Tag: میٹرو بس منصوبہ

  • پی ٹی آئی نے میٹرو بس منصوبہ نیب میں لے جانےکی دھمکی دیدی

    پی ٹی آئی نے میٹرو بس منصوبہ نیب میں لے جانےکی دھمکی دیدی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے میٹرو بس منصوبے میں کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو واجب الادا رقوم کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے عدم ادائیگی کی صورت میں معاملہ قومی احتساب بیورو میں لے جانے کی دھمکی دی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹرو منصوبے میں کام کرنے والی کمپنی الطاف اینڈ سنز کے سربراہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کمپنی کو رقم کی عدم ادائیگی ظالمانہ اور سفاکانہ اقدام ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کی شفافیت روز اول سے سوالات اور شکوک و شبہات کا شکار ہے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل منصوبے میں دو ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کیلئے قائم اسٹیشنوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شیشے کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اطلاعات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے مذکورہ کمپنی کو دس روز میں واجب الادا رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ معاملے کو نیب میں لے کر جائیں گے ۔

  • میٹرو بس منصوبہ جلد مکمل کیا جائے,ایف پی سی سی آئی

    میٹرو بس منصوبہ جلد مکمل کیا جائے,ایف پی سی سی آئی

    اسلام آباد: وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی ) کے نائب صدر میاں اکرم فرید نے زور دیا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ اس میں تاخیر سے جڑواں شہر کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی کاروبار مفلوج اور سینکڑوں تاجر دیوالیہ ہو گئے ہیں ، میٹرو بس منصوبہ کو دسمبر 2014 میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا اور ناقص منصوبہ بندی سے تمام شاہراہیں بند ہو گئی ہیں ، جس سے عوام کی مشکلات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

    انھوں نے میٹرو بس پراجیکٹ کی انتظامیہ اور سی ڈی اے سی اپیل کی کہ عوام اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں اور اگر بلیو ایریا میں یو ٹرن نہیں بنایا گیا تو دھرنا دینگے۔