Tag: میٹرک امتحانی نتائج

  • میٹرک بورڈ راولپنڈی کے سالانہ امتحانی نتائج چیک کرنے کا طریقہ

    میٹرک بورڈ راولپنڈی کے سالانہ امتحانی نتائج چیک کرنے کا طریقہ

    راولپنڈی : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) راولپنڈی کے تحت سال 2025 کے میٹرک کے امتحانی نتائج مرتب کرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

    بی آئی ایس ای راولپنڈی کا کام راولپنڈی شہر سمیت دیگر علاقوں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا انعقاد اور ان کے نتائج کا اعلان کرنا ہے۔ اس کا دائرہ اختیار راولپنڈی ضلع، جہلم، اٹک، چکوال، مری اور تلہ گنگ تک پھیلا ہوا ہے۔

    بورڈ ہر سال پہلے اور دوسرے سالانہ امتحانات لیتا ہے اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد عموماً تین ماہ میں نتائج جاری کرتا ہے۔

    میٹرک رزلٹ جاری کرنے کی تاریخ

    راولپنڈی میٹرک بورڈ کے تحت رزلٹ 2025 کا اعلان 24 جولائی کو صبح 10 بجے کیا جائے گا، دیگر 8 بورڈز بھی اسی دن اپنے سالانہ نتائج جاری کریں گے۔

    طلبا اپنا رزلٹ آن لائن کیسے چیک کریں؟

    نتیجہ آن لائن رزلٹ گزٹ، ایس ایم ایس، بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے اور پرنٹڈ رزلٹ کارڈ کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

    راولپنڈی بورڈ کا رزلٹ چیک کرنے کے لیے ایس ایم ایس کوڈ 800296 ہے۔ نتیجہ چیک کرنے کے لیے امیدوار اپنا رول نمبر اس کوڈ پر ایس ایم ایس کریں۔

  • میٹرک بورڈ کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیاں ، اہم انکشاف سامنے آگیا

    میٹرک بورڈ کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیاں ، اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے میٹرک بورڈ کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انکشاف کیا امتحانی نتائج تیار کرنے والا دو سرکاری ملازمتیں کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے میٹرک بورڈ کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے بتایا کہ معلوم ہوا کہ امتحانی نتائج تیار کرنے والا دو سرکاری ملازمتیں کررہا ہے، بیک وقت دو سرکاری ملازمتیں کرنا غیر قانونی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے چھان بین کے بعد متعلقہ ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

    جسٹس (ر)مقبول باقر کا کہنا تھا کہ امتحانات جیسے اہم شعبے میں غیرقانونی ملازمت یا تبادلہ کیسے ہوا رپورٹ کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ امتحانی نتائج کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ حکومت کی ساکھ مجروح کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حکم بھی دیا۔