Tag: میٹرک اور انٹر

  • اگلے سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے ؟ تاریخ سامنے آگئی

    اگلے سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے ؟ تاریخ سامنے آگئی

    کراچی : اگلے سال ہونے والے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا اور بتایا گیا کہ نتائج کب تک جاری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    جس کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15مارچ سے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات    15 اپریل سے شروع ہوں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ میٹرک کے نتائج 15 جولائی اور انٹر کے15 اگست تک جاری ہوں گے۔

    سندھ کے اسکولوں میں تعلیمی سال 2025-2026 یکم اپریل سے شروع ہوگا جبکہ کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 میں شروع ہوگا۔

    مزید پڑھیں : اگلے سال میٹرک اورانٹر کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    سال 2025 میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے31جولائی تک ہوں گی اور موسم سرما کی تعطیلات22دسمبر سے31دسمبر تک ہوں گی۔

    یاد رہے اس سے قبل نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت میٹرک اور انٹر میں 5 گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی گئی تھی ، انٹر بورڈ کو آرڈی نیشن کمیشن نے نئے گریڈنگ فارمولے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر 7گریس مارکس کی سفارش کی تھی تاہم اجلاس کے شرکاکی اکثریت نے 7گریس مارکس کو مسترد کردیا تھا۔

    تاہم گریس مارکس زیادہ سے زیادہ 2 مضامین میں مجموعی طور پر دیئے جائیں گے ، تیسرے مضمون میں فیل ہونے کی صورت میں فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • کتنے گریس مارکس دیئے جائیں گے ؟ اگلے سال میٹرک اورانٹر کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    کتنے گریس مارکس دیئے جائیں گے ؟ اگلے سال میٹرک اورانٹر کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    کراچی : اگلے سال 2025 میں میٹرک اور انٹر کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے گریس مارکس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت میٹرک اور انٹر میں 5 گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی گئی، انٹر بورڈ کو آرڈی نیشن کمیشن نے نئے گریڈنگ فارمولے کا فیصلہ کرلیا۔

    ملک بھر کےتعلیمی بورڈ کے چیئرمینز کے دو روزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ، اطلاق ملک بھر میں میٹرک اورانٹر کے سالانہ امتحانات 2025 سے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر 7گریس مارکس کی سفارش کی تھی تاہم اجلاس کے شرکاکی اکثریت نے 7گریس مارکس کو مسترد کردیا تھا۔

    گریس مارکس زیادہ سے زیادہ 2 مضامین میں مجموعی طور پر دیئے جائیں گے ، تیسرے مضمون میں فیل ہونے کی صورت میں فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    اجلاس میں اسسٹمنٹ فریم ورک کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا ، ملک بھر میں یکساں امتحانی نظام کو بہتر بنانااےایم اےایف کابنیادی مقصد ہے۔

    ڈیجیٹل کوسچن آئٹم بینک کی منظوربھی دے دی، امتحان کا شیڈول یکساں ہوگا ، مارچ اپریل میں امتحان شروع ہوں گے اور جون جولائی میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہرمضمون کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے گئے، 2 سے زائد مضامین میں فیل ہونے پر طالب علم کو گریس مارکس نہیں ملیں گے۔

  • آئندہ سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر

    آئندہ سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر

    کراچی : آئندہ سال میٹرک اور انٹر کے امتحان دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی ، نئے گریڈنگ پالیسی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر کے لئے نئی گریڈنگ پالیسی جاری کردی ، صوبہ سندھ پہلا صوبہ ہے جو گریڈنگ پالیسی پر عمل کررہا ہے، صوبہ پنجاب ، کے پی کے اور بلوچستان کے تعلیمی بورڈ نئی گریڈنگ پالیسی کی منظوری تاحال نہ دے سکے۔

    سیکریٹری بورڈ و جامعات عباس بلوچ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئے گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2025ء سے ہوگا۔

    نئی گریڈنگ پالیسی کے تحت اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن ختم کردی جائے گی اور میٹرک اور انٹر میں نمبرز اور پوزیشن کی جگہ اب طالبعلموں کو گریڈ ملیں گے۔

    آئی بی سی سی نے نئی گریڈنگ پالیسی کا فارمولہ طے کیا ہے ، گریڈنگ پالیسی کے مطابق 95 یا زائد نمبرز کو Aغیر معمولی گریڈ دیا جائے گا جبکہ 90 نمبر کو شاندار Aگریڈ کا درجہ اور 85 نمبر کوبہترین A گریڈ کا درجہ دیا گیا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    فارمولے کے تحت80 نمبر کو بہت اچھا B گریڈ قرار دیا گیا ہے جبکہ 70 نمبر کو اچھا B گریڈ اور مناسب اچھا B گریڈ دیا جائے گا۔

    پالیسی کے مطابق 60 نمبر کو اوسط سے اوپر C گریڈ ، 50 نمبر کو اوسط D گریڈ ، 40 سے 49 نمبر کو اوسط سے نیچے E گریڈ اور 40 نمبر سے کم والوں کو غیر تسلی بخش F گریڈ دیا جائے گا۔

  • میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا

    میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا

    کراچی: سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمینز کے اجلاس میں سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    آئی بی سی سی کے اجلاس کی صدرات چیئرمین میٹرک بورڈ اشرف علی شاہ نے کی، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز پر مشتمل کمیٹی انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس نے شیڈول تبدیلی کی منظوری دے دی۔

    نئے شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات اب مئی کی بجائے مارچ میں ہوں گے، جب کہ انٹر کے امتحانات میٹرک کے امتحانات کے بعد مارچ کے اختتام اور اپریل میں منعقد ہوں گے۔

    اجلاس نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے مطابق امتحانات میں پاسنگ نمبرز 33 فی صد کی بجائے اب 40 فی صد ہوں گے۔ میٹرک کی سطح پر تعلیم قرآن بھی لازمی ہوگی، اور انٹر بورڈ گیمز مقابلوں میں اب سے شطرنج بھی شامل ہوگی۔

  • میٹرک اور انٹر میں کم نمبرز لینے والے طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی

    میٹرک اور انٹر میں کم نمبرز لینے والے طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی

    پشاور: تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک اور انٹر میں کم نمبرز لینے والے طلبا کو امپرومنٹ کیلئے  ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹر میں کم نمبرز لینے والے طلبا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈپشاور نے طلبا کو امپرومنٹ کیلئے دوسرا موقع دینے کا فیصلہ کیا ، اعلامیے میں کہا گیا کہ میٹرک ،انٹر میں کم نمبرزحاصل کرنیوالےطلبا دوبارہ بھی امپرومنٹ کیلئےداخلہ لے سکتے ہیں۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی طلبا کو مارکس بڑھانے کیلئے ایک ہی موقع دیا جاتا تھا۔

    یاد رہے سال 2021 میں بھی خیبرپختونخواہ حکومت نے انٹر اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    جس کے تحت 50 فیصد سے کم نمبررز لینے والوں کو دوبارہ امتحان کا موقع دیا گیا تھا۔

  • میٹرک اور انٹر میں پاسنگ مارکس کیا ہوں گے ؟ طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    میٹرک اور انٹر میں پاسنگ مارکس کیا ہوں گے ؟ طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : ملک بھرمیں میٹرک اورانٹر کی سطح پر گریڈنگ سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نئے نظام میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصدکردئیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر گریڈنگ سسٹم تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

    اصلاحات کرتے ہوئے 10 نکاتی نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے ، نئے نظام کے تحت پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصدکردئیے جائیں گے۔

    فیل یعنی ایف گریڈ ختم کرکے یو گریڈ غیر تسلی بخش گریڈ متعارف کرایا جارہا ہے

    اے ون گریڈ 100 تا 80 فیصد کے درمیان فرق کو ختم کرکے اے پلس متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت 96 تا 100، اے پلس،91 تا 95 اور 86 تا 90 کو اے گریڈ کیا جائے گا۔

    منظوری ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈ کے سربراہوں کے اجلاس میں دی جائے گی۔

    آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختارکوبھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

  • میٹرک اور انٹر کے طلبا کیلئے اہم خبر ،  نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    میٹرک اور انٹر کے طلبا کیلئے اہم خبر ، نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    لاہور : لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے تنائج کا اعلان 30ستمبر اور میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16اکتوبر کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک اورانٹرکےنتائج کی تاریخوں کااعلان کر دیا، جس کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کےتنائج کااعلان 30ستمبر اور میٹرک امتحانات کےنتائج کا اعلان 16اکتوبر کو کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

    بعد ازاں لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 12 اگست سے ہوا تھا، جس میں 159762 امیدواروں نے شرکت کی۔

    اس سے قبل میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہے تھے ، جس میں مجموعی طور پر3لاکھ8ہزار94 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا تھا ۔