Tag: مینا بازار

  • کراچی میں ڈاکوؤں کے پورے غول نے چائے خانے پر دھاوا بول دیا

    کراچی میں ڈاکوؤں کے پورے غول نے چائے خانے پر دھاوا بول دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد کے مینا بازار کے قریب ڈیڑھ درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چائے خانے  پر دھاوا بول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہر قائد کے علاقے کریم آباد کے مینا بازار کے قریب  9 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈیڑھ درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چائے خانے  پر ڈکیتی کی واردات کی ہے۔

    مسلح ڈکیتوں نے چائے خانے پر موجود متعدد شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی، ڈکیتوں نے ایک شہری سے ساڑھے 5 لاکھ، دوسرے سے 24 ہزار، تیسرے سے موٹر سائیکل بھی چھینی ہے۔

    9 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈکیتوں کو دیکھ کر کئی گاہکوں نے دوڑ لگادی، متاثرہ شخص نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران 100 سے زائد گاہک ہوٹل پر موجود تھے، مسلح ڈکیتوں نے چہرے چھپانے کے لیے ماسک لگائے ہوئے تھے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چائے خانے پر لوٹ مار کی واردات گزشتہ شب پیش آئی،تفصیلات اکٹھی کرلیے گئے ہیں ساتھ ہی ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • دبئی کے مینا بازار کا مشہور بریانی والا

    دبئی کے مینا بازار کا مشہور بریانی والا

    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہزاروں پاکستانی موجود ہیں جو وہاں پر مختلف کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں، انہی میں سے ایک لیاری کا علی محمد بھی ہے جس کی بریانی علاقے میں نہایت مشہور ہے۔

    پاک لیاری نام کے اس ریستوران کی خاص شے بریانی ہے۔ اس ریستوران کا باورچی علی محمد ہے جو کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھتا ہے۔

    52 سالہ علی محمد سنہ 1986 سے کھانے پکانے کا کام سرانجام دے رہا ہے، لیاری میں اس کی کچن سروس مختلف تقریبات اور شادیوں میں کھانا فراہم کرتی تھی۔

    بعد ازاں علی محمد دبئی آگیا، یہاں بھی وہ اسی شعبے سے منسلک ہے اور اس کے ہاتھ کی ذائقہ دار بریانی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتی ہے۔

    علی اپنے گھر کا واحد کفیل ہے، اپنے والد اور بڑے بھائی کی وفات کے بعد وہی اپنے اور اپنے بھائی کی بیوی بچوں کی ذمہ داری اٹھا رہا ہے۔

    وہ بتاتا ہے کہ اس کے والدین اسے اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتے تھے لیکن اسے پڑھائی کا کوئی شوق نہیں تھا۔ وہ اسکول سے بھاگ کر دوستوں سے ساتھ کھیلنے چلا جاتا تھا، تاہم اب اسے نہایت قلق ہوتا ہے کہ اس نے تعلیم کیوں نہ حاصل کی۔

    اس کا مداوا وہ اس طرح کر رہا ہے کہ اپنی دونوں بیٹیوں اور بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلوا رہا ہے۔

    دبئی میں علی کی بریانی نہایت مقبول ہے اور اسے بہترین بریانی کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ وہ کہتا ہے، ’دنیا میں ہزاروں لوگ بریانی بناتے ہیں، میں بھی وہی اجزا اور اشیا استعمال کرتا ہوں۔ یہ خدا کی مہربانی ہے کہ اس نے اسے اس قدر ذائقہ دار بنا دیا کہ اس کی وجہ سے میں بے حد خوش اور خوشحال ہوں‘۔