Tag: مینگو فیسٹیول

  • مینگو فیسٹیول میں آموں کی لوٹ مار، شرکا جھولی اور دوپٹوں میں آم بھرتے رہے، ویڈیو وائرل

    مینگو فیسٹیول میں آموں کی لوٹ مار، شرکا جھولی اور دوپٹوں میں آم بھرتے رہے، ویڈیو وائرل

    آم پھلوں کا بادشاہ اور سب کا ہی پسندیدہ پھل ہے لیکن ایسا بھی کیا کہ اس کو دیکھ کر ایسا بے قابو ہو جائیں جیسا کہ اس ویڈیو میں ہوا۔

    بھارت کے شہر لکھنو میں لگا مینگو فیسٹیول۔ اس میں آموں کی مختلف اقسام رکھی گئی تھیں، آم بھی ایسے کہ جنہیں دیکھ کر منہ میں فوری پانی بھر آئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فیسٹیول میں رکھے گئے آم شرکا میں ہی مفت تقسیم کیے جانے تھے۔ پروگرام پرامن طریقے سے جاری تھا کہ اچانک شرکا نے آموں پر دھاوا بول دیا۔ ان میں مرد وخواتین دونوں شامل تھے اور آم ایسے لوٹ رہے تھے کہ جیسے یہ آم نہیں بلکہ سونا یا قیمتی دھات ہو۔

    کسی نے دوپٹے میں آم بھرے، تو کسی نے پرس میں اور کسی نے جھولی کو بھر لیا۔ جس کو یہ موقع بھی نہ ملا تو ایک دو آم لے کر ہی چلتا بنا۔

     

    یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کچھ صارفین اس سے محظوظ ہو رہے ہیں تو بیشتر لوٹ مار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کر رہے ہیں کہ جو لوگ اس فیسٹیول میں شریک دکھائی دے رہے ہیں۔ انہیں بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔