Tag: میٹرک سائنس

  • میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    ایبٹ آباد: میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب 81 فیصد تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ایبٹ آباد نے میٹرک سائنس کے 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

    اعلان کردہ نتائج کے مطابق، طالبات نے تینوں ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں، سدرہ سعید نے شاندار 1,161 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن لی۔

    اریبہ جدون نے 1,159 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور ضوفشا احمد نے 1158 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مجموعی طور پر 71,625 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جن میں مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب 81 فیصد تھا۔

    مزید پڑھیں : ملتان میں میٹرک کے نتائج کا اعلان ، رزلٹ آن لائن چیک کرنے کا طریقہ

    اس سے قبل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پنجاب میں مختلف بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔

    کلاس 10 کے نتائج ہر سال ہزاروں طلباء کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، یہ نتائج ثانوی تعلیم کی تکمیل کی نشاندہی کرتے ہیں اور کالج میں داخلے کے لیے طلباء کی اہلیت کا تعین کرتے ہیں۔

  • میٹرک  طلبا کے لئے مارکس شیٹس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    میٹرک طلبا کے لئے مارکس شیٹس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    کراچی : کراچی میں میٹرک پاس طلبا کی مارکس شیٹس روک دی گئی، مارج شیٹس جاری نہ ہونے کی وجہ سے طلبا شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت کی عدم دلچسپی اور محکمہ بورڈز و جامعات کی لاپرواہی کے باعث کراچی کے میٹرک پاس طلبہ کی لاکھوں مارکس شیٹ روک دی گئی۔

    جنرل گروپ کے نتائج 25 اگست اور سائنس کےنتائج 28ستمبر کو جاری ہوئے تھے، نتائج جاری ہونے کے دو ماہ بعد بھی سائنس گروپ کےایک لاکھ نوے ہزاراور جنرل گروپ کے سینتس ہزارطلبہ مارک شیٹ کے منتظر اور پریشانی کا شکار ہیں،

    محکمہ بورڈز کی میٹرک سائنس کے رول نمبرزمیں نتائج کی مبینہ تبدیلی پر تحقیقات جاری ہے ، بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات سست ہونے کی وجہ سے مارکس شیٹ کی طباعت روک دی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب میٹرک بورڈمیں بدعنوانی کے معاملے پر سیکشن آفیسر نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن کوخط لکھ دیا، جس میں میٹرک بورڈمیں ہونےوالی مالی بےضابطگیوں کی جانچ کرنے اور مبینہ بدعنوانیوں پررپورٹ بناکرجلدازجلد جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

  • کراچی: 3 لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ کل سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے

    کراچی: 3 لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ کل سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے

    کراچی: کل میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، 3 لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ و طالبات کل سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات میں حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ نے چند دن قبل امتحانی شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے پرچے کل یکم اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کر دی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ اس سال 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جس میں 202 نجی اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔

    نویں کلاس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 58 ہزار680 طلبہ، جب کہ دسویں کلاس میں ایک لاکھ 63 ہزار 371 امیدوار شرکت کریں گے۔

    جنرل گروپ کے امتحان میں 45 ہزار 555 امیدوار شریک ہوں گے، امتحانات میں لڑکیوں کے لیے 167 اور لڑکوں کے لیے 198 امتحانی مراکز شامل ہیں۔

    امتحانی شیڈول کے لیے یہ پڑھیں: میٹرک بورڈ کراچی کے تحت امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا

    محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحانات بند رہیں گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق امتحانات میں کسی بھی نقل کی شکایت پر مقامی تھانہ کارروائی کر سکتا ہے، امتحانات کے ضابطہ اخلاق اور قواعد پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کل نویں جماعت بائیولوجی تھیوری کے پرچے سے امتحانات کا آغاز ہوگا، جب کہ جنرل سائنس کے امتحانات کا آغاز بھی کل سے ہو رہا ہے۔ میٹرک بورڈ کے مطابق تمام پرچے صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔

  • کراچی میں میٹرک امتحانات کےدوسرےمرحلے کا آغاز

    کراچی میں میٹرک امتحانات کےدوسرےمرحلے کا آغاز

    کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کےتحت میٹرک امتحانات کےدوسرےمرحلے کا آج سے آغازہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کےتحت میٹرک کے دوسرے مرحلے کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ مردم شماری کےباعث دوسرےمرحلے میں میٹرک سائنس کے امتحانات لیے جارہے ہیں۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ کےمطابق امتحانات میں 3 لاکھ پانچ ہزار 482امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ کےمطابق مجموعی طورپر390امتحانی مراکزقائم کئےگئےہیں جن میں طلباکےلیے210اور طالبات کےلیے180امتحانی مراکزشامل ہیں۔

    کراچی میں امتحانی مراکز کےاطراف دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے


    سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے پرچے آؤٹ


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آغاز سے قبل ہی پرچے آؤٹ ہوگئےتھے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے
    نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیاتھا۔


    سندھ میں واٹس ایپ پر نویں دسویں کے پرچے آؤٹ


    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ جس نے بھی پرچہ آؤٹ کیا وہ گھر جائے گا، اب معافی کی گنجائش نہیں۔

    واضح رہے رواں برس حکومت سندھ نے مردم شماری کے باعث میٹرک کے امتحانات دومرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔