکورپرکپتان ایلسٹر کک پویلین لوٹ گئے۔

    کک نے ستائیس رنزبنائے۔ مائیکل کیربیری اڑتیس رنزبناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ جو روٹ بھی زیادہ دیر تک آسٹریلوی بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکے اور چوبیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔

    کیون پیٹرسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، وہ سرسٹھ رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے چھ وکٹوں پر دو سو چھبیس رنز بنالئے ہیں۔ ریان ہیرس اور مچل جونسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلے روز ریکارڈ نوے ہزار سے زائد افراد نے میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔