Tag: میٹرک بورڈ

  • میٹرک بورڈ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے لیے لاکھوں روپے کے انعامات

    میٹرک بورڈ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے لیے لاکھوں روپے کے انعامات

    کراچی: وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے دہلی اسکول اولڈ بوائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے دوران پہلی پوزیشن کو 2 لاکھ روپے، سیکنڈ پوزیشن کو ڈیڑھ لاکھ اور تیسری پوزیشن والی طالبہ کو ایک لاکھ دینے کا اعلان کیا۔

    کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نارتھ ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ، تعلیمی افسران و دیگر نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا سرکاری اسکول کے بچے نے پوزیشن حاصل کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

    انھوں نے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذمہ داری دیتے ہوئے مجھ سے پوچھا تھا کہ پہلا کام کیا کرو گے، میں نے چیئرمین سے کہا تھا کہ اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کروں گا، اپنے اسکولوں کو اون کرنا اپنی ذمہ داری کے طور پر میرا پہلا اصول تھا۔

    وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ بورڈ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم حافظ عبدالرافع کی حوصلہ افزائی کی

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 28 سال کے بعد سرکاری اسکول کی پوزیشن سے ایک نئی شروعات ہوئی ہے، میں پرائیویٹ اسکول کے خلاف نہیں ہوں مگر والدین کے حق میں ضرور ہوں، محکمہ تعلیم روزگار دینے کا ذریعہ نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں اسکول اس دھرتی کے صاحب حیثیت لوگوں نے بنائے، سند مدرسہ، ڈاؤ یونیورسٹی جیسے ادارے یہاں کے لوگوں نے بنائے، انگریزوں نے قانون بنایا کہ ادارے ان کے نام سے ہونے چاہئیں، اسی وجہ سے ان ناموں سے ادارے چلے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفت تعلیم کے آئینی وعدے کے باوجود بچے پیسے دے کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان اسکولوں کو اون کرنا ہوگا جن میں غریبوں کے بچے پڑھ رہے ہیں۔

  • طلبا کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی شکایت،   میٹرک بورڈ کا اہم بیان آگیا

    طلبا کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی شکایت، میٹرک بورڈ کا اہم بیان آگیا

    کراچی : میٹرک بورڈ نے طلبا کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی شکایت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا شکایت درست نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہورہا ہے تاہم سینکڑوں طلبہ اب بھی امتحانی ایڈمٹ کارڈ سے محروم ہیں۔

    اس حوالے سے میٹرک بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی شکایت درست نہیں، کچھ اسکولوں نے آن لائن فارم جمع کرائے تھے، وہ اسکول ایڈمٹ کارڈز آن لائن لے سکتے ہیں۔

    تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ کچھ طلبہ تاحال امتحانی فارم جمع نہیں کراسکے، 10مئی کو لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع ہوں گے اور 7سے11مئی تک رہ جانے والے پرچے بعد میں ہوں گے۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ امتحانات کے دوران موبائل فون ہرگز اپنے ہمراہ نہ لائیں، خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔

    چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ رواں سال نہم ودہم جماعت کے3لاکھ65ہزار102 طلبہ امتحانات دیں گے، اس سال 505 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، لڑکیوں کیلئے 265،لڑکوں کیلئے239 امتحانی مراکز ہیں۔

    ناظم امتخانات کا بھی بتانا تھا کہ امتحانات کے دوران سینٹرزکے اطراف دفعہ 144نافذ ہے، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند رہیں گی جبکہ امتحانی پرچوں کی ترسیل کیلئے ایک مؤثر نظام بنایا گیا ہے۔

    صبح کی شفٹ میں نویں جماعت کمپیویٹراسٹیڈیزسائنس گروپ کا پرچہ لیاجائیگا جبک دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت جنرل سائنس کے امتحانات لئے جائیں گے۔

  • نویں اور دسویں کے طالب علموں کے لئے اہم خبر

    نویں اور دسویں کے طالب علموں کے لئے اہم خبر

    کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کل 8 مئی سے شروع ہوں گے۔ صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے کہا ہے کہ اس سال نہم و دہم جماعت کیلئے بورڈ کی طرف سے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کئے گئے ہیں مجموعی طور پر 3لاکھ 93ہزار264 طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 524 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں جس میں طلباء کیلئے 279اور طالبات کیلئے245 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جس میں سرکاری اسکول اورنجی اسکول شامل ہیں۔

    اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہیں۔ امتحانات کے دوران امتحانی سینٹر کے باہر ہدایات آویزاں کی گئی ہیں کہ کسی بھی قسم کی ڈیوائس، موبائل فون یا کسی بھی قسم کے نقل کا موادہر گز اپنے ساتھ نہ لائیں۔ تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بورڈ سے لیٹر جاری کئے گئے ہیں۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے تمام امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ بورڈ سے جاری کئے گئے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ میں پرچہ کمپیوٹر، ہائیکو، اسلامیات، ایتھکس، اردو سلیس، سندھی اور تصویر، نام یا کسی بھی قسم کی غلطی کی صورت میں اسے امتحانی پر چہ دینے سے نہ روکیں اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ضرور دیں ان کے ایڈمٹ کارڈ کی غلطی کو امتحانات کے اختتام کے بعد درست کر دیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے بورڈ آفس کی آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک پیج یا بورڈ آفس کے کسی بھی مجاز نمائندے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ 8مئی کو (صبح) نہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز(نظری)، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس۔9مئی کو (صبح)دہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو (لازمی) نارمس کورس، سندھی نارمل کورس (لازمی)،انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول،10مئی (صبح) نہم و دہم جماعت حیاتیات (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ دوم، 11مئی (صبح)انگریزی (لازمی) پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت علم شہریت، علم بدن وحفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ نظری، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری، نظری)، 12مئی(صبح) نہم و دہم جماعت کیمیا (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت مطالعہ پاکستان، 13مئی(صبح) دہم جماعت ریاضی (پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ اول،15مئی (صبح) نہم و دہم جماعت طبیعات (نظری)، دوپہر (جنرل گروپ)دہم جماعت ریاضی، 16مئی(صبح)دہم جماعت حیاتیات نظری(پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم جماعت جنرل سائنس، 17مئی (صبح) نہم جماعت ریاضی(پرچہ اول)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت سندھی سلیس (لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، 18مئی (صبح) دہم جماعت کیمیا نظری (پرچہ دوم)،دوپہر (جنرل گروپ)نہم جماعت اسلامیات (لازمی)،مذہبی مطالعہ، انگلش لٹریچر،19مئی (صبح) نہم و دہم جماعت ا ردو نارمل کورس (لازمی)، سندھی سلیس نارمل کورس (لازمی) جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، (دوپہر)دہم جماعت تجارتی جغرافیہ،(پرچہ دوم)، جغرافیہ اختیاری (پرچہ دوم)، ملبوسات و پرچہ بافی (پرچہ دوم)،20مئی(صبح) دہم جماعت طبیعات نظری (پرچہ دوم)،(دوپہر)جنرل گروپ نہم ودہم جماعت تجارتی جغرافیہ (پرچہ اول)، جغرافیہ (اختیاری (پرچہ اول)،ملبوسات و پارچہ بافی،22 مئی (صبح) نہم و دہم جماعت انگریزی پرچہ اول (لازمی)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت معاشیات (پرچہ دوم)، انتظام برائے اصلاح خانہ، تاریخ اسلام، اسلامک اسٹیڈیز (پرچہ دوم)، 23مئی(صبح) دہم جماعت سندھی سلیس(لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم ودہم جماعت ریاضی (پرچہ اول)، 24مئی (صبح) نہم و دہم جماعت اسلامیات (لازمی)، مذہبی مطالعہ، (دوپہر)جنرل گروپ دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونمااور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ دوم (نظری)،25مئی(صبح)دہم جماعت مطالعہ پاکستان، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت معاشیات (پرچہ اول)، انتظام برائے اصلاح خانہ (پرچہ اول)،اسلامک اسٹیڈیز، تاریخ اسلام پرچہ اول، 26مئی (دوپہر) دہم جماعت (جنرل گروپ) علم شہریت (پرچہ دوم) علم و بدن و حفظان صحت (پرچہ دوم)، تاریخ ہندو پاکستان (پرچہ دوم)، غذا اور تغذیہ نظری (پرچہ دوم) صرف طالبات کیلئے)، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری)، (پرچہ دوم) نظری، 27مئی (دوپہر) نہم و دہم جماعت بریل نظری(پرچہ اول)، عربی (پرچہ اول)، فارسی (پرچہ اول)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل، 29مئی (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت بریل نظری(پرچہ دوم)، عربی پرچہ دوم، فارسی پرچہ دوم،30 مئی (دوپہر)جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو ادب ختیاری(پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی(پرچہ دوم)،31مئی(دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت اردو ادب ختیاری(پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی (پرچہ دوم)، یکم جون (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ (پرچہ اول)، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی (پرچہ او) صرف طالبات کیلئے)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری (پرچہ اول) کے امتحانات لئے جائیں گے۔

  • میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کر دیے

    میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کر دیے

    کراچی: میٹرک بورڈ کراچی نے جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے سالانہ امتحانات سال 2023 جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کر دیے۔

    بورڈ سے الحاق شدہ اسکول ایڈمٹ کارڈ اپنے اسکول کے کوڈ سے پورٹل کو لاگ اِن کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، بورڈ نے ویب پورٹل online.bsek.edu.pk پر ایڈمٹ کارڈ اپ لوڈ کر دیے ہیں۔

    ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے اسکول سربراہان کے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکل پیش آنے کی صورت میں بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی سے رابطہ کیا جائے۔

    ناظم امتحانات کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔

  • میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

    میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

    کراچی: میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 12 اکتوبر سے ضمنی امتحانات 2022 کے لیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ وہ طلبہ و طالبات جو میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے پرچوں میں فیل ہو گئے تھے، یا ایسے طلبہ و طالبات جو اضافی پرچوں کے لیے ضمنی امتحانات 2022 کے امتحانات میں شرکت کے خواہش مند ہیں، وہ بغیر لیٹ فیس 12 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

    تمام ریگولر طلبہ و طالبات امتحانی فارم اپنے تعلیمی اداروں کے توسط سے جمع کرائیں گے، تاہم پرائیویٹ طلبہ و طالبات اپنے امتحانی فارم متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک 200 روپے، 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک 500 روپے اور 7 نومبر سے 11 نومبر تک 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

    آخری تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم 2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کیے جائیں گے۔

    فیسوں کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی، چیئرمین نے بتایا کہ تمام طلبہ و طالبات اپنے امتحانی فارم لازمی متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد ہی جمع کرائیں۔

    فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

  • طلبا کیلئے اہم خبر ،  میٹرک  کے 2 پیپرز منسوخ

    طلبا کیلئے اہم خبر ، میٹرک کے 2 پیپرز منسوخ

    راولپنڈی : ہائیرایجوکیشن پنجاب نے میٹرک بورڈ کے 2 پیپرز امتحان سے قبل آؤٹ ہونے پر منسوخ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہائیرایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی میٹرک بورڈ کے 2 پیپرز منسوخ کردیئے ، ہائیرایجوکیشن پنجاب نے پیپرز منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ریاضی پارٹ ون اور ٹو کے پیپرز امتحان سے قبل آؤٹ ہونے پر منسوخ کئے گئے ، دونوں پیپرز واٹس اپ سے امتحان شروع ہونے سے قبل امیدواروں تک پہنچ گئے تھے۔

    ہائیرایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ دونوں پیپرز دوبارہ لئے جائیں گے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ریاضی کا پرچہ راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے نارا میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول میں لیک ہو گیا تھا،” نوٹیفکیشن میں کہا گیا۔

    راولپنڈی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچہ لیک کرنے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    لاہور: لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 617 امیدوار کامیاب ہوئے، جب کہ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 98.56 فی صد رہا۔

    میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 702 طلبہ نے درخواستیں دی تھیں، اور امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 امیدواروں نے شرکت کی۔

    میٹرک کے امیدواران کے لیے اسپیشل امتحان 11 دسمبر 2021 سے منعقد ہوگا، امیدواران اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم نومبر تک ادا کر سکتے ہیں۔ ڈبل فیس کے ساتھ 8 نومبر اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

    لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ کووِڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے، جب کہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔

    بورڈ کے مطابق اسپیشل امتحان گیارہ دسمبر سے لیا جائے گا، یہ اسپیشل امتحان غیر حاضر بچوں اور نمبروں سے ناخوش بچے دے سکیں گے۔

    سرگودھا

    بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سرگودھا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    سرگودھا میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں 84422امیدواروں نے حصہ لیا، جب کہ کرونا پالیسی کے تحت 82593 امیدوارپاس قرار پائے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 97.83 فی صدرہا۔

    ساہیوال

    تعلیمی بورڈ نے ساہیوال نے بھی میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کر دیا ہے، نتائج کو تعلیمی بورڈ ویب سائٹ پراپ لوڈ کر دیا گیا۔

    میٹرک امتحانات میں 85 ہزار 339 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 84 ہزار 683 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 99.22 فی صد رہا۔

  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

    کراچی : شہر قائد سمیت سندھ بھر میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔

    نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے تحت فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔

    کراچی میں تین لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ وطالبات سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے۔ شہر قائد میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 202 پرائیوٹ اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔

    شہرقائد میں طالبات کے لیے 167 اور لڑکوں کے لیے 198 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق امتحانات میں کسی بھی نقل کی شکایت پر مقامی تھانہ کارروائی کرسکتا ہے، امتحانات کے ضابطہ اخلاق اور قواعد پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ نویں کلاس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 58 ہزار 680 طلبہ وطالبات جبکہ دسویں کلاس میں ایک لاکھ 63 ہزار 371 امیدوار شرکت کریں گے جبکہ جنرل گروپ کے امتحان میں 45 ہزار 555 امیدوار شریک ہوں گے۔

  • کراچی: 3 لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ کل سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے

    کراچی: 3 لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ کل سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے

    کراچی: کل میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، 3 لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ و طالبات کل سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات میں حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ نے چند دن قبل امتحانی شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے پرچے کل یکم اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کر دی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ اس سال 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جس میں 202 نجی اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔

    نویں کلاس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 58 ہزار680 طلبہ، جب کہ دسویں کلاس میں ایک لاکھ 63 ہزار 371 امیدوار شرکت کریں گے۔

    جنرل گروپ کے امتحان میں 45 ہزار 555 امیدوار شریک ہوں گے، امتحانات میں لڑکیوں کے لیے 167 اور لڑکوں کے لیے 198 امتحانی مراکز شامل ہیں۔

    امتحانی شیڈول کے لیے یہ پڑھیں: میٹرک بورڈ کراچی کے تحت امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا

    محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحانات بند رہیں گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق امتحانات میں کسی بھی نقل کی شکایت پر مقامی تھانہ کارروائی کر سکتا ہے، امتحانات کے ضابطہ اخلاق اور قواعد پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کل نویں جماعت بائیولوجی تھیوری کے پرچے سے امتحانات کا آغاز ہوگا، جب کہ جنرل سائنس کے امتحانات کا آغاز بھی کل سے ہو رہا ہے۔ میٹرک بورڈ کے مطابق تمام پرچے صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔

  • کراچی: میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بحال

    کراچی: میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بحال

    کراچی: غیرملکی ہیکر نے بورڈ آف سیکنڈری سمیت متعدد تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس ہیک کرلیں البتہ انہیں تکنیکی ٹیم نے بروقت اقدامات کر کے بحال کروالیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ہیکر نے سب سے پہلے میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کی، تکنیکی ٹیم نے 11 گھنٹے بعد اسے بحال کیا۔ نامعلوم ہیکر نے تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ کے صفحہ اول کو سیاہ کردیا تھا اور یہاں پر ایک پیغام بھی درج تھا۔

    میٹرک بورڈ ذرائع کے مطابق بھارتی ہیکر نے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی، قبل ازیں سندھ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ بھی ہیکر نے ہیک کی تھی۔ ہیکر نے پیغام کے ساتھ اپنی آئی ڈی بھی دی تھی جس میں اُس نے منتظمین کو رابطہ کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

    بعد ازاں ہیکر نے کھاریاں یونیورسٹی، اسلامیہ کالج کی ویب سائٹ بھی ہیک کی جبکہ اُس نے انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی بھی دھمکی دی جس کو تکنیکی ٹیم نے پہلے ہی محفوظ بنالیا۔

    ہیکنگ کیا ہے؟ 

    کوئی بھی نامعلوم شخص ویب سائٹ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوکر اس کے صفحہ اول پر پیغام درج کردیتا ہے، ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اداروں کی طرف سے تکنیکی ٹیم بھی بھرتی کی جاتی ہے۔

    کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی بہتری کے بعد ہیکرز نے بھی مختلف اکاؤنٹس اور ویب سائٹس پر قبضہ کرنے کے لیے نئے طریقے دریافت کیے۔

    ہیکر مرضی کے بغیر سسٹم تک رسائی کر کے ڈیٹا کو نقصان پہنچاتا ہے جو کسی بھی ادارے یا شخص کے لیے بہت زیادہ پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکر فشنگ کے ذریعے ایڈمن پاسورڈ حاصل کرتے ہیں، یہ بظاہر عام سی ترکیب ہے مگر اس کے لیے کمپیوٹر سافٹ ویئر اور دیگر ڈولپمنٹ لینگویجز پر مہارت بھی ضروری ہے۔

    ہیکنگ ایک جرم ہے جس کے ذریعے ہیکرز کسی بھی آئی ڈی یا ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرکے رقم کا مطالبہ یا پھر اپنے دیگر خواہشات منواتے ہیں۔