Tag: میوزک بینڈ

  • ٹیپ ریکارڈر نے اصلیت ظاہر کردی، گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار جعلی نکلے!

    ٹیپ ریکارڈر نے اصلیت ظاہر کردی، گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار جعلی نکلے!

    1980 میں پاپ میوزک کے شائقین کے سامنے ملی وینلی سے متعارف ہوئے۔

    یہ جرمنی کے دو آرٹسٹوں Rob Pilatus اور Fab Morvan کا میوزیکل بینڈ تھا۔ قسمت کی دیوی ان پر ایسی مہربان ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے شہرت اور مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگے۔ انھوں نے اس زمانے میں صرف پاپ میوزک کے شیدا نوجوانوں کو ہی نہیں بلکہ موسیقی اور گائیکی کے اہم ناقدین کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا۔
    1988 میں جب گریمی ایوارڈ کا مرحلہ آیا تو نئے آرٹسٹ کے زمرے میں اس میوزک بینڈ کو بھی شامل کیا گیا اور یہ گریمی ایوارڈ لے اڑا۔ یہ ان دونوں آرٹسٹوں کی بڑی اور اہم کام یابی تھی۔ یوں ان کی شہرت دور دور تک پھیل گئی اور مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔

    یہ دونوں جب اسٹیج پر آتے تو پرستاروں کی جانب سے داد و تحسین کا وہ شور اٹھتا کہ کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی۔ یہ آرٹسٹ شائقین کی فرمائشیں پوری کرتے کرتے تھک جاتے اور بڑی مشکل سے ان کی واپسی ہوتی۔

    ایک روز عجیب بات ہوئی۔ یہ شہرت، مقبولیت، عزت اور مقام سب برباد ہو گیا!

    ہوا کچھ یوں کہ انگلینڈ کے ایک لائیو شو میں یہ دونوں آرٹسٹ اسٹیج پر نہایت پُرجوش انداز میں اپنا آئٹم پرفارم کررہے۔ حاضرین کا جوش بھی دیدنی تھا، مگر اچانک ہی ٹیپ ریکارڈ نے ان نام نہاد پاپ سنگرز کا ساتھ چھوڑ دیا۔ آڈیو ٹیپ پھنس گئی تھی جب کہ وہ لائیو شو تھا!

    اس روز شائقین جب کی سماعتوں سے گیت کا ایک ہی بول بار بار ٹکرایا تو معلوم ہوا کہ ان کے پسندیدہ آرٹسٹ فقط اپنے ہونٹوں کو جنبش دے رہے تھے اور یقیناً کہیں کوئی ٹیپ چل رہا تھا۔ ریکارڈر میں موجود ٹیپ، گیت کے اسی بول Girl, you know it’s true پر اٹکا ہوا تھا۔ ان دونوں پاپ سنگرز نے حالات کی نزاکت کو بھانپ کر وہاں سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا اور اسٹیج سے اتر کر باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔

    بعد میں اس واقعے کا خوب چرچا ہوا اور اخبارات کے مطابق دونوں نوجوان شائقین کو دھوکا دیتے رہے اور اپنے ٹیپ ریکارڈز کی بدولت خوب دولت کمائی۔ وہ نہایت چالاکی اور مہارت سے کسی مقامی گلوکار کی آواز پر صرف پرفارمنس دیتے تھے۔ اگر اس روز آڈیو ٹیپ نہ پھنستی تو یہ سلسلہ جانے کب تک جاری رہتا۔ بعد میں ان دونوں کے خلاف دھوکا دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

  • بگوٹا: فیملی میوزک بینڈ کی انٹرنیٹ پر دھوم

    بگوٹا: فیملی میوزک بینڈ کی انٹرنیٹ پر دھوم

    کولمبین شخص نے اپنے بچوں سمیت انوکھے موسیقی آلات کے ساتھ میوزک بینڈ بنا کر راتوں رات شہرت حاصل کرلی۔

    کہا جاتا ہے کہ کوئی چیز ناقابل استعمال نہیں کیونکہ بیکار اشیا کو ری سائیکل کرکے دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے، ایسا ہی کچھ کولمبیا کے ایک خاندان نے کر دکھایا۔

    اکتالیس سالہ ڈکن شیراڈر نےاپنے گھر کی ناکارہ اشیاء جن میں پرانا کی بورڈ، بچوں کے کھلونے، جوتے، ڈفلی اور سیٹی وغیرہ کو دوبارہ قابل استعمال بناکر بڑی مہارت سے موسیقی کے آلات میں تبدیل کر ڈالا۔

    ان موسیقی کے آلات کو ڈکن شیڑاڈر نے اپنی نو سالہ بیٹی ملا اور سات سالہ لڑکے کوربن کے ساتھ بجایا تو اہل محلہ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے اور انکی عمدہ پرفارمنس دیکھتے ہوئے اس خاندان کو فیملی میوزک بینڈ کا نام دے ڈالا۔

    ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ پر ڈیکن اور اسکے بچوں کی ویڈیو نے دنیا بھر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے، جسے دیکھ کر ایک دن میں تیس لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا۔