لاہور : مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے کیلئےاسٹیج کوبھی حتمی شکل دے دی گئی، سندھ سے خصوصی ٹرین لاہور کے لئے آج شام روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 21 اکتوبر کو نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہے ، مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے کیلئےاسٹیج کوبھی حتمی شکل دے دی گئی.
گلگت بلتستان سے ن لیگ کے کارکنوں کا قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہوگا جبکہ سندھ سے خصوصی ٹرین لاہور کے لئے آج شام روانہ ہوگی، ٹرینوں اورگاڑیوں کو نوازشریف کی تصاویر، نعروں اور پیغام سے سجایا گیا ہے۔
کےپی،بلوچستان سے کارکنوں کو لے کر خصوصی ٹرینیں کل روانہ ہوں گی جبکہ ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد کیلئےانتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی اور ٹریفک سمیت دیگر انتظامات کیلئے کمیٹیوں نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔
دوسری جانب مینار پاکستان میں 21 اکتوبر کوجلسے کیلئےپولیس نے سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جلسےمیں آنے والےافرادکوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔
انھوں نے بتایا کہ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کیلئے6 انٹری پوائنٹ رکھے گئےہیں اور 10ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے تاہم جلسہ گاہ میں ڈرون کیمرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔