Tag: میٹرک امتحانات

  • میٹرک امتحانات میں نقل مافیا سرگرم : آج کلاس نہم کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر لیک

    میٹرک امتحانات میں نقل مافیا سرگرم : آج کلاس نہم کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر لیک

    کراچی: میٹرک امتحانات میں آج کلاس نہم حیاتیات کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا، گزشتہ روزبھی کمپیوٹر کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کاآج تیسراروز ہے لیکن تاہم میٹرک انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے۔

    آج پہلی شفٹ میں نہم جماعت سائنس گروپ کاحیاتیات کا پرچہ لیا جارہا ہے جبکہ دوسری شفٹ میں دہم جماعت جنرل گروپ میں انگریزی لازمی پرچہ دوم لیا جائے گا۔

    آج بھی حیاتیات کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے آدھاگھنٹہ قبل سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا، گزشتہ روزبھی کمپیوٹر کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوا تھا۔

    اس حوالے سے ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل پیپر کو آؤٹ ہونا قرار نہیں دیا جاسکتا ، بورڈ آفس سےسیل پرچے فراہم کیے جاتے ہیں۔

    میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 3لاکھ 65ہزار102امیدوارشرکت کررہے ہیں، امتحانی مراکزکےاطراف دفعہ 144نافذ ہے اور کمرہ امتحان میں موبائل فون کےاستعمال پرپابندی ہے۔

    شہر میں 504 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ، جن میں لڑکوں کیلئے265جبکہ لڑکیوں کیلئے 239 مراکز ہیں۔

  • میٹرک کے  امتحانات کا دوسرا روز،   دسویں جماعت کا پرچہ  بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ

    میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ

    کراچی: میٹرک امتحانات کے دوسرے روز بھی دسویں جماعت کاکمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا
    ہرآؤٹ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک کےسالانہ امتحانات کاآج دوسراروز ہے، جس میں 3لاکھ 65ہزار102امیدوارشرکت کررہے ہیں۔

    آج پہلی شفٹ میں کمپیوٹراسٹڈیزکاپیپرلیا جارہا ہے جبکہ دوسری شفٹ میں اردو،سندھی اورجغرافیہ پاکستان کے پرچے لئے جائیں گے۔

    نویں جماعت کی طرح دسویں جماعت کاکمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، حل شدہ پرچہ بھی واٹس ایپ گروپس میں فراہم کردیا گیا۔

    سندھ کےتمام ڈویژنوں میں 2 شفٹوں میں امتحان لئےجارہے ہیں، پہلی شفٹ میں پرچہ صبح ساڑھے 9سے ساڑھے 12 تک اور دوسری شفٹ میں دوپہرڈھائی بجے سےساڑھے5بجے تک لیاجائے گا۔

    امتحانی مراکزکےاطراف دفعہ 144نافذکی گئی ہے اور موبائل فون کی برآمدی کی صورت میں فون ضبط کرلیا جائے گا۔

    گزشتہ روزبھی شہرقائد میں پیپرزکےدوران لوڈ شیڈنگ جاری رہی ، جس سے طلبا کو گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    شہرمیں504امتحانی مراکزبنائےگئےہیں ، لڑکوں کیلئے265جبکہ لڑکیوں کیلئے239امتحانی مراکزبنائے گئے۔

  • کراچی میں آج سے میٹرک امتحانات کا آغاز

    کراچی میں آج سے میٹرک امتحانات کا آغاز

    کراچی: کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگا ، اس موقع پر امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی کے تحت آج سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں۔

    آج جماعت نہم ودہم کا کمپیوٹر نظری کا پرچہ لیا جائے گا، جماعت نہم و دہم کا کمپیوٹر نظری کا پرچہ صبح ساڑھے9سےساڑھے12بجےتک لیا جائے گا۔

    جبکہ دوسری شفٹ میں جنرل سائنس کا پرچہ لیا جائے گا، پرچہ ڈھائی بجے سےساڑھے5 بجےتک لیا جائے گا۔

    اس موقع پر امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ ہے ،کراچی میں میٹرک کے 505 امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں۔

    میٹرک کےامتحان کیلئےسرکاری اسکولز کے 73,724 امیدوار اور نجی اسکولز کے 276,474 امیدوارامتحان دیں گے  جبکہ  مجموعی طور پر 3لاکھ 65ہزار 102 امیدوار شرکت کریں گے۔

  • امتحان میں ایک دن باقی: چیئرمین میٹرک بورڈ کا طلبا کے لئے بڑا اعلان

    امتحان میں ایک دن باقی: چیئرمین میٹرک بورڈ کا طلبا کے لئے بڑا اعلان

    کراچی: چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے امتحان سے ایک روز قبل طلبا کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہورہا ہے، امتحانات سے ایک روز قبل چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کا اہم بیان آگیا۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ نے طلبا کو خبر دار کیا ہے کہ امتحانات میں موبائل فون لانے کی صورت میں فون ضبط کر لیا جائے گا۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ میٹرک بورڈ میں بھی ایسےلوگ ہیں جو دھندہ کرتے ہیں، اپنے عملے کوحرام کمائی سےروکنے کی ہدایت کر سکتا ہوں۔

    یاد رہے سیدشرف علی نے کہا تھا کہ امتحانی مراکز تبدیل کرنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے لیکن امتحانی مراکز کی تبدیلی پرکسی کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، 90فیصد سےزائد امتحانی مراکز کی تشکیل مکمل کرلی ، 2مئی تک تمام ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کردیں گے۔

    دوسری جانب ناظم امتحانات خالداحسان نے بتایا تھا کہ صبح کی شفٹ میں سائنس ریگولر کے پرچے ہوں گے اور دوپہر کی شفٹ میں پرائیویٹ امیدواروں کے امتحانات ہوں گے۔

  • میٹرک  امتحانات  : طلبا کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے اہم خبر

    میٹرک امتحانات : طلبا کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی : میٹرک امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہورہا ہے ، طلبا کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ سیدشرف علی شاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرک امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہوگا، امتحانی مراکز تبدیل کرنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے لیکن امتحانی مراکز کی تبدیلی پرکسی کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

    سیدشرف علی نے بتایا کہ 90فیصد سےزائد امتحانی مراکز کی تشکیل مکمل کرلی ، 2مئی تک تمام ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کردیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے یونیورسٹی اینڈبورڈحکام کو اور امتحانی مراکز پر پولیس کی تعیناتی کیلئے بھی متعلقہ اداروں کو خط لکھیں گے۔

    یاد رہے ناظم امتحانات خالداحسان نے بتایا تھا کہ صبح کی شفٹ میں سائنس ریگولر کے پرچے ہوں گے اور دوپہر کی شفٹ میں پرائیویٹ امیدواروں کے امتحانات ہوں گے۔

    ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر جاری کیے جائیں گے۔

  • طلبا کے لیے بڑی خبر ! میٹرک کے امتحانات ملتوی ، اب کب ہوں گے؟

    طلبا کے لیے بڑی خبر ! میٹرک کے امتحانات ملتوی ، اب کب ہوں گے؟

    پشاور : خیبر پختونخواہ میں پشاور بورڈ سمیت صوبے کے تمام بورڈز میں میٹرک کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، امتحانات مارچ کے بجائے اپریل میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پشاور بورڈ سمیت کے صوبے کے تمام بورڈز میں میٹرک کے امتحانات کا شیڈول تبدیل ہے۔

    یہ فیصلہ طلباء اور والدین کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے ساتھ ہونے والے امتحانات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔

    چیئرمین پشاوربورڈ نصراللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ میٹرک امتحانات 14 مارچ کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوں گے ، ماہ رمضان کے تقدس کی خاطر امتحانی شیڈول کو تبدیل کیا گیا ہے۔

  • میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

    میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

    لاہور : میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 74.57 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں میٹرک کےامتحانات کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا، نتائج کا اعلان سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آغا علی عباس نے پریس کانفرنس میں کیا۔

    لاہوربورڈ میں کامیابی کاتناسب 74.57 فیصد، فیصل آبادمیں81.76 فیصد ، ڈی جی خان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 86.37 فیصد، بہاولپور میں82.70فیصد رہا۔

    اس کے علاوہ گوجرانوالہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب 80.82فیصد ،ملتان میں 85فیصد ، راولپنڈی بورڈ میں کامیابی کا تناسب 77.20 فیصد، ساہیوال میں 78.76فیصد اور سرگودھا میں 82.82 فیصد رزلٹ رہا۔

    لاہور بورڈ میں 230915 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 172204 امیدوار نے کامیابی حاصل کی

    دوسری جانب راولپنڈی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، راولپنڈی بورڈ کے مطابقمیٹرک کے سالانہ امتحانات میں 89184 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبا میں کامیابی کی شرح 71.42 فیصد اور طالبات کی 83.11 فیصد رہی۔

  • میٹرک امتحانات میں  کن طلباء کو فیل کیا جائے گا ، وزیرتعلیمی بورڈ کا بڑا اعلان

    میٹرک امتحانات میں کن طلباء کو فیل کیا جائے گا ، وزیرتعلیمی بورڈ کا بڑا اعلان

    کراچی : وزیرتعلیمی بورڈ اسماعیل راہو کے اعلان کیا ہے کہ جن طلبا سے امتحان کے دوران موبائل فون برآمد ہوا، اسے فیل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیمی بورڈ نے سندھ بھر میں میٹرک امتحانات میں نقل پر چیئرمینزبورڈز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمینز کو لڑکیوں کےامتحانی مراکز میں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    حیدرآباد میں موبائل فون پرٹک ٹاک بنانے والے طلبا کیخلاف کارروائی اور فیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور سندھ کی تمام ڈویژن کے چیئرمینز،کنٹرولرمیٹرک بورڈ کو نقل پر کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں نقل کی شکایات مل رہی ہیں،نقل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں اور تمام امتحانی مراکز میں ویجیلنس ٹیموں میں مزید اضافہ کیا جائے۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے امتحانی مراکزمیں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجی جائیں، جن طلباسے امتحان کے دوران موبائل فون برآمدہوگی اسےفیل کردیا جائے گا۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ موبائل فونز استعمال کرنےکی اجازت دینےوالےاساتذہ کیخلاف بھی کارروائی کی جائے اور امتحانی مراکز پرقوائد وضوابط پرسختی سےعمل درآمد کیا جائے۔

  • آج ہونے والے میٹرک امتحانات سے متعلق اہم خبر

    آج ہونے والے میٹرک امتحانات سے متعلق اہم خبر

    کراچی: ثانوی تعلیمی بورد کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے میٹرک امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق کراچی میں آج صبح کی شفٹ میں حصہ دوم انگریزی کا پرچہ لیا جائے گا، سہ پہر کی شفٹ میں سِوک، کمپیوٹر سائنس، اور فزیالوجی کا پرچہ منعقد ہوگا۔

    صبح کا پرچہ ساڑھے 9 بجے جب کہ سہ پہر کا پرچہ ڈھائی بجے منعقد ہوگا، ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ اور سیکریٹری میٹرک بورڈ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔

    ناظم امتحانات کے مطابق میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 28 امیدواروں کو نقل اور موبائل فون استعمال کرتے پکڑا گیا، امیدواروں سے نقل کا مواد اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

    ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ اصل امیدوار کی جگہ پرچہ دینے والے دوسرے امیدواروں کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، تمام امیدواروں کے کیسز ہائی پاور ویجی لینس کمیٹی کے حوالے کر دیے گئے، نیز تمام امیدواروں کو امتحانات کے بعد بورڈ آفس طلب کیا جائے گا۔

  • میٹرک کے امتحانات سے متعلق پنجاب بورڈ کا اہم بیان آگیا

    میٹرک کے امتحانات سے متعلق پنجاب بورڈ کا اہم بیان آگیا

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے پیدا شدہ صورت حال پر پنجاب بورڈ نے اہم اعلان کردیا ہے۔

    لاہور بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں کشیدہ صورت حال کے باعث جماعت نہم کے مزید دو پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں، یہ پرچے باالترتیب 11 اور 12 مئی کو ہونا تھے۔

    بورڈ حکام کے مطابق گیارہ مئی کو جماعت نہم کیمسٹری کا پرچہ جبکہ بارہ مئی کو جماعت نہم اسلامیات کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے، ملتوی ہونے والے دونوں پرچوں کی

    اس سے قبل برٹش کونسل نے آج پاکستان میں او اور اے لیول کے پرچے منسوخ کئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے کالجز اور یونیورسٹیز کی بندش سے متعلق اعلان کر دیا

    برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کے مطابق آج او لیول فزکس اور اے لیول کا میتھمیٹکس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے جب کہ دیگر تمام ممالک میں آج ہونے والا پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ ملتوی ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لئے جائیں گے بلکہ تمام امیدواروں کو ایوریج مارکنگ پر نمبرز دیے جائیں گے۔دوبارہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب کی نگراں حکومت نے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث صوبے بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز کو اگلے 2 روز کیلیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔