Tag: میٹرک امتحانات میں نقل

  • میٹرک امتحانات میں نقل ، چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے ہاتھ اٹھا دیئے

    میٹرک امتحانات میں نقل ، چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے ہاتھ اٹھا دیئے

    کراچی : چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات میں نقل کو روکنا اختیار میں نہیں ، ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ کس علاقے سے پرچہ آؤٹ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سید شرف علی شاہ کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں نقل روکنا سندھ بورڈ کے اختیار میں نہیں، حکومت نے دفعہ ایک سو چوالیس لگائی ، ہوسکتا ہے امتحان سے پندرہ منٹ پہلے پرچے کی تصویر کھینچ کر کوئی سوشل میڈیا پر ڈال دیتا ہو، چیک کرنا پولیس یا رینجرز کا کام ہے۔

    سیدشرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا والے خود ہی بتادیں کون سا علاقہ ہے تو ہم کارروائی کریں، ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ کس علاقے سے پرچہ آؤٹ ہوا ہے۔

    خیال رہے کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والے پرچے میں طلبا کھلے عام نقل میں مصروف رہے، جسے بورڈ انتظامیہ روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

    یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نےامتحانی مراکز اوربورڈکےدفاترمیں دفعہ144 نافذ کردی ہے اور امتحانی مراکزمیں غیرمتعلقہ افرادکاداخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکزمیں موبائل فون لےجانےپربھی پابندی ہوگی جبکہ امتحانی مراکزکےقریب فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھولنےپربھی پابندی ہے۔

  • میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ جاگ گیا، نقل کرانے والے 47 اساتذہ معطل

    میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ جاگ گیا، نقل کرانے والے 47 اساتذہ معطل

    کراچی: میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد سندھ کا محکمہ تعلیم جاگ اٹھا، وزیر تعلیم کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، امتحانات میں نقل کرانے کے الزام میں صوبے کے 47 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی ہدایت پر امتحانات میں نقل کرانے کے الزام میں 47 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم نے امتحانی فرائض میں غفلت پر اساتذہ کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے اساتذہ کا تعلق سکھر، گھوٹکی، پنو عاقل کے سرکاری اسکولوں سے ہے، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کو ممتحن کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل کیے گئے اساتذہ کو آیندہ احکامات تک کام کرنے روک دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات میں نقل کا راج برقرار

    محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق وزیر تعلیم نے میٹرک امتحانات میں نقل کرانے والے اساتذہ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

    مذکورہ 47 اساتذہ پورے امتحانات میں نویں دسویں کے امتحانات میں نقل کرانے میں ملوث رہے تھے، تاہم یہ فیصلہ میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات میں بھی نقل کا راج برقرار ہے، کئی شہروں میں پرچے وقت سے پہلے آؤٹ کر دیے گئے، اور طلبہ بلا خوف و خطر نقل کرنے میں مصروف رہے۔

    شکاپور میں موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ذریعے نقل کا بازار گرم رہا، کتابیں اور موبائل فون کے استعمال کے ذریعے طلبہ پرچا حل کرنے میں مصروف رہے، بورڈ کی چھاپا مار ٹیمیں غائب رہیں۔