Tag: میو اسپتال

  • نجی کمپنی کے انجکشن ”ویکسا“ کا استعمال فوری روکنے کا حکم

    نجی کمپنی کے انجکشن ”ویکسا“ کا استعمال فوری روکنے کا حکم

    لاہور کے میو اسپتال میں انجکشن سے مریضوں کو ری ایکشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے پنجاب بھر میں نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا۔

    ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے صوبے بھر کی فارمیسیز کو ہدایات جاری کردیں، مراسلے میں کہا گیا کہ انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پر صحت کے لیے خطرہ ہے، انجکشن ”ویکسا“ اور محلول ”نیوٹرولائن“ کا استعمال روک دیا جائے، انجکشن کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔

    میو اسپتال لاہور میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے 2 مریض جاں بحق ، 17 کی حالت تشویشناک

    ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول کے مطابق انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پر صحت کے لیے خطرہ ہے، ادویات کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے تک استعمال روکا جائے، فیصلہ مریضوں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا، انجکشن “ویکسا” کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔

    واضح رہے کہ میو اسپتال لاہور کی چیسٹ وارڈ میں کیفٹرکسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی تھی اور 15مریض متاثر ہوئے تھے، متاثرہ مریضوں میں سے دولت خان نامی مریض بھی دم توڑ گیا تھا دولت خان وینٹی لیٹر پر تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے میو اسپتال کے اچانک دورے کے دوران فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

  • میو اسپتال میں انجکشن لگنے سے 2 افراد کی موت کی انکوائری مکمل

    میو اسپتال میں انجکشن لگنے سے 2 افراد کی موت کی انکوائری مکمل

    لاہور : میو اسپتال میں انجکشن لگنے سے دو افراد کی موت کی انکوائری مکمل ہوگئی ، تاہم ڈاکٹرز اور نرسز کے احتجاج کی وجہ سے رپورٹ سامنے نہیں لائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں انجکشن سے دو افراد کی موت کی انکوائری مکمل کرلی گئی۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے تحقیقاتی رپورٹ گزشتہ رات مکمل کر لی گئی تھی اور رپورٹ محکمہ صحت کے حوالے کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹرز اور نرسز کے احتجاج کی وجہ سے رپورٹ سامنے نہیں لائی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اینٹی بیکٹریل انجکشن لگنے سے 2 مریض جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اٹھارہ مریض متاثر ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : انجکشن سے مریضوں کی اموات ، میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا اہم بیان آگیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    بعد ازاں ایم ایس ڈاکٹر احتشام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مذکورہ انجکشن کابیج میو اسپتال سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا ہے، میو اسپتال کےعلاوہ مزید 4 اسپتالوں کو بھی انجکشن ملے۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ انجکشن کی تیسری ڈوز کے بعد ری ایکشن کے کیسز سامنے آئے، سولہ میں سے دو مریضوں کا انتقال ہوا، چودہ کی طبعیت بہتر ہے۔

  • انجکشن سے مریضوں کی اموات ، میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا اہم بیان آگیا

    انجکشن سے مریضوں کی اموات ، میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا اہم بیان آگیا

    لاہور: میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا کہنا ہے کہ انجکشن کی تیسری ڈوز کے بعد ری ایکشن کے کیسز سامنے آئے، سولہ میں سے دو مریضوں کا انتقال ہوا، چودہ کی طبعیت بہتر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میواسپتال لاہور میں انجکشن سے مریضوں کی اموات پر ایم ایس ڈاکٹر احتشام کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ انجکشن کابیج میو اسپتال سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ انجکشنز کی خریداری اسپتال کی جانب سے نہیں کی گئی، انجکشنز کی خریداری ڈی جی ہیلتھ آفس کی جانب سےکی گئی۔

    ڈاکٹراحتشام نے کہا کہ ڈی جی ہیلتھ آفس سےدیگر اسپتالوں کو بھی انجکشن سپلائی ہوئے، میو اسپتال کےعلاوہ مزید 4 اسپتالوں کو بھی انجکشن ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انجکشن کی تیسری ڈوز کے بعد ری ایکشن کے کیسز سامنے آئے، سولہ میں سے دو مریضوں کا انتقال ہوا، چودہ کی طبعیت بہتر ہے

    مزید پڑھیں : میو اسپتال لاہور میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے 2 مریض جاں بحق

    یاد رہے اینٹی بیکٹریل انجکشن لگنے سے جاں بحق مریضوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ اٹھارہ مریض متاثر ہوئے تھے، تمام متاثرہ مریض گھڑی وارڈ میں زیر علاج تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے دس ماہ پہلے خانیوال میں بھی یہی انجکشن لگنے سے بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔

  • مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

    مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر مریم نواز شدید برہم ہوئیں، انھوں نے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو جھاڑ بھی پلائی، انھوں نے کہا آپ ایم ایس ہیں آپ کو تو کچھ پتا نہیں، آپ کو یہاں کس نے رکھا ہے؟ شکریہ ادا کریں میں آپ کو گرفتار نہیں کرا رہی، آپ کو پتا ہی نہیں کہ مریضوں کے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟

    مریم نواز نے کہا مخلوق رل رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، انھوں نے کہا میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں لیکن کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو عوام کے ساتھ ہو رہا ہے وہ اگر ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو انھیں بھی پتا چلے۔ واضح رہے کہ میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے مریم نواز کو سرنج، برنولا وغیرہ تک نہ ملنے سے آگاہ کیا۔ کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ مزید برہم ہوئیں، انھوں نے رک کر انتظار گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں۔

    ایک بچی کی بات سن کر مریم نواز بہت ناراض ہوئیں جس نے بتایا ’میری ماں بیمار ہے اور میں رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگ بھاگ کر تھک گئی ہوں۔‘ ناگفتہ بہ حالات دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دورے کے دوران ہی میو اسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اور اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلب کیا۔

    بے نظیراور مریم نواز میں بنیادی فرق

    انھوں نے میڈیسن کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا، اور ہدایت کی کہ ادویات کی 100 فی صد فراہمی یقینی بنائی جائے، مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

    وزیر اعلیٰ نے سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سنی اور فوری ازالے کی ہدایت کی، گوجرانوالہ سے علاج کے لیے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی، گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ ے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ انھوں نے میو اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان بھی طلب کیا۔

  • میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انکوائری شروع

    میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انکوائری شروع

    لاہور: میو اسپتال لاہور میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انتظامیہ نے انکوائری شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو زائد المیعاد انجکیشن لگائے جانے کے معاملے میں سی ای او میو اسپتال نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کروا دی۔

    سی ای او کے مطابق ایکسپائر انجیکشنز کی موجودگی پر 2 اسٹور کیپرز شہزاد اور سرفراز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی کی سفارشات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ جن مریضوں کو زائد المیعاد انجکشن لگے ان میں ری ایکشن نہیں آیا، تاہم مریضوں کو متعلقہ وارڈ میں بلا لیا گیا اور ایڈمٹ کر لیا گیا ہے۔

  • میو اسپتال میں کرونا سے متعلق خریداری کی تحقیقات کا آغاز

    میو اسپتال میں کرونا سے متعلق خریداری کی تحقیقات کا آغاز

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے میو اسپتال میں کرونا سے متعلق خریداری کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے لاہور کے میو اسپتال میں کرونا وبا کے سلسلے میں کی جانے والی خریداری کی جانچ پڑتال شروع کر دی، نیب نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔

    نیب نے سیکریٹری ہیلتھ نبیل اعوان کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ ماسک، گلوز، حفاظتی کٹس کی خریداری کا تمام ریکارڈ دیا جائے نیب کو فراہم کیا جائے۔

    نیب نے سیکریٹری ہیلتھ سے میو اسپتال میں کرونا کے لیے مختص فنڈ اور اس کے استعمال کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، نیب کا کہنا تھا کہ جتنی خریداری ہوئی ہے اس کے لیے دیے جانے والے اشتہار اور ٹینڈرز کا بھی ریکارڈ دیا جائے۔

    میواسپتال لاہور کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا میں مبتلا

    نیب نے ٹھیکے داروں اور کنٹریکٹ دینے والے افسران کی فہرست بھی طلب کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ اکتوبر میں ملتان کے نشتر میڈیکل یونی ورسٹی و اسپتال میں بھی کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا تھا، جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈائریکٹر ملتان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی تھی، کمیٹی کو 15 دن میں رپورٹ مرتب کر کے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    اس سے ایک ہفتہ قبل لاہور کے سروسز اسپتال میں بھی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا تھا، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شوکورز کی خریداری کی مد میں 25 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

  • کرونا کیسز میں کمی، آنکھوں کے آپریشن شروع، 5 افراد کو روشنی مل گئی

    کرونا کیسز میں کمی، آنکھوں کے آپریشن شروع، 5 افراد کو روشنی مل گئی

    لاہور: ملک میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد آنکھوں کے آپریشن کے منتظر مریضوں کی امید بر آئی، لاہور کے اسپتال میں پانچ مریضوں کو آنکھوں کی روشنی مل گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں بیرون ملک سے عطیہ شدہ قرنیہ سے ضرورت مند افراد کی پیوند کاری ہوئی ہے، جس سے 5 مریضوں کی آنکھوں میں روشنی لوٹ آئی۔

    قرنیہ کی پیوند کاری آئی وارڈ میں پروفیسر اسد اسلم نے کی ہے، سی ای او میو اسپتال کا کہنا ہے کہ آنکھ کی پیوند کاری کے تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے۔

    پروفیسر اسد اسلم نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ قرنیہ کی پیوند کاری سے 5 افراد کو آنکھوں کی روشنی مل گئی ہے، گزشتہ 4 مہینوں سے کرونا وائرس کی وجہ سے ان مریضوں کے قرنیہ کے آپریشن رکے ہوئے تھے، اب وبا کم ہونے پر ان کے آپریشن کیے گئے۔

    واضح رہے کہ قرنیہ کی پیوند کاری کے مریضوں کے لیے قرنیہ امریکا سے آئی ہیں، جو امریکا میں پاکستانی فزیشن کی ایک تنظیم نے بھجوائیں، پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پانچ قرنیہ آئیں، تاہم مزید بھی آئیں گی اور لوگوں کی بینائی واپس لائی جائے گی۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران میو اسپتال میں کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق

    24 گھنٹوں کے دوران میو اسپتال میں کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق

    لاہور: میو اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں جاں بحق کرونا مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ 246 جاں بحق مشتبہ مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے، جاں بحق زیادہ تر مریض مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 81 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6,825 نئے کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 139,230 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,632 ہو گئی ہے۔

  • کرونا، کس صورت میں اینٹی ملیریا ڈرگ کے استعمال کی ضرورت نہیں؟ ماہر ڈاکٹر نے بتادیا

    کرونا، کس صورت میں اینٹی ملیریا ڈرگ کے استعمال کی ضرورت نہیں؟ ماہر ڈاکٹر نے بتادیا

    اسلام آباد: میو اسپتال کے ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ پلازما کا تجربہ کامیاب رہتا ہے تو اینٹی ملیریا ڈرگ کی ضرورت نہیں ہوگی، پلازما کا تجربہ بھی ابتدائی طور پر کیا جارہا نتیجہ مثبت آیا تو سود مند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میواسپتال کے ڈاکٹر اسد اسلم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی ملیریا ڈرگ کرونا سے متاثرہ مریضوں کو شروع کرائیں، اینٹی ملیریا ڈرگ کو مخصوص لحاظ سے استعمال کررہے ہیں، اب تک 9 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں، جو مریض ڈسچارج ہوئے ان کی عمریں 20 سے 50 سال کے درمیان تھیں ۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ کوئی بھی شخص یہ دوائی ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر نہیں لے سکتا، کوئی یہ سوچے کہ اینٹی ملیریا ڈرگ سے کرونا وائرس روک سکتا ہے تو غلط ہے، اس وقت ہم یہ دوائی مخصوص لیول پر مخصوص مریضوں پر استعمال کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اینٹی ملیریا ڈرگ پورے پنجاب میں استعمال کی اجازت دی ہے، میواسپتال میں یہ دوا استعمال کی جس کا تجربہ مثبت رہا، اینٹی ملیریا ڈرگ کے سائیڈ ایکفکیٹس بھی ہیں، یہ دوا تجرباتی بنیادوں پر استعمال کررہے ہیں۔

    ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ صوبوں کے اتھ بھی اپنا تجربہ شیئر کیا، چینی میڈیکل ٹیم سے بھی مشاورت کی گئی، کوئی مریض تشویشناک حالت اسٹیج میں نہیں تھا جنہیں یہ دوا استعمال کرائی گئی ہو، ایک مریض تو ایسا تھا جس کی علامات بھی ظاہر نہیں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ہمارے پاس زیادہ تر نوجوان مریضوں کی تعداد ہے، نوجوانوں کے زیادہ آنے کی وجہ احتیاط نہ کرنا بھی ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق مریض سیلف کورنٹائن ہوتا ہے تو اچھا آپشن ہے لیکن لوگ ایسا کرتے نہیں ہیں، مجبوری میں مریض کو اسپتال میں سیلف کورنٹائن میں لے جاتے ہیں، قرنطینہ کے اچھے نتائج آرہے ہیں اس لیے وائرس تیزی سے نہیں پھیلا ہے۔

  • شہباز شریف کو 14دن میو اسپتال قرنطینہ میں رکھنا چاہیے، فواد چوہدری

    شہباز شریف کو 14دن میو اسپتال قرنطینہ میں رکھنا چاہیے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو 14دن میو اسپتال قرنطینہ میں رکھنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کو بتایا گیا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن بندکر دیاگیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کو بتایاگیا تو انہوں نے مریم اورنگزیب کو بیان داغنے کا کہہ دیا، پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں؟

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے شہبازشریف کوخصوصی اجازت دینی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کو 14 دن میو اسپتال قرنطینہ میں رکھناچاہیے، قرنطینہ میں رکھنے سے شہبازشریف کو اسپتال کی اہمیت کا پتہ چلےگا۔

    شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے، مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فوری وطن واپس آ رہے ہیں، وہ آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔