Tag: میٹرک اور انٹر کے امتحانات

  • اگلے سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے ؟ تاریخ سامنے آگئی

    اگلے سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے ؟ تاریخ سامنے آگئی

    کراچی : اگلے سال ہونے والے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا اور بتایا گیا کہ نتائج کب تک جاری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    جس کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15مارچ سے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات    15 اپریل سے شروع ہوں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ میٹرک کے نتائج 15 جولائی اور انٹر کے15 اگست تک جاری ہوں گے۔

    سندھ کے اسکولوں میں تعلیمی سال 2025-2026 یکم اپریل سے شروع ہوگا جبکہ کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 میں شروع ہوگا۔

    مزید پڑھیں : اگلے سال میٹرک اورانٹر کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    سال 2025 میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے31جولائی تک ہوں گی اور موسم سرما کی تعطیلات22دسمبر سے31دسمبر تک ہوں گی۔

    یاد رہے اس سے قبل نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت میٹرک اور انٹر میں 5 گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی گئی تھی ، انٹر بورڈ کو آرڈی نیشن کمیشن نے نئے گریڈنگ فارمولے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر 7گریس مارکس کی سفارش کی تھی تاہم اجلاس کے شرکاکی اکثریت نے 7گریس مارکس کو مسترد کردیا تھا۔

    تاہم گریس مارکس زیادہ سے زیادہ 2 مضامین میں مجموعی طور پر دیئے جائیں گے ، تیسرے مضمون میں فیل ہونے کی صورت میں فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے؟ فیصلہ ہوگیا

    میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے؟ فیصلہ ہوگیا

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک بورڈ کے امتحانات مئی میں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سال 2024-2025 میں تبدیلیاں کردی اور شیڈول تیار کر لیا۔

    جس کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مئی میں لیے جائیں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مئی کے آخری ہفتےمیں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان 31 جولائی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹر کے نتائج کا اعلان 31 اگست تک کیا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیلات کے حوالے سے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

  • اگلے سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے؟ طلبا کے لیے اہم خبر

    اگلے سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے؟ طلبا کے لیے اہم خبر

    کراچی: نگراں وزیر تعلیم سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک امتحانات مئی کے پہلے ہفتے اور انٹرامتحانات مئی کے آخری ہفتےسے شروع ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر تعلیم سندھ کی زیرصدارت اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ اوردیگرممبران بے شرکت کی۔

    اجلاس میں تعلیمی سال کی شروعات، امتحانات کا شیڈول، چھٹیوں اور دیگر اہم فیصلوں پر بحث ہوئی ، تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اپنی تجاویز سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

    اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سندھ بھر کے اسکولز میں نیا تعلیمی سال 15اپریل سے اور سندھ بھر کے کالجز میں نیاتعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا تاہم موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رہے گا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ میٹرک امتحانات مئی کےپہلے ہفتے اور انٹرامتحانات مئی کےآخری ہفتےسےشروع ہوں گے جبکہ میٹرک نتائج 31 جولائی اور انٹرنتائج اگست کےدوسرےہفتےتک جاری کیے جائیں گے۔