Tag: میٹرک انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ

  • طلبا بغیر کسی فیس کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

    طلبا بغیر کسی فیس کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

    لاہور : طلبا بغیر کسی فیس کے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کا سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟ طریقہ کار سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) لاہور  نے اعلان کیا ہے کہ وہ بغیر کسی فیس کے امیدواروں کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔

    اس اقدام سے 2021 اور 2022 کے امتحانات میں شرکت کرنے والے ہزاروں طلباء کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

    بی آئی ایس ای لاہور قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح کے امتحانات کا انعقاد کرتا ہے۔

    بورڈ سالانہ امتحان پاس کرنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے اور نتائج کے اعلان کے فوراً بعد رزلٹ کارڈ جاری کیے جاتے ہیں تاکہ طلباء داخلے کے لیے درخواست دے سکیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2021 سے 2022 کے سرٹیفکیٹس بغیر کسی فیس کے جاری کیے جائیں گے۔

    جو امیدوار سرٹیفکیٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں ، ان کو اپنے ادارے سے ایک اتھارٹی لیٹر اور درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہے، جبکہ پرائیویٹ امیدوار سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائیں گے۔

    بورڈ نے یہ بھی تنبیہ کی ہے کہ اگر کوئی اسٹاف ممبر سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے فیس یا رشوت کا مطالبہ کرتا ہے تو امیدوار فوری طور پر سیکریٹری کے دفتر میں شکایت درج کرائیں۔