Tag: مینڈیٹ

  • عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ہمیں حکومت بنانے دی جائے: میاں اسلم

    عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ہمیں حکومت بنانے دی جائے: میاں اسلم

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کیلئے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ہمیں حکومت بنانے دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، نگراں حکومت، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے ہمیں حکومت بنانے دی جائے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام نے جنہیں مینڈیٹ دیا انہیں آنے دیں اگرہم نے پرفارم نہ کیا تو عوام دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے، خدارا عوام پر رحم کریں ہم پریہ لوگ مسلط نہ کریں، یہ پی ڈی ایم 2 آ رہا ہے۔

    پنجاب کیلئے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم نے کہا کہ 9 مئی سے متعلق سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز  موجود ہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ن ہیں میری کوئی فوٹیج یا کال کاریکارڈ نہیں ہے، ہم پر امن شہری ہیں یہ ادارے ہمارے ہیں۔

    میاں اسلم نے کہا کہ سیاست میں 25 سال ہوگئے، یہ میرا چھٹا الیکشن ہے میں ایک سیاسی ورکر ہوں میں نے کبھی کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے ضمیر مطمئن نہ ہو نہ میں نے کبھی ایسی کوئی بات کی جس سے پاکستان کا جھنڈا نیچے ہو۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست نے الیکٹبلز کی سیاست ختم کردی ہے اور میری درخواست ہے کہ اس مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، جا کر دیکھیں عوام کے دلوں میں کونسی جماعت راج کرتی ہے، راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے کلین سوئپ کیا ہے۔

  • ‘رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں’

    ‘رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں’

    برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر  نے کہا ہے کہ رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔

    برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اینجیلارئینر نے رشی سونک کے انتخاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک کے سر پر تاج تو سجا دیا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ نہیں بتایا  گیا کہ وہ کریں گے کیا؟

    اپوزیشن لیڈر اینجیلا رئینر  نے کہا کہ رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں،  وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر نہیں آئے، برطانوی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ صرف انتخابات سے ہی کرسکتے ہیں۔

    2 ماہ میں برطانیہ کے تیسرے وزیر اعظم آج وزارتِ عظمی کا عہدہ سنبھالیں گے

    واضح رہے کہ رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم  منتخب ہوئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پینی مورڈنٹ کنزر ویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں، پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کرسکیں۔

    رشی سونک گزشتہ 3 ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیرِ اعظم ہوں گے جبکہ وہ برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

    رشی سُونک آج باضابطہ طور پر برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ برطانیہ کے 57ویں وزیرِ اعظم ہوں گے۔