Tag: میٹرو

  • بحرین میں ڈرائیور لیس میٹرو کا منصوبہ

    بحرین میں ڈرائیور لیس میٹرو کا منصوبہ

    مناما: بحرین ایک مکمل خود کار، اسٹیٹ آف دی آرٹ اور ڈرائیور لیس پبلک میٹرو سسٹم کی تعمیر کا خواہاں ہے اور اس پراجیکٹ کے لیے نجی شراکت چاہتا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز (ایم ٹی ٹی) نے ایک نئے پروکیورمنٹ پروسیس کا آغاز کیا ہے جس سے شہریوں کے لیے میٹرو نیٹ ورک بنانے کے منصوبوں کے لیے نجی شعبے کو راغب کیا جائے گا۔

    ایم ٹی ٹی ایک مکمل خود کار، اسٹیٹ آف دی آرٹ اور ڈرائیور لیس پبلک میٹرو سسٹم کی تعمیر کے لیے عوامی نجی شراکت کے حصے کے طور پر علاقائی اور عالمی کمپنیوں کی شراکت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    بحرینی حکام اس پروجیکٹ کو متعارف کروانے اور ممکنہ شراکت داروں کی دلچسپی کا اندازہ کرنے کے لیے مارچ کے پہلے ہفتے میں عالمی مارکیٹ ورچوئل ساؤنڈنگ فورم کی میزبانی کریں گے۔

    کنسلٹنسی فرم کے پی ایم جی اس منصوبے کے لیے مالی، تکنیکی اور قانونی مشیر ہوگی۔

    یہ منصوبہ 109 کلومیٹر ریل پر مبنی اربن ٹرانزٹ کے 4 لائنوں کے نیٹ ورک پر مشتمل ہے جو کہ مرحلہ وار بنائے جائیں گے۔

    پہلا مرحلہ 2 لائنوں پر مشتمل ہوگا جس کی تخمینہ لمبائی 28.6 کلومیٹر ہو گی اور اس میں 20 اسٹیشنز شامل ہوں گے جن میں 2 انٹر چینج ہوں گے، یہ دونوں لائنیں مرکزی مقامات جیسے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بڑے رہائشی، تجارتی اور اسکول کے مقامات کو مربوط کریں گی۔

    بحرین کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز انجنئیر کمال بن احمد محمد نے کہا کہ وزارت جدت کی حوصلہ افزائی، افادیت پیدا کرنے اور اس منصوبے کے لیے پیسہ کی بہترین قیمت فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ عوامی نجی شراکت داری کی بنیاد پر تعاون کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ نقطہ نظر حکومت کی سہولت کار اور ریگولیٹر کی حیثیت سے کام کرنے کے ساتھ معیشت میں نجی شعبے کی فعال شرکت کو قابل بنائے جانے کی ہماری قیادت کے عزم کا عکاس ہے۔

    بحرین کا میٹرو پروجیکٹ ملک کے 32 بلین ڈالر کے بڑے اسکیل انفراسٹرکچر منصوبوں میں تازہ ترین منصوبہ ہے۔

  • دیو ہیکل وہیل نے ٹرین کو خوفناک حادثے سے بچا لیا

    دیو ہیکل وہیل نے ٹرین کو خوفناک حادثے سے بچا لیا

    ایمسٹر ڈیم: یورپی ملک نیدر لینڈز میں ایک میٹرو ٹرین آخری اسٹیشن کی رکاوٹیں توڑ کر آگے نکل گئی اور قریب تھا کہ کوئی خوفناک حادثہ پیش آجاتا، وہاں پر نصب وہیل کے مجسمے نے ٹرین کو روک لیا۔

    مقامی میڈیا کے وقت واقعہ آدھی رات کے وقت پیش آیا جب روٹر ڈیم میٹرو نیٹ ورک کی ایک ٹرین کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنے آخری اسٹیشن پر رک نہ سکی اور آگے نکلتی چلی گئی۔

    اسٹیشن کا اختتام ایک پل کے ساتھ ہو رہا تھا جو ایک جھیل کے اوپر 30 فٹ بلند تھا اور امکان یہی تھا کہ یہ ٹرین بلندی سے جھیل میں جا گرتی اور ایک ہولناک حادثہ پیش آجاتا۔

    تاہم خوش قسمتی سے پل کے اختتام پر وہیل مچھلیوں کے 2 دیوہیکل مجسمے نصب ہیں جن کی دم سے ٹکرا کر ٹرین رک گئی، تاحال ٹرین فضا میں 10 میٹر بلند اسی مجسمے کی دم پر ٹکی ہوئی ہے۔

    حادثے کے وقت ٹرین میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا جبکہ ٹرین کا ڈرائیور بھی محفوظ رہا جسے معمولی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

    ڈچ حکام کے مطابق وہیل کے مذکورہ مجسسے سنہ 2002 میں نصب کیے گئے تھے اور یہ پلاسٹک سے بنائے گئے تھے۔

    مجسمہ ساز کو جب واقعے کا پتہ چلا تو اس نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ مجسمے اتنے مضبوط ہوں گے کہ پوری رفتار سے چلتی ٹرین کو روک سکیں گے۔

    حکام کے مطابق فی الوقت ان کے لیے اس ٹرین کو وہاں سے ہٹانا ایک چیلنج ہے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ مجسمہ کتنی دیر تک اس ٹرین کا بوجھ سنبھال سکتا ہے، علاوہ ازیں نیچے پانی ہونے کی وجہ سے وہاں سے کرین کا آپریٹ کرنا بھی مشکل ہے۔

    حکام ماہرین کی ٹیم کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں تاکہ ٹریک کو کلیئر کر کے جلد کھولا جاسکے۔

  • پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی جان بچالی

    پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی جان بچالی

    نئی دہلی: بھارت میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک اہلکار نے ایک خاتون کی جان بچا لی جو ٹرین اور ریلوے پلیٹ فارم کے درمیان کی خالی جگہ میں گرنے والی تھی۔

    واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا جب ایک خاتون لیکچرر ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن جلدی میں ان کا پاؤں پھسل گیا۔

    موقع پر موجود ریلوے اہلکار نے یہ منظر دیکھا تو برق رفتاری سے بھاگ کر آیا اور خاتون کو کھینچ کر خالی جگہ پر گرنے سے روک لیا۔ وہاں موجود دیگر افراد نے بھی خاتون کی جان بچانے میں مدد کی۔

    بعد ازاں خاتون نے ڈیوٹی اہلکار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے میں کسی اندرونی چوٹ سے محفوظ رہی۔

    خیال رہے کہ بھارت میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بے تحاشہ دباؤ اور رش کی وجہ سے اکثر اوقات اس نوعیت کے حادثے پیش آتے ہیں جن میں بعض افراد کی جانیں بھی چلی جاتی ہیں۔

  • زیر زمین ٹرینوں کے لیے سرنگ کیسے تیار کی جاتی ہے؟

    زیر زمین ٹرینوں کے لیے سرنگ کیسے تیار کی جاتی ہے؟

    دنیا بھر میں زیر زمین ٹرین کے ذریعے سفر نہایت عام ہوگیا ہے، اس مقصد کے لیے طویل ٹرین لائنز بچھائی جاتی ہیں جبکہ خوبصورت اسٹیشنز بھی بنائے جاتے ہیں۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں ٹنوں وزنی ٹرانسپورٹ کے اس نظام کے لیے زمین کی کھدائی کیسے کی جاتی ہے اور کیسے زمین دوز سرنگ بنائی جاتی ہے؟

    زیر زمین وسیع و عریض سرنگ کھودنے کے لیے ارتھ پریشر بیلنس شیٹ نامی مشین استعمال کی جاتی ہے، اس کے اگلے سرے پر ایک طاقت ور مشین نصب ہوتی ہے جو گھومتی ہوئی آگے بڑھتی ہے۔

    اس پوری مشین کا قطر 40 فٹ ہوتا ہے جبکہ اس کی لمبائی 312 فٹ ہوتی ہے، یہ مشین زمین کے اندر ہر ہفتے 1 ہزار فٹ تک کھدائی کرسکتی ہے۔

    ہائیڈرولک سلنڈرز کے ذریعے کام کرنے والی اس مشین کا اگلا گھومنے والا حصہ مٹی، پتھر اور دیگر اشیا کو کاٹتے ہوئے آگے بڑھتا ہے، اس دوران یہ ہر ہفتے 9 ہزار میٹرک ٹن مٹی باہر پھینکتی ہے۔

    کھدائی ہونے کے بعد اسی مشین کے ذریعے سرنگ میں زمین پر اور دیواروں پر لوہے کا جال بچھایا جاتا ہے جس کے بعد اس پرمزید کام کیا جاتا ہے۔ زیر زمین تعمیرات کرتے ہوئے سب سے اہم کام زمین کے اندر کھدائی کرنا ہوتا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد بقیہ کام نہایت آسانی اور تیزی سے انجام دیا جاتا ہے۔

  • میٹرومیں بڑے پیمانےپرکرپشن اوربدانتظامی کی نشاندہی کی گئی‘ عمران خان

    میٹرومیں بڑے پیمانےپرکرپشن اوربدانتظامی کی نشاندہی کی گئی‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری پروجیکٹ کا آڈٹ کیا جائے تومیگا کرپشن نکلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ میٹرو میں بڑے پیمانے پرکرپشن اوربد انتظامی کی نشاندہی کی گئی۔

    عمران خان نے کہا کہ اعتراضات کے باوجود زیادہ ترکیسزکو ڈپارٹمنٹل کمیٹی نے دبا دیا، یہ ہے پنجاب کی گڈ گورننس، پھرشہبازشریف دعویٰ کرتے ہیں پنجاب میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری پروجیکٹ کا آڈٹ کیا جائے تومیگا کرپشن نکلے گی۔

    ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے: عمران خان

    خیال رہے کہ 21 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کرپشن کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، جبکہ شہبازشریف اپنا چیک اپ کرانے لندن گئے ہوئے ہیں، ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے۔

    یاد رہے کہ 16 مارچ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں ملتان میٹرو منصوبے کوسفید ہاتھی قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • روس میں ریلوے اسٹیشن پر دو دھماکے، 10 ہلاک 20 زخمی

    روس میں ریلوے اسٹیشن پر دو دھماکے، 10 ہلاک 20 زخمی

    ماسکو: روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ریلوے اسٹیشن پر 2 دھماکوں میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے جس کے بعد دیگر 7 ریلوے اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔

    روس کے ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے سنایا اسکوائر میٹرو اسٹیشن پر2 دھماکے سنے گئے ہیں جس میں 10 افراد ہلاک جب کہ 20 سے افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا جب کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دیگر سات ریلوے اسٹیشنزکوبند کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

    ریسکیوادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور زخمیوں کو ریل سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم  کیا جا رہا ہے تاکہ دھماکا خیز مواد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکے۔

    دھماکے کے بعد فوری طور پر 3 میٹرو اسٹیشنز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔В метро Санкт-Петербурга произошел взрыв, есть пострадавшие https://t.co/fTmg6R42oN pic.twitter.com/OX80VXcqFk