Tag: میٹرک نتائج

  • میٹرک کا رزلٹ کب آئے گا ؟ طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    میٹرک کا رزلٹ کب آئے گا ؟ طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، اب طلبا کو مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحانات دینے والے طلباء اپنے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن اب طلبا کو مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

    پنجاب تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی اور اس حوالے سے اعلان بھی کردیا۔

    پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کیا جائے گا۔

    نتیجہ کیسے چیک کریں؟

    طلباء اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر یا اپنے موبائل فون کے ذریعے آن لائن چیک کرسکیں گے۔

    موبائل فون پر نتیجے کے لیے طلبہ اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ نمبر پر بھیج سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے نتائج حاصل کر سکیں۔

    فراہم کردہ نمبر یہ ہیں۔ فیصل آباد: 800240 ، ڈیرہ غازی خان: 800295 ، گوجرانوالہ: 800299 ، راولپنڈی: 800296 ، لاہور: 800291 ، بہاولپور: 800298 ، سرگودھا: 800290 ، ساہیوال: 800292 ، ملتان: 800293۔

  • میٹرک کے انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا

    میٹرک کے انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا

    لاہور: لاہور بورڈ کی تاریخ کے انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا امتحانی پالیسی نے ٹاپ پوزیشنز کو مٹی میں ملا دیا ہے، لاہور بورڈ نے میٹرک کا امتحان دینے والے 707 امیدواروں کو 1100 میں سے 1100 نمبر دے دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پورے نمبر دینے کی وجہ سے ٹاپ پوزیشن سسٹم ختم ہو گیا، کرونا نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کا دور ہی ختم کر دیا۔

    واضح رہے کہ لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ کووِڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے، جب کہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔

    لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

    امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 617 امیدوار کامیاب ہوئے، جب کہ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 98.56 فی صد رہا۔

    میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 702 طلبہ نے درخواستیں دی تھیں، اور امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 امیدواروں نے شرکت کی۔

    بورڈ کے مطابق اسپیشل امتحان گیارہ دسمبر سے لیا جائے گا، یہ اسپیشل امتحان غیر حاضر بچوں اور نمبروں سے ناخوش بچے دے سکیں گے۔

  • میٹرک نتائج میں کم نمبروں والے طلبا کے لیے اچھی خبر

    میٹرک نتائج میں کم نمبروں والے طلبا کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک نتائج میں کم نمبروں والے طلبہ کے لیے خصوصی امتحانات کا اعلان کردیا، امتحانات 2020 کاآغاز 23 ستمبر سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک نتائج میں کم نمبروں والے طلبہ کے لیے اچھی خبر آگئی، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا خصوصی امتحانات کااعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سالانہ امتحانات 2020 کاآغاز 23 ستمبر سے ہوگا، داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : میٹرک کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے میدان مارلیا

    یاد رہے وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا ، جس میں سائنس، آرٹس گروپ کی پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کر کے میدان مار لیا تھا۔

    اعلامیے کے مطابق اے پی ایس اور ماڈل کالج کی 2 طالبات نے 1097 نمبرز لےکر پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن فہیم عباس نامی طالب علم اور زرتاشہ عباسی نے حاصل کی، جنہوں نے امتحانات میں 1096 نمبر لیے جبکہ تیسری پوزیشن پر 1095 نمبر حاصل کرکے 11 طلبہ کامیاب قرار پائے۔

    چیئرمین فیڈرل بورڈ کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق بچوں کو پروموٹ کررہے ہیں اور نویں کلاس کی کارکردگی کی بنیاد پر دسویں کے طلبا کو 3 فیصد اضافی نمبر دیے گئے۔

  • ریڈ فاؤنڈیشن اسکول نے میٹرک نتائج میں میدان مار لیا

    ریڈ فاؤنڈیشن اسکول نے میٹرک نتائج میں میدان مار لیا

    باغ آزادکشمیر : ریڈ فاؤنڈیشن نے میٹرک نتائج میں میدان مار لیا، 8 پوزیشنیں ریجن باغ لے اڑا، ریجن باغ کے قائمقام ریجنل منیجر کا کہنا ہے کہ ریڈ فاؤنڈیشن ایک تعلیمی تحریک ہے ،جو شروع دن سے معیاری، با مقصد اور اقدار پر مبنی تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کی تعمیر میں کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریڈ فاؤنڈیشن ریجن باغ کے قائمقام ریجنل منیجر راجہ شفاعت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ فاؤنڈیشن اسکول غربی باغ کی طالبہ نتاشہ فائق عباسی نے 1077نمبرات لیکر تعلیمی بورڈ میں دوسری ، نازیہ شبیر نے 1074لیکر چوتھی ، انوشہ زبیر کیانی ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول کہوٹی جنوبی باغ نے 1072نمبرات لیکر 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

    راجہ شفاعت نے بتایا کہ نبغہ سجاد نے 1069نمبرات لیکر بورڈ میں 8ویں ،عائشہ شفیق عباسی ریڈ فاؤنڈیشن اسکول ہل غربی باغ 1063نمبرات لیکر 14ویں ،سعد بشارت ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول نیلہ بٹ نے 1062نمبرات لیکر15ویں ، روزمہ سرفراز ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول ہاڑی گہل نے 1062نمبرات لیکر 15ویں اور عذرہ ریڈ فاؤنڈیشن اسکول دھیرکوٹ نے 1058نمبرات لیکر 19ویں پوزیشن حاصل کیں۔

    ریڈ فاؤنڈیشن ریجن باغ کے قائمقام ریجنل منیجر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر میرپور تعلیمی بورڈ میں پہلی 20پوزیشنوں پر 64طلبہ و طالبات میں سے 34طلبہ و طالبات ریڈ فاؤنڈیشن سے وابستہ ہیں، میرپور بورڈ کا نتیجہ جموعی طور پر 69 فیصد رہا اور 62382 طلبہ و طالبات میں سے 43158 طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے۔

    انہوں نے ریجن باغ کی طرف سے تمام والدین ،بچوں ، پرنسپلز ،اساتذہ کرام ، تمام سٹاف اور ہیڈ آفس کی ساری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ آفیسران نعیم حمید ، اشتیاق احمد صادق ، میجر آزاد ، عامر ،جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔

    راجہ شفاعت نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن ایک تعلیمی تحریک ہے ،جو شروع دن سے معیاری، با مقصد اور اقدار پر مبنی تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کی تعمیر میں کوشاں ہے ،اس کیساتھ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نسل نو کی تیاری میں سر گرم عمل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریجنل منیجر سید ظہیر گردیزی اور ان کی ساری ٹیم کی شب و روز کی محنت سے ریڈ فاؤنڈیشن نے پورے آزاد کشمیر بالخصوص باغ کے لوگوں کا ہمیشہ سر فخر سے بلند کیا، ریڈ فاؤنڈیشن محدود وسائل کے اندر کوالٹی آف ایجوکیشن پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بورڈ پوزیشن کی بھی ادارے کی کوالٹی آف ایجوکیشن کو ناپنے کا ذریعہ ہوتی ہیں، تقریباََ 62382 بچوں اور آزاد کشمیر کے انتہائی مہنگے تعلیمی اداروں کے مقابلے میں دور دراز تعلیمی اداروں کے بچوں کو جن کو ساری سہولیات بھی میسر نہیں ان سے پوزیشنز حاصل کروانا یقیناََ یہ سارا کریڈٹ ریڈ فاؤنڈیشن کے سسٹم کو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی میں میڈیا کا کردار کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، آپ تمام دوستوں نے باغ کے اندر ریڈ فاؤنڈیشن کی نمایاں تعلیمی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا۔

    تقریب کے آخر میں ریڈ فاؤنڈیشن انتظامیہ نے بہترین تعلیمی نتائج پر کیک کاٹا ۔

    دریں اثناء صدر پریس کلب باغ راجہ عبد الحفیظ نے ریڈ فاؤنڈیشن کے بہترین نتائج پر انہیں مبارکباد پیش کی اور نمایاں کامیابی لینے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں پریس کلب کی طرف سے استقبالیہ کا اعلان بھی کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔