Tag: میمن گوٹھ

  • کراچی میں بڑی مقدار میں سونا چوری

    کراچی میں بڑی مقدار میں سونا چوری

    کراچی: شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں 48 گھنٹوں کے دوران 2 گھروں میں وارداتیں ہوئی ہیں، اور مبینہ طور پر بڑی مقدار میں سونا چوری کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میمن گوٹھ میں ڈاکوؤں نے اڑتالیس گھنٹے کے دوران دو گھروں کا صفایا کر دیا، ملزمان 50 تولہ سونا اور 21 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    وارداتوں کے مقدمات ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج کر دی گئی ہیں، جس کے مطابق ایک واردات گزشتہ روز بلوچ محلے اور دوسری قاضی محلہ میں ہوئی، گزشتہ روز 8 ڈاکوؤں نے بلوچ محلہ میں زبیر نامی شہری کے گھر لوٹ مار کی، جہاں سے 50 تولہ سے زائد سونا اور 21 لاکھ سے زائدرقم لوٹی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر 8 ڈاکو رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور خاتون خانہ کو یرغمال بنایا، اہلخانہ کو باندھ کر ڈاکو سونا، نقدی اور موبائل فون لوٹ لے گئے۔


    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟


    پولیس کے مطابق دوسری واردات میں 21 جون کی رات 6 ڈاکو شہری ہارون کے گھر میں گھسے، ڈاکو اہلخانہ کو باندھ کر 6 موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ان دنوں ایک اور بڑی واردات کی خبریں سرخیوں میں ہے، جس میں ڈیفنس کے ایک بنگلے سے 5 کروڑ چوری کر کے ملازمہ نے جائیدادیں بنائیں، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملازمہ 2013 سے ڈیفنس فیز 5 کے بنگلے میں کام کر رہی تھی، ملزمہ نے چوری کا اعتراف بھی کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نے چوری کے پیسوں سے گزری میں 50 لاکھ روپے کا فلیٹ خریدا، پنجاب میں 36 لاکھ مالیت کے 2 پلاٹ خریدے، جب کہ ایک کروڑ کی گاڑیاں اور 70 لاکھ کی دکان بھی خریدی، ملزمہ سے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور 46 لاکھ نقدی برآمد کی گئی، دکانوں اور فلیٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گھر کے مالک کو لندن میں نامعلوم نمبر سے کال کی گئی تھی، نامعلوم شخص نے بتایا کہ ان کی ملازمہ پیسے چوری کر کے جائیدادیں بنا رہی ہے، جب مالک کی اہلیہ نے اکاؤنٹنٹ سے پوچھا تو پتا چلا پانچ کروڑ روپے کم ہیں۔

  • کراچی : تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ملزمان 75 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے

    کراچی : تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ملزمان 75 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے

    کراچی : میمن گوٹھ میں آٹھ ملزمان تاجر کے گھر سے75 تولہ سونے کے زیورات، پچیس لاکھ روپے نقد و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں تاجر قمر بلوچ کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔

    واردات کے دوران 8 ملزمان75 تولہ سونےکے زیورات،25 لاکھ نقدی اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ملزمان نے گھر کے افراد کو یرغمال بناکر ایک گھنٹے تک لوٹ مار کی، اہل محلہ نے کہا کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔

    میمن گوٹھ میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی دوسری واردات ہے، اس سے قبل میں سات مسلح ملزمان گھر میں گھس کر ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے تھے۔

    مسلح ملزمان گھر میں موجود افراد کو یرغمال بناکر سونا ، موبائل فون قیمتی سامان اور نقدی لیکر فرار ہوئے۔

  • کراچی: میمن گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی ‘ دہشت گرد ہلاک

    کراچی: میمن گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی ‘ دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کے علاقے میمن گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مراد میمن گوٹھ میں دہشت گردوں اوررینجرزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت غفورچھوٹوکے نام سے ہوئی ہے، ملزم لیاری گینگ واربابا لاڈلہ اوررحمان ڈکیت کا قر یبی ساتھی تھا۔


    کراچی، رینجرز کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار


    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم 20 سے زائد جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم نے 2006 میں حب کےعلاقےمیں 3 غیر ملکیوں کو قتل کیا تھا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد کےقبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے جبکہ فراردہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ دوروز قبل سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • کراچی: میمن گوٹھ سے 3افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں

    کراچی: میمن گوٹھ سے 3افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں

    کراچی: شہرِ قائد میں میمن گوٹھ سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، تینوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، بلدیہ نادرن بائی پاس کے قریب دو گروپوں میں تصادم سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، میمن گوٹھ لنک روڈ سے علی الصباح تین افراد کی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    دوسری جانب بلدیہ نادرن بائی پاس کے قریب دو مسلح گروپ آپس میں لڑ پڑے، تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے،مشتعل افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کوحراست میں لے لیا جبکہ اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے تین کم عمر ڈکیت گرفتار کرلئے۔

    ڈی ایس پی جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمریں گیارہ سے سولہ سال تک ہیں، جنہوں نے ڈکیتی کے دوران ایک خاتون کو قتل بھی کیا تھا، ملزمان ڈکیتی اور لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ادھر لیاری عید گاہ میں پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کا ایک کارندہ دھر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم عاطف عرف ہلاکو کے قبضے سے اسلحہ اور آوان بم برآمد کرلئے گئے ہیں، محمود آباد میں بھی پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا۔