Tag: میٹروبس سروس

  • کراچی میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی‘ گورنر سندھ

    کراچی میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی‘ گورنر سندھ

    کراچی: گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ شہرمیں میٹروبس سروس شروع کی جائے گی، گرین لائن سروس کو سال کے آخر میں بحال کردی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی، اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی ٹرانسپورٹ نظام کوبہتر کیا جائے گا.

    لوگ چھتوں پر بیٹھ کر سواری کرتےہیں، جو انتہائی خطرناک ہے، کراچی والوں کو تکلیف دھ سفر سے نجات دلائیں گے، سال کے آخر میں گرین لائن سروس کوبحال کردیں گے، منصوبہ مکمل ہونے سےشہریوں کوٹریفک جام سے چھٹکارا ملے گا، وفاق کے تعاون سے صوبائی حکومتوں کو منصوبے دئیے جائیں گے.

    پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے50 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع ملیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام دیکھے گے آئندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔

    کراچی میں میٹرو بس سروس

    یاد رہے 2015 میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ ہ وفاقی حکومت کراچی میں بھی جلد میٹرو بس سروس شروع کرے گی.

     

    گرین لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد

    یاد رہے فروری 2016 میں وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کاسنگِ بنیاد رکھتے ہوئے عزم کیا تھا کہ شہر قائد کو ایشیا کا حسین شہربنائیں گے.

  • شہباز شریف کا راولپنڈی میں میٹروبس سروس کا اچانک دورہ

    شہباز شریف کا راولپنڈی میں میٹروبس سروس کا اچانک دورہ

    راولپنڈی: وزیراعلی شہباز شریف نے راولپنڈی میں میٹروبس سروس کا اچانک دورہ کیا اور بس میں مسافروں کے ساتھ سفر بھی کیا، ان کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے میٹرو بس جیسے منصوبے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

    وزیر اعلٰی شہباز شریف اچانک راولپنڈی پہنچ گئے اور میٹرو بس سروس کا دورہ کیا، وزیراعلٰی نے صدر سٹیشن سے فیض آباد سٹیشن تک میٹروبس میں مسافرو ں کے ساتھ سفر بھی کیا۔ میٹرو بس سروس میں سوار تاجروں ، بچوں، طالبعلموں ، خواتین اور بزرگوں نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

    مسافروں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف کو راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس شروع کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سروس سے پہلے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین سفر کے دوران کئی گاڑیاں تبدیل کرنا پڑتی تھیں، اب باوقار، آرام دہ اور معیاری سفری سہولت میسر آنے کے ساتھ وقت اور پیسوں کی بھی بچت ہوئی ہے۔

     اس موقع پر وزیر اعلٰی شہباز شریف نے کہا کہ عوامی سہولت کے لئے میٹروبس جیسے منصوبے آئندہ بھی جاری رہیں گے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔

     میٹرو بس میں سوار مظفر آباد، گلگت بلتستان اور حیدر آباد کے شہریوں نے جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔