Tag: میمز کا طوفان

  • پاکستان کے ٹاس ہارتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    پاکستان کے ٹاس ہارتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کے ٹاس ہارتے ہی سیمی فائنل کی امیدیں دم توڑ گئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

    ورلڈ کپ کے 44 واں میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے درمیان ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے پاکستان کے لیے آج کا تاس جیتنا بہت اہم تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا، انگلیند نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    جس کے بعد پاکستان کے ٹاس ہارتے ہی سیمی فائنل کی امیدیں دم توڑ گئیں، شائقین نے سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا اور  طرح طرح کی میمز بناکر طوفان برپا کردیا۔

    ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے، پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔

    جوز بٹلر کے فیصلے نے  پاکستان کیلئے سیمی فائنل کے دروازے بند کردیئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے میمز شیئر کیے ہیں ملاحظہ کریں:

    https://twitter.com/gayomarlic/status/1723253242874728539

    https://twitter.com/gayomarlic/status/1723250109746397349