Tag: میوزک کنسرٹ

  • ویڈیو: میوزک کنسرٹ میں خاتون مداح عاطف اسلم کو گلے لگا کر رو پڑی

    ویڈیو: میوزک کنسرٹ میں خاتون مداح عاطف اسلم کو گلے لگا کر رو پڑی

    عالمی شہرت یافتہ اور پاکستان کے گلوکار عاطف اسلم سے میوزک کنسرٹ کے دوران ایک بنگالی مداح مل کر روپڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اچانک اسٹیج پر آتی ہے اور عاطف اسلم کو گلے لگا کر رونے لگتی ہے، اس دوران انہیں یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’آئی لوو یو عاطف‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران عاطف اسلم مداح کو تسلی دیتے ہیں، جبکہ دیوانی مداح کو عاطف اسلم کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم سیکیورٹی اہلکار مداح کو وہاں سے لے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ کنسرٹ کب اور کہاں ہوا اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کچھ روز قبل ہی یہ کنسرٹ بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔

  • سڈنی میں میوزک کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ

    سڈنی میں میوزک کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ

    سڈنی : آسٹریلیوی دارلحکومت سڈنی میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیوی دارلحکومت سڈنی کے اینمورتھیٹر میں ایوارڈ یافتہ گلوکار جینیسس اووسو کا کنسرٹ جاری تھا اور جینیسس اووسو نے صرف دو ہی گانے گائے تھے کہ اچانک فرش کا کچھ حصہ گرگیا ۔

    کنسرٹ میں ہجوم کے بوجھ سے تھیٹر کے فرش کا حصہ گرنے کے بعد شو منسوخ کر دیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اووسو نے ایک کلپ میں اپنے مایوس پرستاروں کو بتاتے ہوئے کہا یہ ایک خطرناک واقعہ تھا، ہمیں شو کو دوبارہ شیڈول کرنا پڑے گا،”

    یاد رہے ایک دن قبل اے آر آئی اے ایوارڈ یافتہ گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ نے کہا تھا کہ وہ اس شو کے بارے میں گھبراہٹ اور پر جوش محسوس کررہے ہیں کیونکہ تقریباً نو ماہ سے انھوں نے پرفارم نہیں کیا۔

  • دل والوں کاشہرکراچی،8جنوری کوکراچی کنگزکااستقبال کرےگا

    دل والوں کاشہرکراچی،8جنوری کوکراچی کنگزکااستقبال کرےگا

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کی ٹیم کالاؤنچنگ کنسرٹ آٹھ جنوری کو ہوگا۔ رنگارنگ تقریب میں علی عظمت آوازکاجادوجگائیں گے۔

    دل والوں کا شہرکراچی آٹھ جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے شیروں کا استقبال کرے گا، پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگزکےپلیئرزبھی تقریب کاحصہ ہوں گے۔

    آٹھ جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائر ورکس اور بڑامیوزک کنسرٹ سجے گا، لاؤنچنگ کنسرٹ میں کراچی کنگزکی ٹی شرٹس اورتھیم سانگ پیش کیاجائےگا، تقریب میں موسیقی اوررقص کاتڑکابھی لگے گا۔

    رنگا رنگ تقریب میں شوبز شخصیات، اسٹارکرکٹرز شرکت کریں گی، مشہورگلوکار علی عظمت شرکا کو جھوم اٹھے پرمجبورکریں گے۔

    Ali Azmat

    Karachi Kings

    کنسرٹ میں علی حیدر، فاخر، حسن جہانگیر، سلیم جاوید سمیت دیگرگلوکارآواز کاجادوجگائیں گے۔

    کراچی والے تقریب کے دعوت نامے اے آروائی سہولت والٹ کے ذریعے کسی بھی کے ایف سی آؤٹ لیٹ سے حاصل کرسکتےہیں۔