Tag: میو اسپتال لاہور

  • میو اسپتال لاہور میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے 2 مریض جاں بحق ، 17 کی حالت تشویشناک

    میو اسپتال لاہور میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے 2 مریض جاں بحق ، 17 کی حالت تشویشناک

    لاہور : میو اسپتال لاہور میں اینٹی بیکٹریل انجیکشن کے ری ایکشن سے 2 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میو اسپتال لاہور میں مریضوں کو اینٹی بیکٹریل انجیکشن کا ری ایکشن ہوگیا ، جس سے 2 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

    انجکشن کاری ایکشن چیسٹ سرجری وارڈ میں ہوا، جس کے بعد انجیکشن کو فوری طور پر اسپتال میں استعمال سے روک دیا گیا۔

    ایم ایس اسپتال نے بتایا کہ گزشتہ رات 26سالہ دولت خان نامی دوسرامریض بھی چل بسا، دولت خان سرجری کروانےکیلئے میواسپتال میں داخل ہواتھا۔

    واقعے کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹر ہارون حامد نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    مزید پڑھیں : مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

    کمیٹی آج 11 بجے تک رپورٹ دے گی تاہم محکمہ صحت پنجاب نے بھی معاملے پر کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے میو ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

  • لاہور، میواسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا خاتون جاں بحق

    لاہور، میواسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا خاتون جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور کے میو اسپتال میں کرونا وائرس کی مریضہ جاں بحق ہوگئی جس کے بعد میو اسپتال میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میو اسپتال کے سی ای او پروفیسر اسد اسلم نے کہا کہ میو اسپتال میں کرونا وائرس کی 32 سالہ مریضہ انتقال کرگئیں، خاتون گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی.

    پروفیسر اسد اسلم کے مطابق خاتون کو 3 اپریل کو میو اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ نے گردوں کے ڈائلیسز سے انکار کیا جو موت کی وجہ بنی۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ پنجاب میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہور کے میو اسپتال میں کرونا مریض کی موت معمہ بن گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح  بڑھ رہی ہے، مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 29 روز میں ایک ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، 31 مارچ کو مریضوں کی تعداد 2 ہزار تھی، 6 اپریل اور آج 4 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    یاد رہے کہ پنجاب کے شہر چشتیاں میں تین سال کی بچی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، کرونا وائرس سے اب تک 58 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • چور نے میو اسپتال لاہور کے زنانہ وارڈ سے ایل ای ڈی چُرا لی

    چور نے میو اسپتال لاہور کے زنانہ وارڈ سے ایل ای ڈی چُرا لی

    لاہور: پنجاب کے دل لاہور میں ایک چور نے واردات کے لیے اسپتال کا رُخ کرلیا، میو اسپتال کے زنانہ وارڈ سے ایل ای ڈی چرالی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوری کی واردات کے لیے چور نے کہیں اور نہیں بلکہ مریضوں کی جگہ کا انتخاب کر لیا، چور اسپتال میں گھس کر ایل ای ڈی چرا کر بھاگ گیا۔

    اے آر وائی نیوز نے واردات کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر لی، مریضوں کی وقت گزاری اور ملکی حالات سے باخبر رکھنے کے لیے لگائی جانے والی ایل ای ڈی پر ہاتھ صاف کر لیے گئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے دیکھا جاسکتا ہے، چور نے بڑے اعتماد کے ساتھ اسپتال کے ایک زنانہ وارڈ میں گھس کر واردات کی اور نکل گیا۔

    فوٹیج ٹائمنگ کے مطابق ٹی شرٹ پہنے چور نے رات کے آغاز ہی میں واردات کی، وہ 8 بج کر 28 منٹ پر چلتا ہوا نارتھ میڈیسن فی میل وارڈ میں داخل ہوا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ٹھیک دو منٹ بعد ہی چور وارڈ سے باہر نکلا، اس کے ہاتھوں میں ایل ای ڈی تھامی ہوئی تھی، جو زنانہ وارڈ میں لگی ہوئی تھی۔

    میواسپتال کا جب سےدورہ کیا، دل پربوجھ لےکرپھررہا ہوں‘ چیف جسٹس


    اسپتال میں ہونے والی چوری کی اس انوکھی واردات پر انتظامیہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے چوکی میو اسپتال میں درخواست جمع کرا دی۔

    اس واردات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کتنے ناقص ہیں، خیال رہے میو اسپتال لاہور صوبۂ پنجاب، پاکستان کے قدیم ترین اور بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہے، اس کی تعمیر 1871 میں ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔