Tag: میٹرو بس

  • عمران خان کی گرفتاری: میٹرو بس سروس شہر بھر میں معطل

    عمران خان کی گرفتاری: میٹرو بس سروس شہر بھر میں معطل

    راولپنڈی: میٹرو بس سروس کو شہر بھر میں معطل کر دیا گیا۔

    پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اس دوران مظاہرین نے راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

    میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیشن پر بوڑھے افراد کیلئے لگائی گئی لفٹ کو بھی توڑ دیا گیا، سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

    عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    میٹرو حکام نے بتایا کہ مظاہرین نے سکستھ روڈ اسٹیشن کے تمام شیشے توڑ دیئے، نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے۔

    دوسری جانب میٹرو بس سروس معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور،کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں کارکنان کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔

  • میٹرو بس میں خاتون کے ساتھ واردات ہوگئی

    میٹرو بس میں خاتون کے ساتھ واردات ہوگئی

    راولپنڈی: میٹرو بس میں خاتون مسافر لٹ گئی، ملزمان پرس، نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں میٹرو میں سفر کرنے والی خاتون کو چوروں نے بھری بس میں لوٹ لیا۔

    متاثرہ خاتون نے واقعے کے خلاف متعلقہ تھانے میں شکایت کی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    خاتون نے درخواست میں بتایا کہ وہ میٹرو بس میں سفر کر رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کا پرس، زیورات اور نقدی چوری کر لیے اور فرار ہوگئے۔

    واقعے پر ایس پی راول نے اےایس پی نیوٹاؤن سرکل کی زیرنگرانی اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے، ایس پی راول آصف مسعود کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں جس کے ذریعے ملزمان کی شناخت کر کے ان کی تلاش شروع کی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارعام آدمی کوریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، حکام وسائل میں اضافے کے لیے قابل عمل آپشن کا جائزہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرائے بڑھا کرغریب عوام پرمعاشی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کوریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، حکام وسائل میں اضافے کے لیے قابل عمل آپشن کا جائزہ لیں۔

    اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی دوران ملازمت وفات پراہلخانہ کے لیے مالی امداد اورماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے ایم ڈی کے لیے ضروری پراسس مکمل کرنے کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی جی پی آرکے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھرتیوں اور ڈینگی کنٹرول پروگرام، ایس ایم یومیں بھی بھرتیوں کی اجازت بھی دی گئی۔

    کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں ڈی جی خان میں گندم ذخیرہ کرنے کے لیے سائلوزکو آپریشنل کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں نرسنگ کالجزکے ساتھ ماں بچے کے لیے اسپتال قائم کرنے کے فیصلے کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال چکوال کے لیے فنڈزاور تونسہ شریف میں پناہ گاہ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

  • جنہوں نے ملک کا مال لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا‘ علیم خان

    جنہوں نے ملک کا مال لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا‘ علیم خان

    لاہور: صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 80ارب روپے کے چیک باؤنس کرا کر بیٹھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات علیم خان نے کہا کہ پیراگون اسکینڈل کا ذمہ دار کون ہے، آج کس چیزکا رونا ہے۔

    علیم خان نے کہا کہ احتجاج کرلیں کنٹینرہم فراہم کریں گے، آدھے گھنٹے احتجاج کے بعد بھاگ گئے، ہم نے 126دن دھرنا دیا تھا، انہوں نے ہمارا پانی تک روک لیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آئیں احتجاج کریں، پانی بھی دیں گے اورکھانا بھی فراہم کریں گے، آج آدھے گھنٹے کا احتجاج کیا اور بھاگ گئے، الزامات لگانے والے بھی بھاگ گئے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ اپوزیشن میں رہ کر10سال تک حکومت کامقابلہ کیا، کل جس ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لیا گیا میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

    علیم خان نے کہا کہ میری سوسائٹی کا نام پاک ویو ہے کل جس کا نام لیا گیا وہ پاک انکلیو ہے، پارک انکلیوسوسائٹی سی ڈی اے کی ہے انہوں نے تعمیرات کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کا مال لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا، ایک ایک کمپنی کھلے گی اوراس کا باقاعدہ آڈٹ ہوگا، آشیانہ اورصاف پانی کمپنی کھلی توکئی اسکینڈل سامنے آگئے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ہرکمپنی میں اسکینڈل سامنےآ رہا ہے، میٹروکا اسکینڈل بھی سامنے آئے گا، سب سامنےلائیں گے کس کمپنی نے کتنا کک بیک اور کمیشن لیا۔

    علیم خان نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کوڈیڑھ ارب ہرماہ دیا جا رہا ہے اس کی ٹینڈرنگ کہاں ہوئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 80 ارب روپے کے چیک باؤنس کرا کربیٹھی ہے، ہم سب فری کردیں گے لیکن پیسے ہوں گے توسبسڈی دیں گے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ گزشتہ حکومت خزانہ خالی کرکے گئی ہے کچھ چھوڑا ہی نہیں ہے، جب خزانے میں کچھ ہے ہی نہیں توسبسڈی کہاں سے دیں۔

  • خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹروبس بنادیتے‘شہبازشریف

    خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹروبس بنادیتے‘شہبازشریف

    ملتان : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پشاورمیں 2014 میں میٹرو بس کا اعلان ہوا جو اب تک شروع نہیں ہوئی، خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹرو بس بنا دیتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملتان میں اسپیڈوبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے تاریخی شہر میں تاریخی منصوبے کا افتتاح ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کےبرابرلانے پر بھرپورتوجہ ہے، اسپیڈوبس جنوبی پنجاب کےعوام کے لیے ایک تحفظ ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ شہریوں کواسپیڈوبس سروس سےعالمی معیارکی سہولتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے کو جنگلہ بس کہا گیا۔


    بارہ اکتوبر1999 کاآمرانہ اقدام ترقی روکنے کی سازش تھی‘ شہبازشریف


    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2014 میں دھرنے دے کرملک کا نظام درہم برہم کیا گیا جبکہ لاہورمیٹروکی مخالفت کرنے والوں نے پشاورمیٹروبس کا اعلان کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پشاورمیں 2014میں میٹروبس کا اعلان ہوا جو اب تک شروع نہیں ہوئی، خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹرو بس بنا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ شہر قائد مں بھی میٹرو بس چلائیں گے۔  کراچی کو میٹرو بس سے اچھا منصوبہ دیں گے، منصوبے کیلئے آٹھ ارب روپے بھی مختص کردیئے ہیں۔

    وزیر اعظم آج کراچی کا دورہ کررہے ہیں، تفصیلات  کے مطابق ایکسپریس وے کی توسیع کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اہلیان کراچی کے لئے میٹرو بس کے تحفے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ کیا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھی تھیں۔

    اوگرا نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کہا تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پُرانی سطح پر برقرار رہیں گی۔

    حکومت اس سلسلے میں ڈھائی ارب کا نقصان برداشت برداشت کرے گی۔ لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم نے اقدامات کے بجائے عوام کو صبر کرنے کی تلقین کرڈالی۔

    وزیراعظم نے جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی خوشخبری سنائی وہیں عوام پر بجلی بم بھی گرا دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غلطیوں کا ازالہ ضروری ہے اور قوم کا پیسہ کہاں خرچ ہورہا ہے اس کا بھی حساب کتاب ہونا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ بجلی کا سسٹم تھوڑا اوپر نیچے ہو جائے تو عوام پریشان نہ ہوا کرے۔ تھوڑا سا بھی مسئلہ ہوتا ہے تو لوگ ڈنڈے لے کر سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ اگر کبھی کبھی کسی جگہ بجلی نہیں آتی تو صبر کے ساتھ برداشت کریں۔