Tag: میورل

  • سندھ حکومت کا منصوبہ، پیپلز اسکوائر پر وصی حیدر کا 32 فٹ کا میورل 13 دن میں مکمل

    سندھ حکومت کا منصوبہ، پیپلز اسکوائر پر وصی حیدر کا 32 فٹ کا میورل 13 دن میں مکمل

    کراچی: شہر قائد کے معروف آرٹسٹ وصی حیدر نے پیپلز اسکوائر پر 32 فٹ کا طویل میورل پینٹ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پیپلز اسکوائر پر معروف پینٹر وصی حیدر اور ان کی ٹیم خالد سلیم اور فرخ نسیم نے شان دار دیوار گیر فن پارہ تخلیق کر دیا ہے۔

    فن پارے میں کراچی کے تاریخی مقامات کو پینٹ کیا گیا ہے، یہ فن پارہ 32×10.9 فٹ طویل ہے، وصی حیدر کا کہنا ہے کہ اس میورل میں شہر قائد کے ورثے کو پیش کیا گیا ہے۔

    فائن آرٹ کا یہ فن پارہ 13 دنوں میں تخلیق کیا گیا ہے، سندھ گورنمنٹ کے اس پروجیکٹ میں کراچی کے تاریخی مقامات کو پینٹ کیا گیا، جن میں موہٹہ پیلس، بلدیہ کی عمارت، فریئر ہال، سینٹ جوزف کے علاوہ کراچی میں چلنے والی قدیم ٹرام شامل ہیں۔

    یہ میورل فائن آرٹ ایمپریشنزم کا ایک نفیس نمونہ ہے، ایمپریشنسٹ آرٹسٹ وصی حیدر کا کہنا ہے کہ اس فن پارے کو پینٹ کرتے ہوئے انھیں بہت مسرت حاصل ہوئی، دیوار بہت بڑی تھی اس لیے اپنے آرٹسٹ دوستوں کو بھی شامل کیا۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اس فن پارے کی اوپننگ 14 اگست کو رکھی گئی تھی، فن کاروں نے 13 دن کے اندر وقت پر کام مکمل کر دیا، وصی حیدر نے بتایا کہ انھوں نے فن پارے پر شام کے بعد صبح 4 بجے تک کام کیا، کیوں کہ شہر کا موسم اچھا ہو جاتا تھا، دیوار اتنی بڑی تھی کہ ٹرام کے عکس کو پینٹ کرنے کے لیے پروجیکٹر کا استعمال بھی کرنا پڑا۔

    آج ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 14 اگست پر سندھ حکومت نے عوام کو 3 منصوبوں کا تحفہ دیا، جن میں حیدرآباد میں نئی این آئی سی وی ڈی کی عمارت، کراچی میں پیپلز اسکوائر اور جہانگیر پارک کی سولرائزیشن شامل ہیں۔

  • اندھیرے میں اپنا جادو جگانے والے فن پارے

    اندھیرے میں اپنا جادو جگانے والے فن پارے

    روشنیاں ایک ایسا جادو ہیں جو کسی بھی عام سے منظر کو جگمگانے کا ہنر رکھتی ہیں۔ ہنگری سے تعلق رکھنے والی ایک فنکارہ بوگی فبئین بھی روشنیوں سے خوبصورت فن پارے بنانے کی ماہر ہیں۔

    34 سالہ اس فنکارہ کا ماننا ہے کہ دنیا بہت سے خوبصورت رنگوں سے بھری ہوئی ہے بس اسے روشنیوں سے جگمگانے کی ضرورت ہے۔

    ان کے خیال میں کسی بھی منظر میں روشنیوں کی آمیزش کرنے سے وہ منظر نہایت سحر انگیز بن جاتا ہے۔

    بوگی کا کہنا ہے کہ چیزوں کو مختلف انداز میں دیکھنا انہیں بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ کوئی بھی منظر اس وقت تک واضح نہیں ہوتا جب تک اس میں روشنیاں شامل نہ کی جائیں اور یہیں ہم اس کے مختلف معنوں کو سمجھنے کے قابل ہوتے ہیں۔

    وہ فرش، دیواروں اور چھتوں پر خوبصورت مناظر تخلیق کرتی ہیں۔

    دن کی روشنی میں وہ عام سا ڈیزائن دکھائی دیتا ہے، لیکن اس کا اصل جادو رات کی روشنی میں اجاگر ہوتا ہے جب وہ اندھیرا بڑھنے کے ساتھ ساتھ روشنیوں سے جھلملانے لگتا ہے۔

    آئیں ان کے خوبصورت فن پارے دیکھتے ہیں۔

  • دنیا کا سب سے بڑا میورل

    دنیا کا سب سے بڑا میورل

    برازیل: جنوبی امریکی ملک برازیل میں ایک فنکار نے سڑک پر دنیا کا سب سے بڑا میورل (قد آدم تصویر) تخلیق کر ڈالا۔

    ایڈارڈو کوبرا نامی یہ فنکار تاحال اپنے شاہکار پر کام کرہا ہے، تاہم تکمیل سے قبل ہی اس کا بنایا ہوا میورل دنیا کے سب سے بڑے میورل کا اعزاز اپنے نام کر چکا ہے۔

    کوبرا نے اس سے قبل بھی دنیا کی سب سے بڑی اسپرے کے ذریعے تخلیق کی گئی پینٹنگ بنائی تھی جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

    اسپرے پینٹ سے بنایا گیا یہ فن پارہ ریو ڈی جنیرو میں 61 ہزار 354 اسکوائر فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔

    اپنے موجودہ میورل میں کوبرا نے مزدوروں اور دریا کو دکھایا ہے جس میں مزدور کافی کے کوکوا بیج کشتیوں پر منتقل کر رہے ہیں۔

    اس میورل کا مقصد ان مزدوروں اور محنت کشوں کی عظمت کو اجاگر کرنا ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے اس میورل کو بنانے میں 4 ہزار اسپرے کی بوتلیں، اور 300 گیلن کا پینٹ استعمال ہوا ہے۔

    فن اور فنکاروں سے متعلق مزید دلچسپ مضامین پڑھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برلن کی عمارت پر قد آدم پرندہ

    برلن کی عمارت پر قد آدم پرندہ

    برلن: جرمنی کے شہر برلن میں ایک عمارت پر ایک خوبصورت میورل (قد آدم تصویر) بنایا گیا ہے۔ یہ میورل ایک نیلے پرندے کا ہے۔

    برلن میں 137 فٹ لمبے اس میورل کو شہر کے مرکزی حصہ میں ایک عمارت پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسے نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سپر اے اور کولن وین نے بنایا ہے۔

    berlin-1

    berlin-2

    میورل پرندے کی ایک قسم ’اسٹارلنگ‘ کا ہے جو چند یورپی ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہ میورل ایک اربن (شہری) ترقی کے منصوبے کے تحت بنایا گیا ہے جس کا مقصد شہر کو خوبصورت بنانا ہے۔

    berlin-3

    berlin-4

    berlin-5

    میورل دور سے دیکھنے میں تو خوبصورت اور آرٹ کا شاہکار نظر آتا ہی ہے لکین اگر اسے قریب سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اسے بہت خوبصورتی اور باریکی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔