لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اورگیارہ مرتبہ کےعالمی چیمپیئن مینی پیکیو سے23 اپریل کو فائٹ کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مشہور زمانہ فلپائنی باکسر مینی پیکیوسےمقابلےکی تصدیق کی ہے۔
My team an I have agreed terms with Manny Pacquiao and his team for a super fight #pacquiaokhan #April23rd
— Amir Khan (@amirkingkhan) February 26, 2017
خیال رہےکہ عامر خان کچھ عرصے سے ویلٹر ویٹ عالمی چیمپیئن مینی پیکیو کو مقابلے کے لیے للکار رہے تھے لیکن ماضی میں انہوں نے عامر خان سے مقابلہ کرنے سے انکار کیا تھا۔
فلپائنی باکسرمینی پیکیونےاپنےٹویٹر اکاؤنٹ پراپنے مداحوں سے اپنےاگلےحریف کےبارے میں پوچھا تواکثریت نےعامر خان کےحق میں ووٹ دیا۔
Who do you want me to fight next in the UAE?
— Manny Pacquiao (@mannypacquiao) February 12, 2017
فلپائنی باکسرمینی پیکیو نے اپنے کریئر میں65 مقابلے کیے جن میں 59 میں کامیاب رہےجبکہ چھ میں انہیں شکست ہوئی۔
دوسری جانب تیس سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےاپنے کریئر میں 35 مقابلے کیےجن میں31 میں وہ فاتح رہے اور چار میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہےکہ اگر عامر خان نے مینی پیکیو کو ہرا دیا تو وہ اپنے کریئر کو پھر سے صحیح سمت میں لانے میں کامیاب ہو پائیں گے لیکن اگر وہ کامیاب نہ رہے تو ان کے کریئر کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔