Tag: میٹروپولیٹن پولیس

  • برطانوی سفیر کی ای میل لیک، میٹروپولیٹن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

    برطانوی سفیر کی ای میل لیک، میٹروپولیٹن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

    لندن : میٹروپولیٹن پولیس نے امریکا میں تعینات برطانوی سفیرکی سفارتی ای میلز مبینہ طور پر لیک ہونے پر کرمنل انوسٹی گیشن شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سر کِم ڈاروچ نے ای میل کے ذریعے ٹرمپ انتطامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ،سفارتی ای میل لیک ہونے کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود پر تنقید کا علم ہوا تو انہوں نے سر کم کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    اسٹنٹ کمشنر نیل باسو کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ واقعے کے ذمہ دار کو سزا دینے میں عوام کی دلچسپی بھی شامل ہے۔

    امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سر کم ڈاروچ نے ای میل لیک ہونے کے معاملے پر بدھ کے روز استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے لیے مزید جاری رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا‘ قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ امریکا سر کم کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتا ۔

    امریکی صدر نے برطانوی سفیرکی سفارتی ای میل لیک ہونے کے بعد جس میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو ’غیرمربوط اور خلفشار‘ کا شکارقرار دیا تھا، کو ’بے وقوف آدمی‘ قرار دیا ہے۔

    نیل باسو نے کرمنل انوسٹی گیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’جس نے بھی ای میل لیک ہے وہ مطمئن تھا کہ برطانیہ کے عالمی سطح پر تعلقات خراب کردے گا، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس واقعے کا ذمہ دار ہے اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی سفیر کی ای میلز میں وائٹ ہاؤس پر تنقید، امریکی صدر برہم

    یاد رہے کہ برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیرمربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظرانداز نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا، ای میل میں امریکی صدر کا کیریئر بے عزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔

    کم ڈیروک کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکا ایران پر حملے کو 10 منٹ پہلے یہ کہہ کر روک دینا کہ صرف 150 افراد مارے جائیں گے، سمجھ سے بالاتر ہے اور وہ کبھی بھی اس کے حق میں نہیں تھے، امریکی صدر بیرونی جھگڑوں میں شامل ہونے کی اپنی انتخابی مہم کے وعدے کے خلاف نہیں جانا چاہتے ہیں۔

    برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے بعد جب تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے تو برطانیہ اور امریکا کے درمیان آب و ہوا میں تبدیلی، میڈیا کی آزادی اور سزائے موت پر اختلاف سامنے آسکتے ہیں۔

  • لندن میں تیزاب حملے‘ 6 افراد زخمی

    لندن میں تیزاب حملے‘ 6 افراد زخمی

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے اسٹریڈ فورڈ میں تیزاب حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقےاسٹریڈ فورڈ میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب رات آٹھ بجے حملہ آوروں کے ایک گروہ نے نقصان دہ مواد لوگوں پراسپرے کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    لندن ایمبولینس سروس کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 6 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 3 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    لندن میں 90 منٹ میں 4 تیزاب گردی کے واقعات


    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد مختلف جگہوں پر تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا، پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔


    مشرقی لندن میں موٹرسائیکل سوارخاتون پر تیزاب پھینک کرفرار


    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکے جانے کے واقعات میں 2012 سے اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر واقعات لندن میں ہوئے ہیں۔


    شہریوں پرتیزاب سے حملوں پرتشویش ہے،سختی سے نمٹا جائے، میئرصادق خان


    یاد رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو لندن کے میئرصادق خان کا کہنا تھا کہ شہر میں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے تیزاب کے حملوں کے سدباب کے لیے سخت سزاؤں کے لیے قانون سازی کی جانی چاہیے۔

    واضح رہے کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں تیزاب یا نقصان دہ مواد سے چار سو حملے کیے گیے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • بکنگھم پیلس کےباہر پولیس پرحملہ‘دو اہلکار زخمی

    بکنگھم پیلس کےباہر پولیس پرحملہ‘دو اہلکار زخمی

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں بکنگھم پیلس کے باہرچاقو بردار شخص کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ بکنگھم پیلس کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پرچاقو برادر شخص کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ آیا یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ بکنگھم پیلس کے باہرجس وقت حملہ ہوا اس وقت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اسکاٹ لینڈ میں تھیں اور شاہی خاندان کے دیگر افراد چھٹیوں پر تھے۔

    پولیس نے حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے شاہی محل دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں کوبکنگھم پیلس کی جانب آنے سے روک دیا۔


    لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7 افراد ہلاک‘متعدد زخمی


    واضح رہے کہ رواں سال جون میں لندن میں دہشت گرد حملوں میں7 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں، حکمراں اپنی صفوں کاجائزہ لیں، الطاف حسین

    جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں، حکمراں اپنی صفوں کاجائزہ لیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اُنھیں دھمکیاں دینے کے بجائے حکمراں اپنی صفوں میں جائزہ لیں۔

    حیدرآبادزونل کمیٹی کےارکان سے ٹیلی فون پرگفتگومیں الطاف حسین کا کہنا تھا آئی ایس آئی کے سابق سربراہوں کے خلاف خواجہ آصف کے بیان پر چوہدری نثار خاموش رہے، اُن پرجھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں اُنھوں نے ملک کے خلاف بات نہیں کی۔

     الطاف حسین نے کہاکہ اُنھیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجا جاسکتاہے، مافیاز کے ذریعے قتل بھی کرایاجاسکتاہے،اگراُنھیں کچھ ہوجائے تو کارکنان تحریک زندہ رکھیں اورکسی قیمت پرقانون ہاتھ میں نہ لیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین اور دیگرکی ضمانت میں توسیع

    منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین اور دیگرکی ضمانت میں توسیع

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں قائدتحریک الطاف حسین کی پولیس ضمانت میں 5اکتوبر2015ء تک کی توسیع کردی ہے ۔

    ترجمان نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے سینئرممبرسیدطارق میرکی ضمانت میں 6 اکتوبرجبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن محمدانور کی ضمانت میں 7اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام  میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کی تھی۔