Tag: مینارپاکستان

  • مینارپاکستان پر خاتون سے دست درازی کیس،  اہم دعویٰ سامنے آگیا

    مینارپاکستان پر خاتون سے دست درازی کیس، اہم دعویٰ سامنے آگیا

    لاہور : مینارپاکستان پرخاتون سےدست درازی کاکیس میں گرفتار افراد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار درجنوں افراد کا واقعہ سے تعلق ہی نہیں، کئی نوجوان کو ایسے ہیں جو وقوعہ کے وقت اپنے گھروں میں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں مینارپاکستان پرخاتون سےدست درازی کیس کی تحقیقات جاری ہے ، گرفتار افراد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار 104 افراد میں سے درجنوں کا واقعہ سے تعلق ہی نہیں۔

    اہلخانہ نے الزام بھی عائد کیا ہے کہ کئی ایسے نوجوان دھر لیے گئے جو وقوعہ کے وقت اپنے گھروں میں تھے جبکہ مینار پاکستان کے قریب سے گزرنےوالوں کوپکڑلیاگیا، بیوی بچوں کے ساتھ مینار پاکستان جانےوالے بھی گرفتار کرلیے۔

    اس حوالے سے انچارج انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ 28اگست کو104 گرفتاراافرادکو شناخت کرایا جائے گا۔

    دوسری جانب مینار پاکستان خاتون سےدست درازی کیس میں گرفتار مزید 13 ملزمان کوضلع کچہری عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے 13ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا، تاحال 144 ملزمان شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیے جا چکا ہے۔

  • مینارپاکستان کہہ رہا ہے نیا پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان بناؤ، سراج الحق

    مینارپاکستان کہہ رہا ہے نیا پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان بناؤ، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کہہ رہا ہے کہ نیا پاکستان نہ بناؤ بلکہ اسلامی پاکستان بناؤ، جن لوگوں کا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے ان سے بھی حساب کتاب ہونا چاہئے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔23  مارچ1940کو مسلمانوں نے اسی مقام پر اللہ تعالیٰ سے آزادی کا مطالبہ کیا تھا، کروڑوں مسلمانوں نے ہجرت کرکے جام شہادت نوش کیا، کس مقصد کیلئے سیکولرازم ، لبرازم کیلئے یا کرپٹ حکمرانوں کیلئے؟

    لیکن آج مینار پاکستان کہہ رہا ہے70سال میں ملک میں اسلامی نظام نہیں دیکھا، قائد اعظمؒ کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے پاکستان کے لیے تاریخ کی عظیم قربانیاں ان سیکولر اور کرپٹ حکمرانوں کے لیے نہیں دی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ سیاستدان ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کرتے ہیں، دبئی میں کرپٹ اشرافیہ نےاربوں کی پراپرٹی خریدی، پاکستانی بیرون ممالک سے 20 ارب ڈالر ملک میں بھیجتے ہیں جو بھی ظلم کرےگا ہم اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے،ہم ملک کو پُرامن پاکستان بنانے کے لیے ایک ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پرالزام لگایا گیاہے کہ ہم ایک کیوں ہوگئے ہیں،1971میں ایم ایم اے کی طرح کوئی سیاسی قوت ہوتی تو ملک دولخت نہ ہوتا، ہم پاکستان کیلئے ایک ہوئے ہیں، دینی جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں،امریکا اور اس کے غلام پریشان ہیں، ایم ایم اے کا یہ پہلا پروگرام ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے رنگ اڑگئے ہیں، پنجاب میں اگر اس سے بھی بڑا گراؤنڈ ہوتا توآپ کو وہاں بلاتے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی حکومت نہیں لاالہ اللہ کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں، چاہتا ہوں ایک بار پھرآپ میرے ساتھ مل کر اللہ سے وعدہ کریں کہ جب تک زندگی باقی ہے ہم نظام مصطفیٰ کیلئے لڑیں گے بھی مریں گے بھی۔

  • لاہورجلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ طاہرالقادری

    لاہورجلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ طاہرالقادری

    جھنگ: علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کمزور اورطاقتور کی جنگ شروع ہو گئی، مینارپاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے غبارے کی رہی سہی ہوابھی نکال دے گا، وہ جھنگ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی فراہمی کے بعد جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔

    اس موقع پرعلامہ طاہرالقادری نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کو اب جاگیرداروں اور وڈیروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک ملک میں ایسانظام چاہتی ہے جوکرپشن سے پاک ہو۔

    انہوں نے کہا کہ انیس اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگا اورانقلاب کی صداہرگھر کی آوازبن جائے گی۔اس سے قبل ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کے مختلف علاقوں کادورہ کیااورسیلاب متاثرین سے ملاقاتیں بھی کی۔

  • پی ٹی آئی نے مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت طلب کرلی

    پی ٹی آئی نے مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت طلب کرلی

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف نے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ڈی سی او کودرخواست دیدی، پی ٹی آئی کے رہنماء میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اجازت نہ دی تو پھرجاتی عمرہ میں جلسہ کریں گے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف نے 28 ستمبر کومینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ڈی سی او لاہور کے دفتر میں درخواست جمع کرادی ہے، جو کہ ڈی سی اوکے سٹاف افسر طارق زمان نے وصول کی، درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگر حکومت نے مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دی تو جاتی عمرہ میں جلسہ کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے بڑا جلسہ کرکے ریکارڈ توڑیں گے،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈی سی اولاہورکل تک جلسے کی اجازت دے دیں گے، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جلسےکی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، کسی بھی نقصان کی صورت میں نتائج بھی اسے ہی بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں بھی دہشتگردی سے ڈراتی رہی، اب لاہور میں بھی ڈراکردیکھ لے۔