Tag: میواسپتال

  • میواسپتال میں غلط انجکشن سے اموات ، حکومتی ایکشن کے بعد  نرسوں نے کام بند کردیا

    میواسپتال میں غلط انجکشن سے اموات ، حکومتی ایکشن کے بعد نرسوں نے کام بند کردیا

    لاہور: میو اسپتال میں غلط انجکشن سے اموات کے بعد حکومتی ایکشن پر نرسوں نے احتجاج کرتے ہوئے کام بند کردیا ، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میو اسپتال میں انجکشن سے اموات کا ملبہ نرسوں پرڈال دیا گیا، تین نرسوں کو معطل کرکےانکوائری شروع کردی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نرسوں نے انجکشن کا محلول بنانے میں غفلت کی تاہم حکومتی ایکشن کے بعد نرسوں کا ری ایکشن سامنے آیا۔

    نرسنگ اسٹاف سراپا احتجاج بن گیا اور کام بند کرکے وارڈ سے باہر آگئیں، اسٹاف کا کہنا تھا کہ انجکشن کا محلول بنانا ہمارا نہیں، فارماسسٹ کا کام ہے، غلط انجکشن لگنے سے اموات کا ذمہ دار نرسوں کا ٹھہرانا ناانصافی ہے، فارما سیوٹیکل کمپنی کو بچانے کے لیے ملبہ نرسوں پر ڈالا گیا۔

    مزید پڑھیں : لاہور: انجیکشن کے ری ایکشن سے مریضوں کی موت، 3 نرسز غفلت کی مرتکب قرار

    مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور شدید نعرے بازی کی ۔اسپتالوں میں کام بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

    نرسوں نے الزام لگایا انجیکشن دینے والی فارماسیوٹیکل کمپنی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کےقریبی ساتھی کی ہے، جسے بچایا جارہا ہے۔

  • لاہور میں فائرنگ‘دو پولیس اہلکار جاں بحق

    لاہور میں فائرنگ‘دو پولیس اہلکار جاں بحق

    لاہور: لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں دوروز قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےدو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہورمیں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں دو روز قبل ہونے والی فائرنگ کےنتیجے میں زیر علاج دونوں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    خیال رہےکہ دو روز قبل لاہورمیں لیڈی ولنگٹن اسپتال کےقریب فورٹ روڈ پرہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں سی آئی اے غازی آباد کے دو اہلکاروں ظفراوررضوان سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زیرعلاج اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔جبکہ تیسرا شخص افضال جو سی آئی اے پولیس کا کارخاص ہےتاحال میو اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیرعلاج ہے۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں فائرنگ‘دوپولیس اہلکاروں سمیت3افرادزخمی

    یاد رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے واقعےکی رپورٹ طلب کی تھی۔

    شہبازشریف نے سی سی پی اولاہور کوہدایت دی تھی کہ فائرنگ کرنے والےملزمان کو فی الفورگرفتارکیاجائےتاہم دوروزگزرنے کے بعد بھی پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کےرہنماکےقتل کامقدمہ درج ‘ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی نامزد

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں لاہور کےعلاقے مناواں میں اتوارکی درمیانی شب پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوگھرمیں گھس کراندھادھند فائرنگ کرکےقتل کردیاتھا۔