Tag: میٹرک امتحانات

  • کراچی: میٹرک امتحانات کے دوران طالبات کے بیگ چوری (ویڈیو رپورٹ)

    کراچی: میٹرک امتحانات کے دوران طالبات کے بیگ چوری (ویڈیو رپورٹ)

    کراچی میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران پرچے دینے والی طالبات کے بیگ چوری ہو گئے اسکول انتظامیہ نے طالبات سے مبینہ بدتمیزی کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں اور آج (بدھ) کے روز نویں جماعت کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ تھا۔ تاہم ایک امتحانی مرکز پیپر دینے والی طالبات کے بیگ چوری کر لیے گئے۔

    یہ واقعہ لیاقت میں واقع ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں امتحانات دینے کے لیے آنے والی طالبات کے بیگ مبینہ طور پر چوری ہو گئے۔ طالبات پیپر دے کر باہر آئیں تو ان کے بیگ غائب تھے۔

    رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر کم سے کم تین طالبات کے بیگ چوری ہوئے۔ جب انہوں نے اپنا بیگ واپس مانگا تو اسکول انتظامیہ نے ان سے مبینہ بدتمیزی کی جب کہ طالبات اور ان کے اہلخانہ سے جھگڑا بھی ہوا۔

    مبینہ طور پر چوری ہونے والے بیگز میں ایک طالبہ کے بیگ میں پیسے، موبائل فون اور عبایا جب کہ دوسری دو طالبہ کے مطابق ان کے بیگ میں قیمتی اشیا موجود تھیں۔

    ایک اور متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ اسکول میں ایک چوکیدار نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی۔ جب وہ پیپر کے بعد واپس آئی تو نہ چوکیدار موجود تھا اور نہ ہی وہاں بیگ تھے۔

    بیگ نہ ملنے پر طالبات، ان کے والدین اور اہلخانہ نے احتجاج کیا تو اسکول انتظامیہ نے انہیں دھکے دے کر امتحانی مرکز سے باہر نکال دیا۔

  • کراچی:  میٹرک امتحانات میں لوڈشیڈنگ:  طلبہ شدید گرمی میں  پرچے حل کرنے پر مجبور

    کراچی: میٹرک امتحانات میں لوڈشیڈنگ: طلبہ شدید گرمی میں پرچے حل کرنے پر مجبور

    کراچی: میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ کے باعث طلبہ گرمی میں پرچے حل کرنے پر مجبور ہیں، جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے، مختلف امتحانی مراکز میں بجلی غائب ہونے کی وجہ سے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، لیاری اور اورنگی کے مراکز بجلی سے محروم رہے ، جس کے باعث گرمی میں طلبہ پرچے حل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    امتحانی مراکز میں پنکھے بند، کلاسز اندھیرے میں ڈوبی رہی جبکہ امتحانی عملہ بھی بجلی کی بندش سے شدید متاثر ہیں۔

    والدین اور اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی اوقات میں بجلی فراہم کی جائے، لیاری، اورنگی، بن قاسم ٹاؤن میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    گذشتہ روز امتحانی مراکز کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا تھا کہ کراچی میٹرک بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کی تفصیلی لسٹ موصول ہوئی ہے، کےالیکٹرک محکمہ تعلیم کے ساتھ مکمل تعاون کریگا تاکہ امتحانات کے دوران طلبہ کو کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

    امتحانات کے اوقات میں امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھنے کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مراکز پر بجلی سپلائی کے حوالے سے محکمہ تعلیم سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سے اس سلسلے میں مکمل رابطے میں ہیں اور کےالیکٹرک بطور ذمہ دار سماجی ادارہ، امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔

  • میٹرک  امتحانات میں واٹس ایپ گروپوں میں پرچے لیک ہونے کا معاملہ !  ناظم امتحانات کا بڑا اعلان

    میٹرک امتحانات میں واٹس ایپ گروپوں میں پرچے لیک ہونے کا معاملہ ! ناظم امتحانات کا بڑا اعلان

    کراچی‌: ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے میٹرک کے امتحانات واٹس ایپ گروپوں میں امتحانی پرچے لیک ہونے کی روک تھام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے ، اس دوران واٹس ایپ گروپوں میں امتحافی پرچے لیک ہونے کی روک تھام کیلئے اہم اقدام سامنے آیا۔

    ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کا آئندہ سال پرچوں میں بار کوڈ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا طلبہ ہرگز امتحانات سےمتعلق کسی واٹس ایپ گروپ کاحصہ نہ بنیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرچہ آؤٹ کرنےوالوں کےخلاف ایف آئی اےایکشن لےگی، واٹس ایپ گروپ ایڈمن سمیت ممبران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    گذشتہ روز ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے امیدواروں کو انتباہ کیا تھا کہ امتحانات کے موقع پر واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے سے گریز کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس موقع پر ایف آئی اے سابر کرائم سے رجوع کیا جائے گا۔

    پرچہ وائرل کرنے والے تمام واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور ممبران کے خلاف ایکشن ہوگا، امیدوار کسی صورت کسی واٹس ایپ گروپ کا حصہ نہ بنیں۔

  • میٹرک امتحانات :  واٹس ایپ استعمال کرنے والے طلبا ہوشیار ہوجائیں! بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    میٹرک امتحانات : واٹس ایپ استعمال کرنے والے طلبا ہوشیار ہوجائیں! بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی : ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبا کو خبردار کردیا اور کہا واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز کل سے ہورہا ہے، ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے امیدواروں کو انتباہ کیا ہے کہ امتحانات کے موقع پر واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے سے گریز کریں۔

    امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر ایف آئی اے سابر کرائم سے رجوع کیا جائے گا۔

    پرچہ وائرل کرنے والے تمام واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور ممبران کے خلاف ایکشن ہوگا، امیدوار کسی صورت کسی واٹس ایپ گروپ کا حصہ نہ بنیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا

    ۔ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ دوران امتحانات اگر کوئی ایڈمن طالب علموں کو گروپ میں ایڈ کرتا ہے تو طالب فوری ایگزٹ کا آپشن استعمال کریں۔

    ظہر الدین بھٹو نے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، جو افراد بھی واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پرچہ وائرل کرنے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سابر ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی

  • ہیٹ ویو کے باعث ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات آج سے دوبارہ شروع

    ہیٹ ویو کے باعث ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات آج سے دوبارہ شروع

    کراچی : ہیٹ ویو کے باعث ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات آج سے دوبارہ شروع ہوگئے، صبح میں سائنس گروپ اور دوپہر میں جنرل گروپ کے طلبہ کا امتحان لیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک امتحانات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

    صبح کی شفٹ آج دسویں جماعت سائنس گروپ کے طلبہ سندھی کا پرچہ دے رہے ہیں جبکہ نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ ، بچوں نشونما اور خاندانی زندگی اور ماڈرن اینڈ آرٹ ڈرائنگ کا امتحان آج دوپہر کی شفٹ میں دیں گے۔

    سائنس گروپ کے طلباء کا امتحان صبح میں لیا جائے گا جبکہ جنرل گروپ کے طلبہ کا امتحان دوپہر کی شفٹ میں ہوگا

    دسویں جماعت سائنس گروپ کے ایک لاکھ 60 ہزار 842 طلبہ امتحان میں شرکت کررہے ہیں اور نویں جماعت جنرل گروپ کے 16 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔

    طلبا و طالبات کے لیے مجموعی طور پر 505 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ، گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مراکز کی تعداد 148 ہے ہیں جبکہ نجی اسکولوں کے امتحانی مراکز کی تعداد 357 ہے۔

    مجموعی طور پر میٹرک امتحانات میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلباء کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

    دوسری جانب شدید گرمی میں کراچی کے متعدد امتحانی مراکز لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں، جن سرکاری اسکولوں بجلی موجود ہے تو وہاں الیکٹرک سسٹم خراب ہیں ، جس کی وجہ سے طلبہ شدید گرمی میں پرچے دینے پر مجبور ہیں۔

    خیال رہے ہیٹ ویو کے باعث 21 سے 27 مئی کے درمیان ہونے والے امتحانات ملتوی کیے گئے تھے اور یوم تکبیر کی عام تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والے پرچہ کے حوالے سے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

  • کراچی میں پولیس افسر کا بیٹے سے جھگڑا کرنے والے نوجوان پر سرعام  وحشیانہ تشدد،  لوہے کے راڈ سے مارتا رہا

    کراچی میں پولیس افسر کا بیٹے سے جھگڑا کرنے والے نوجوان پر سرعام وحشیانہ تشدد، لوہے کے راڈ سے مارتا رہا

    کراچی : گلستان جوہر میں بااثراسپیشلائزڈ یونٹ کے افسر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر سولہ سال کےطالبعلم عبدالرحمان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا، والد نے آئی جی سندھ سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطاق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں میٹرک امتحانات کے دوران ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کرگیا، بااثر اسپیشلائزڈ یونٹ کے افسرنے بیٹوں کے ساتھ مل کر سولہ سال کےطالبعلم عبدالرحمان پرسرعام تشدد کیا۔

    پولیس افسر عبدالرؤف ساتھی حاشر،ریحان اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جھگڑےکی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    انسپکٹر عبدالرؤف نے بیٹوں اور ساتھیوں کے ساتھ نوجوان پر حملہ کیا، آہنی راڈسے طالبعلم کا سر پھاڑا، پیٹ اور چہرے پر لاتیں ماریں۔

    پولیس افسر بیٹوں اور ساتھیوں سمیت طالبعلم پرسرعام تشدد کرتا رہا، ڈائریکٹر سٹی وارڈن کے ایم سی کا بیٹا عبدالرحمان تشدد سے شدید زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    زخمی طالب علم والد ڈائریکٹر سٹی وارڈن کے ایم سی راجہ رستم نے بتایا کہ بیٹے کے دوست کا اسکول میں حاشر سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے میں حاشر کا بھائی ریحان بھی آگیا تھا، جس کے بعد رات ایک بجے دانیال اورقاسم نے میرے بیٹے کو گھر کے نیچے بلایا۔

    والد کا کہنا تھا کہ عبدالرؤف نامی شخص لوہے کے راڈ سے بیٹے کو مارتا رہا، لوگ قریب آئےتوانہوں نےپستول نکال کرکہا میں ڈی ایس پی ہوں، بیٹے کے دماغ میں چوٹیں آئیں، 5گھنٹے تک اسپتال میں بے ہوش رہا، 2مرتبہ سی ٹی اسکین ہوئےاب تک اسپتال میں ہے۔

    اسپیشلائز ڈیونٹ کے افسر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا لیکن تفتیشی پولیس کو پتہ چلا پولیس والے کا معاملہ ہے تو پیچھے ہٹ گئے اوع کارروائی سے انکار کردیا، اپیل کرتے ہیں آئی جی سندھ ہمیں انصاف فراہم کریں۔

    کراچی پولیس چیف نے گلستان جوہرمیں میٹرک امتحانات کے دوران لڑائی جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے سے متعلق ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور میرٹ پر تفتیش کرنےاور ملوث ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔

  • تاریخ تبدیل: میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تاریخ تبدیل: میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی: میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی، تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ 21سے 27 مئی کے درمیان میٹرک امتحانات نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش بڑا فیصلہ سامنے آیا ، کراچی میں انٹر کے بعد میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک امتحانات نہیں ہوں گے، وزیرتعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات ملتوی کئے گئے۔

    مزید پڑھیں : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ تبدیل 

    ثانوی تعلیمی بورڈ نے مزید بتایا کہ 28مئی سے میٹرک کے امتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے تاہم 21 اور 27 مئی کے درمیان ملتوی پرچے کا امتحان بعد میں لیا جائے گا۔

    گذشتہ روز ہیٹ ویو کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمدعلی ملکانی کی سفارش پر امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق انٹر کے امتحانات 22 مئی کی بجائے اب 27 مئی سے ہوں گے ، اس حوالے سے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

  • میٹرک امتحانات : آج دسویں جماعت  کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ

    میٹرک امتحانات : آج دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ

    کراچی : میٹرک امتحانات میں آج دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےتحت میٹرک کے امتحانات جاری ہے ، آج دسویں جماعت سائنس گروپ کے طلبہ کا کیمسٹری کا پرچہ لیا جارہا ہے۔

    دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

    نویں جماعت جنرل گروپ کےطلبہ اسلامیات کاپرچہ دوپہرکی شفٹ میں ہوگا، سائنس گروپ کےطلباکےپرچےصبح کےاوقات میں اور جنرل گروپ کےطلبہ کاپرچہ دوپہرکی شفٹ میں لئے جارہے ہیں۔

    سائنس گروپ کے امتحان میں ایک لاکھ 60 ہزار 842 طلباوطالبات شرکت کررہے ہیں جبکہ نویں جماعت جنرل گروپ کے امتحان میں16ہزار سے زائد طلبا شرکت کریں گے۔

    کراچی:طلباو طالبات کیلئےمجموعی طورپر505امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں، سینٹرل جیل میں بھی ایک امتحانی مرکزقائم کیا گیا ہے ، جہاں 22طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے۔

    گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مراکز کی تعداد 148 اور نجی اسکولوں کے امتحانی مراکزکی تعداد 357 ہے ، میٹرک امتحانات میں3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

  • میٹرک امتحانات : نویں جماعت کا فزکس کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

    میٹرک امتحانات : نویں جماعت کا فزکس کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی:میٹرک امتحانات میں نویں جماعت کا فزکس کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اس سے قبل بھی نویں اور دسویں جماعت کے پرچے آؤٹ ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ، نہم جماعت سائنس گروپ کےطلبہ فزکس کا پرچہ آج صبح کی شفٹ میں دے رہے ہیں۔

    امتحانات میں نقل مافیا سرگرم ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے، آج بھی نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا اور واٹس ایپ گروپوں میں نقل مافیانےحل شدہ پرچہ بھی جاری کیا۔

    دسویں کےجنرل گروپ کےطلبہ مطالعہ پاکستان کاامتحان دوپہرکی شفٹ میں دیں گے ، طلبہ کیلئےمجموعی طور پر 505 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ، سینٹر جیل میں قائم مرکز میں22طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے۔

    دوسری جانب میٹرک امتحانات میں بد نظمی بھی عروج پر ہے، گورنمنٹ گرلزسیکنڈری اسکول جیکب لائن میں فنی خرابی درست نہ ہوسکی اور تاخیرسےپرچہ شروع ہوا۔

    لوڈ شیڈننگ کے باعث طالبات کوکوریڈور میں بٹھایا گیا، میٹرک بورڈانتظامیہ نےلوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے کے الیکٹرک کوخط بھی لکھا تھا۔

  • میٹرک امتحانات ، طلبا کے نتائج متاثر ہونے کا خدشہ

    میٹرک امتحانات ، طلبا کے نتائج متاثر ہونے کا خدشہ

    کراچی : میٹرک کے سالانہ امتحانات میں لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا سخت گرمی میں امتحانی مرکز میں پرچہ دینے پر مجبور ہیں، جس سے بچوں کے نتائج متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا پریشان ہیں، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری کیمپس اسکول جیکب لائن میں الیکٹرک سسٹم میں خرابی ہوئی۔

    اسکول عملہ چوتھے روز بھی فنی خرابی دور نہ کرسکا، طلبا سخت گرمی میں امتحانی مرکزمیں پرچہ دینے پر مجبور ہیں۔

    اساتذہ نے کہا کہ پسینے سے کاپیاں خراب ہوتی ہیں، بچوں کے نتائج متاثرہونے کا خدشہ ہے، بورڈ آفس اور محکمہ تعلیم توجہ دینے کو تیار نہیں۔

    دوسری جانب کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی ہے، بیش تر امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ تو کہیں پرچے تاخیر سے پہنچے، جب کہ مختلف مراکز میں حسب معمول کھلے عام نقل ہوتی رہی۔