Tag: میمریک

  • روس  نے میمریک کا کنٹرول سنبھال لیا

    روس نے میمریک کا کنٹرول سنبھال لیا

    روس کی جانب سے دونیتسک کے علاقے میمریک پر روسی کنٹرول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے یوکرین میں روس مسلح افواج کی کاروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

    روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مرکزی عسکری گروپ یونٹوں کی فعال کاروائی کے نتیجے میں دونیتسک عوامی جمہوریہ کے علاقے میمریک کے رہائشی علاقوں کا قبضہ حاصل کرلیا گیا ہے، جبکہ روسی فوج فرنٹ پر پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    روس فضائی دفاعی سسٹموں نے یوکرین کے 45 ڈرونز بھی تباہ کر دئیے ہیں، جبکہ حالیہ 24 گھنٹوں میں 148 ایسے مقامات پر حملے کئے گئے ہیں جہاں یوکرینی فوجیوں نے فوجی آلات نصب اور مورچے بنا رکھے تھے۔

    روسی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرین مسلح افواج کے 642 طیارے، 17 ہزار 969 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 1447 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 283 ہیلی کاپٹر، 31 ہزار 166 ڈرون، 579 فضائی دفاعی سسٹم، 14 ہزار358 ہوٹزر اور مارٹر توپیں اور 25 ہزار 825 اسپیشل فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سابق صدر دیمتری میدویدیف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان کے پس منظر میں کہا ہے کہ جب تک امریکا ٹوٹ نہیں جاتا، روس پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی۔

    روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر دیمتری میدویدیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں کوئی بھی کامیابی حاصل کرے، روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

    کم جونگ ان کا جوہری ہتھیاروں سے متعلق اہم اعلان

    ٹیلیگرام پوسٹ میں میدویدیف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ماسکو کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھالیں گے، ایک ’آؤٹ سائیڈر‘ کے طور پر ان کی تمام ظاہری بہادری دکھانے کے باوجود ٹرمپ بہرحال اسٹیبلشمنٹ ہی کا اندرونی فرد ہے۔