Tag: میوزیکل شو

  • کراچی میں 13 اگست کو عظیم الشان میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

    کراچی میں 13 اگست کو عظیم الشان میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

    کراچی : شہر قائد میں یوم آزادی کے موقع پر 13 اگست کوعظیم الشان میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔

    جس میں 13 اگست کو کراچی میں منعقد ہونے والے عظیم الشان میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    اجلاس میں تقریب کی تیاریوں اور سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ خصوصی بچوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ وہ براہِ راست نشستوں تک رسائی حاصل کر سکیں، کیونکہ وہ معاشرے میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں خصوصی بچے بھی اس جشن کا حصہ بنیں۔

    اس موقع پر انہوں نے سخت سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے رینجرز کی زیادہ سے زیادہ نفری تعینات کرنے اور عوام کو پُرامن ماحول فراہم کرنے پر زور دیا، تاکہ شہری اور دیگر شرکا جشنِ آزادی کی تقریبات سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ 13 اگست کو ہونے والا گرینڈ شو سندھ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے یومِ آزادی کا تحفہ ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ کراچی کے شہری ایک محفوظ، خوشگوار اور یادگار شام گزاریں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ خصوصی بچوں کے لیے تین بسیں مختص کرنے اور انٹری پاسز فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  • ریاض: پاکستانی سفارت خانے میں میوزیکل شو منعقد ہوگا

    ریاض: پاکستانی سفارت خانے میں میوزیکل شو منعقد ہوگا

    ریاض: پاکستانی سفارت خانے میں میوزیکل شو منعقد کیا جائے گا جس میں کلاسیکل استاد حامد علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں 21 اکتوبر کو رنگا رنگ کلچرل اینڈ میوزیکل شو منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ہزاروں پاکستانی شرکت کریں گے شو کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    یہ میوزیکل ایونٹ سفارت خانہ پاکستان کے تحت پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچرل ہال میں منعقد ہوگا جہاں پاکستانی ثقافت کے رنگ نمایاں ہونگے وہیں پر معروف پاکستانی کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے سفیر اور سعودی حکومت کے اعلی حکام بھی شرکت کریں گے، اس حوالے سے سفارت خانہ پاکستان کے کیمونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔