Tag: میلبورن

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک،واورینکا اورسرینااگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک،واورینکا اورسرینااگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    میلبورن :عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ، دفاعی چیمپئین اسٹینلاس واورینکا اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ٹائٹل فیورٹ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلووینیا کے کوالیفائیر علی جاز بیدینی کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ چار رہا۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے ترکش کے خلاف جیت سے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کیا۔

    ویمنز سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز اور وکٹوریا ازرینکا نے باآسانی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال اورماریہ شراپوا کی کامیابی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال اورماریہ شراپوا کی کامیابی

    میلبورن : عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کا آغاز اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے میخائل یوزہنی کے خلاف جیت سے کیا۔

    انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد کورٹ میں واپس آنے والے نڈال نے حریف کھلاڑی کو دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں زیر کیا۔

    نڈال کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ دو رہا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی باآسانی دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے تائیوان کے لو ین سن کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار، چھ دو اور سات پانچ سے آؤٹ کلاس کیا۔

    ویمنز میں گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا نے بھی دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی۔

  • مہیند را سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    مہیند را سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    میلبورن : بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندرا سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیسٹ کرکٹ کا سورج غروب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کافی دباؤ میں ہیں،  میلبورن میں پریس کانفرنس کے دوران دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

    دھونی نے ساٹھ ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔ انہیں بھارتی ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دھونی نے دوہزار پانچ میں سری لنکا کے خلاف چنائی میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا اور نوے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔

    دھونی نے طویل دورانیئے کی کرکٹ میں چھ سینچریز اور تینتیس نصف سینچریز کی مدد سے چار ہزار آٹھ سو چہتر رنز اسکور کئے۔دھونی نے تن تنہا ہی بھارتی ٹیم کو کئی کامیابیاں دلائیں۔

    دوہزار آٹھ میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی۔ انہی کی قیادت میں بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بنی۔ صرف اتنا ہی نہیں چالیس سال میں پہلی مرتبہ بھارت نے آسٹریلیا کو دھونی ہی کی قیادت میں کلین سوئپ بھی کیا۔

    دھونی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ وہ تمام تر توجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

  • آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ:ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

    آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ:ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

    میلبورن : جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی آج میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پروٹیز نے ایڈیلیڈ میں پہلی بار میزبان ٹیم کو زیر کیا تھا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر جنوبی افریقہ پہلی بار آسٹریلوی سرزمین پر مختصر طرز کے فارمیٹ میں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

    ایم سی جی میں دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ اس سے قبل کینگروز جنوبی افریقہ کو میلبورن میں باون رنز سے شکست دے چکے ہیں۔

    آسٹریلوی ٹیم نے سیریز بچانے کے لئے گلین میکسویل کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ ادھر مہمان ٹیم میں مرچنٹ ڈی لانج کی شمولیت کا امکان ہے۔آسٹریلوی کپتان سیریز میں واپسی اور حریف کپتان سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:اعصام الحق اورروہن بھوپننا کی جوڑی تیسرے راؤنڈ میں

    آسٹریلین اوپن ٹینس:اعصام الحق اورروہن بھوپننا کی جوڑی تیسرے راؤنڈ میں

    پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔ میلبورن میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا نے برطانوی جوڑی کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

    برطانوی کھلاڑیوں نے پہلا سیٹ چار چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ جس کے بعد پاک بھارت جوڑی نے بھرپور کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے دونوں سیٹس چھ تین اور چھ دو سے جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

     

  • آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:ٹوماس برڈچ تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:ٹوماس برڈچ تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کی سبائن لسکی اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سیونتھ سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے فرانس کے کینی ڈی شیپر کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

    چیک کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، چھ ایک اور چھ تین رہا۔ ویمنز سنگلز کے میچ میں ومبلڈن فائنلسٹ جرمنی کی سبائن لسکی کو رومانیا کی مونیکا نوکلسیکو نے اپ سیٹ شکست دی۔ جرمن کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر برتری حاصل کی جس کے بعد حریف کھلاڑی نے دونوں سیٹس چھ دو اور چھ دو سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔

     

  • آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹاپ سیڈید پلیئرز نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹاپ سیڈید پلیئرز نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈر، رافیل نڈال، ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپیئن وکٹوریا آزارینکا اور ماریہ شراپوا نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔

    میلبورن میں کھیلے جارہے سال کے پہلے گریم سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن کے مینز سنگلز میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پہلے راؤنڈ میچ میں آسٹریلین کھلاڑی جیمز ڈک ورتھ کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی ۔

    تین سیٹس تک جاری مقابلے میں فیڈرر نے چھ چار، چھ چار اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کیخلاف آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک انجری کے باعث دوسرے سیٹ میں ہمت ہار گئے۔ نڈال کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے کامیابی ملی اور باآسانی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپیئن بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے سوئیڈش حریف جوہانا لارسن کو دلچسپ مقابلے کے بعد سات چھ اور چھ دو سے شکست دی، روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے بیتانی میٹک سینڈز کو چھ تین او چھ چار سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

  • آسٹریلیا اوپن ٹینس:امریکہ کی وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست

    آسٹریلیا اوپن ٹینس:امریکہ کی وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست

    سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ سابق عالمی نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمز پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ میلبورن میں شروع ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔

    ایونٹ کا آغاز پہلے بڑے اپ سیٹ کے ساتھ ہوگیا۔ امریکہ کی وینس ولیمز کو روسی کھلاڑی نے ابتدائی مرحلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ روس کی کیترینا ماکاروا نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود وینس ولیمز کو زیر کیا۔

    سات مرتبہ کی گرینڈ سلم ونر وینس کو دو چھ، چھ چار اور چھ چار کے اسکور کے ساتھ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ سال بھی آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں وینس کو روسی کھلاڑی نے مات دی تھی۔

     

  • ایشیزسیریز:چوتھا ٹیسٹ،آسٹریلیا نے انگلینڈ کوآٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    ایشیزسیریز:چوتھا ٹیسٹ،آسٹریلیا نے انگلینڈ کوآٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    میلبورن میں کھیلے گئے ایشیزسیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو چار صفر کی برتری حاصل ہے۔

    ایشیز سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے دو سو اکتیس رنز کا ہدف دیا۔ چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں تیس رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ اننگز شروع کی۔

    چونسٹھ رنز کے اسکور پر ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہوئے، وہ پچیس رنز بناسکے۔ دوسری وکٹ پر کرس راجرز اور شین واٹسن نے ایک سو چھتیس رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ ایک سولہ رنز کی اننگز کھیل کر کرس راجرز آؤٹ ہوگئے۔

    شین واٹسن نے ناقابل شکست تراسی رنز بنائے۔ دو وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا نے ہدف حاصل کرلیا۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو اناسی رنز بناسکی تھی۔