Tag: میوزک

  • جنون کے 25 سال اور پاکستانی ثقافت کو خراج تحسین

    جنون کے 25 سال اور پاکستانی ثقافت کو خراج تحسین

    نوے کی دہائی کے مشہور موسیقار گروپ جنون کے 25 سال مکمل ہونے پر گلوکار سلمان احمد نے ایک گانا ’دور‘ جاری کرنے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد نے بتایا کہ یہ گانا انہوں نے بلوچستان میں شوٹ کیا اور اس کا مقصد پاکستان، خصوصاً بلوچستان کی خوبصورتی کو پیش کرنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گانے میں بلوچستان کے پہاڑ، دریا اور میدان دکھائے گئے ہیں۔ سلمان احمد نے اس بات کی نفی کی کہ بلوچستان میں کسی قسم کے سیکیورٹی خطرات ہیں، ’ہم فنکاروں کو وہاں کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا تو عام افراد کو کیسے آسکتا ہے‘۔

    door-6

    گانے میں معروف کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنائرا اکرم بھی شامل ہیں جن کا مقصد پاکستانی ثقافت کے تنوع کو پیش کرنا ہے۔ ’شنائرا ایک غیر ملکی ہیں لیکن وہ کافی عرصے سے پاکستان میں رہ رہی ہیں اور پاکستانی ثقافت نے انہیں، اور انہوں نے پاکستانی ثقافت کو کھلے دل سے قبول کیا ہے‘۔

    سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ گانا دسمبر میں ’جنون‘ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے گا اور اس کا مقصد پاکستانی ثقافت، پاکستانی خواتین، اور پاکستان کے قدرتی حسن کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    door-9

    door-7

    وسیم اکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اور شنائرا کا میوزک ویڈیو میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان جا کر انہیں بہت مزہ آیا اور انہیں صحیح معنوں میں احساس ہوا کہ ان کا ملک نہایت خوبصورت ہے۔

    door-8

    وسیم اکرم نے بتایا کہ شنائرا میں اداکاری کی خداداد صلاحیت موجود ہے اور انہوں نے میوزک ویڈیو میں بھی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ انہیں دیکھ کر کہیں سے بھی نہیں لگ رہا کہ یہ ان کا اداکاری کا پہلا تجربہ تھا۔

    اس سے قبل جنون کی 25 ویں سالگرہ منانے کا پروگرام بھارت میں رکھا گیا تھا تاہم بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی اور 9 افراد کی شہادت کے بعد سلمان احمد نے احتجاجاً بھارت نہ جانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے بھارت میں ایک پروگرام میں اپنی شرکت بھی منسوخ کردی تھی جبکہ اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ جب تک بھارت میں مودی کی حکومت ہے وہ بھارت نہیں جائیں گے۔

  • ڈی جے بٹ کی غیر حاضری، تحریک انصاف کا ساؤنڈ سسٹم خراب

    ڈی جے بٹ کی غیر حاضری، تحریک انصاف کا ساؤنڈ سسٹم خراب

    ننکانہ: پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری ملک گھیر جلسوں کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں دوران جلسہ استعمال کئے جانے والا ’لوکل ساؤنڈ سسٹم ‘خراب ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کی تاریں پگھل گئیں اور سارا سسٹم ہی بند ہو گیا، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں ساؤنڈ سسٹم کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے تحریک انصاف کے معرف ڈی جے بٹ بھی موجود نہیں ہیں اور ان کی جگہ مقامی ڈی جے کی خدمات ہی حاصل کی گئیں ہیں۔

  • کراچی کے لوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کر ہے، ڈی جے بٹ

    کراچی کے لوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کر ہے، ڈی جے بٹ

    کراچی: پی ٹی آئی کے جلسوں میں چار چاند لگانے والے ڈی جے بٹ اور ان کا ساؤنڈ سسٹم ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ کراچی کےجلسے میں بھی ڈی جے بٹ کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔

    ڈی جے بٹ کو کون نہیں جانتا ، پی ٹی آئی کے دھرنوں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ساؤنڈ ماسٹرکراچی پہنچ گئے۔ عمران خان کا جلسہ مسٹر بٹ کی دھنوں سےگونج اٹھنے کے لئے تیارہے ۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے بٹ نے کہا کہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے اور یہاں کےلوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کے ہے، تو میوزک بھی اسی طرح کا ذرا ہٹ کےہوگا۔

    دھرنوں کو گرما نے والےاسٹائلش ساؤنڈ ماسٹر اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر کہتے ہیں کہ ظلم ہوا، جس نے کیا اسے اللہ مصبت سے بچائے ۔ڈی جے بٹ نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ مجھےاڈیالہ جیل بھیجاگیا تو کبھی پولیس نے فارم ہاؤس کی سیرکرائی۔