Tag: میٹرک کے امتحانات

  • میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے

    میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے

    شمالی وزیرستان : ضلع بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے تاہم نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، بنوں بورڈ نے امتحانات ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

    بنوں بورڈ کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش امتحانات ملتوی کئے تاہم نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔

    خیال رہے شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی جلادی جبکہ ڈومیل مین پولیس موبائل وین کے قریب بارودی موادکا دھماکا ہوا تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا میں میٹرک کےامتحانات شروع ہوگئے ہیں، امتحانات میں 9 لاکھ 20 ہزارسے زائد طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔

    بورڈزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 3ہزار510 امتحانی مراکز،25 ہزارسےزائدعملہ تعینات ہوگا، :دسویں جماعت کے91 ہزار 86 ،نویں جماعت کے1لاکھ ایک ہزار488 طلبہ شریک ہوں گے۔

    کمشنرپشاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ر:امتحانی پرچےآؤٹ کرنےوالےمنظم گروہ کاخاتمہ کردیاگیاہے اور تمام ڈپٹی کمشنرزمختلف مراکزکےدورےکررہےہیں۔

  • کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز،  نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات

    کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز، نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات

    کراچی : شہر قائد میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ، نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، 3 لاکھ 80 ہزارطلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہیں۔

    امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، 3 لاکھ 80 ہزار طلبا او طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ امتحانات کیلئے499 امتحانی مراکزقائم کئےگئے ہیں اور امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کردیا گیا۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکزمیں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یاموبائل فون ملنےکی صورت میں ضبط کرلیاجائےگا۔

    انھوں نے بتایا کہ فول پروف انتظامات کےحوالےسےمتعلقہ اداروں کولیٹرجاری کردیاگیا، امتحانی مراکزکےاطراف میں فوٹواسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بندرہیں گی۔

    اس کے ساتھ ہی کےالیکٹرک سےامتحانات کےدوران لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی درخواست کی ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں بھی میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے لیکن انتظامیہ کے نقل اور بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی کے دعوے دھرے رہ گئے۔

    لاڑکانہ میں سندھی، سکھر میں کیمسٹری کا پیپر شروع ہونے سے قبل ہی بوٹی مافیا کے ہاتھ لگ گیا۔

    نوشہرو فیروز میں دسویں جماعت کا انگلش کا پرچہ بھی آؤٹ ہوکر واٹس ایپ گروپس میں گردش کرنے لگا جبکہ جیکب آباد میں نویں جماعت کے اردوکے پرچے کے دوران موبائل فون کا کھلے عام استعمال کیا گیا اور انتظامیہ نقل روکنے میں ناکام رہی۔

  • کراچی میں میٹرک امتحانات کا کل سے آغاز ، چیئرمین بورڈ نے طلبا کو خبردار کردیا

    کراچی میں میٹرک امتحانات کا کل سے آغاز ، چیئرمین بورڈ نے طلبا کو خبردار کردیا

    کراچی : شہر قائد میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا ، چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکزمیں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ غلام حسین سوہو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں نویں،دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے، نہم ودہم جماعت کے امتحانات کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

    چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ ریگولر طلبا و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر آن لائن جاری کئےگئے اور امتحانی مراکزکی لسٹ بھی بورڈکی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کی گئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ  میٹرک کے امتحانات میں 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات سائنس وجنرل گروپ کے امتحانات دیں گے ، امتحانی مراکز پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے۔

    غلام حسین سوہو نے طلبا کو خبردار کیا کہ امتحانی مراکزمیں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امتحانی مراکز اطراف میں فوٹواسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بندرہیں گی اور امتحانات کی نگرانی کیلئےبورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کیا جائے گا۔

    کراچی کی خبریں

  • آج میٹرک کے امتحانات ہوں گے؟

    آج میٹرک کے امتحانات ہوں گے؟

    کراچی: وزیراعظم کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد میٹرک کا آج ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

    وزیر جامعات و بورڈ سندھ محمد علی مالکانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج عام تعطیل کے باعث پرچہ نہیں ہوگا۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ملتوی شدہ پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ 29 مئی کو ہونے والا پرچہ دیے گئے شیڈول کے مطابق لیا جائے گا.

    28 مئی تعطیل کے اعلان پر ترجمان کیمبرج بورڈ نے کہا ہے کہ آج او، اے لیولز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

    اس سے قبل چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز حیدرعلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں بورڈز امتحانات کو شیڈول کے مطابق رکھا جائے، تعطیل کے باوجود امتحانات رکھے جاسکتے ہیں۔

    چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ ری شیڈولڈ امتحان ملتوی کرنے سے متاثر ہوں گے، وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ امتحانات شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کریں۔

    انھوں نے کہا کہ طلبہ اور والدین تذبذب اور غیریقینی کا شکار ہیں، امتحانات کی سنجیدگی اور اہمیت التوا کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی کو فیصلہ ہوا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

  • لوڈ شیڈنگ میٹرک کا امتحان دینے والا طلبا کے لیے عذاب بن گئی

    لوڈ شیڈنگ میٹرک کا امتحان دینے والا طلبا کے لیے عذاب بن گئی

    کے الیکٹر کی یقین دہانی کے باوجود امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ طلبہ شدید گرمی میں پسینے میں شرابور پرچے دینے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے طلبا نے امتحانات کا پانچواں دن بھی لوڈشیڈنگ میں گزارا، شہر قائد میں میٹرک کے ہونے والے امتحانات کے دوران دوپہر کی شفٹ میں بھی لوڈشیڈنگ کی صورتحال برقرار ہے۔

    500 سے زائد امتحانی مراکز میں سے بیشتر مراکز کو لوڈ شیڈننگ کا سامنا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے ملیر کے اسکول کا دورہ کیا تو لوڈشیڈنگ جاری تھی۔

    اس دوران طلبا اور اساتذہ نے بھی لوڈ شیڈنگ کی شکایات کیں، متعدد سرکاری اسکولوں میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔

  • میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی

    میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی

    کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی ہے، بیش تر امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ تو کہیں پرچے تاخیر سے پہنچے، جب کہ مختلف مراکز میں حسب معمول کھلے عام نقل ہوتی رہی۔

    کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت پہلی شفٹ میں نہم جماعت کا پرچہ محمود آباد کے ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مرکز میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

    سی سی او کے مطابق زیادہ طلبہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کے بیٹھنے کا خاطر خواہ انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوئے، جب کہ امتحانی پرچے بھی تاخیر سے پہنچے تھے۔

    امتحانی سینٹر میں غیر متعلقہ افراد کا آنا جانا جب کہ پورے ٹائم جم غفیر بھی موجود رہا، جس نے دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا دیں، جگہ کم اور طلبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے سینٹر شدید بدنظمی کا شکار رہا، طلبہ کو پرچہ مکمل کرنے کے لیے آدھا گھنٹہ اضافی دیا گیا۔

    میٹرک امتحانات میں نقل مافیا سرگرم : آج کلاس نہم کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر لیک

    دوسری جانب بیش تر امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ اور پینے کے پانی کی قلت رہی، شدید گرمی کی وجہ سے طالبات نے کاپیاں خراب ہونے پر نمبر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔

    گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جیکب لائن ون میں قائم امتحانی مرکز میں طالبات بغیر پنکھوں کے امتحان دینے پر مجبور رہیں، شدید گرمی میں طلبہ و طالبات ڈی ہائیڈریشن کا شکار بھی ہوتے رہے، امتحانی مراکز میں کہیں بھی اسٹینڈ بائے جنریٹرز کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

  • میٹرک کے  امتحانات کا دوسرا روز،   دسویں جماعت کا پرچہ  بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ

    میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ

    کراچی: میٹرک امتحانات کے دوسرے روز بھی دسویں جماعت کاکمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا
    ہرآؤٹ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک کےسالانہ امتحانات کاآج دوسراروز ہے، جس میں 3لاکھ 65ہزار102امیدوارشرکت کررہے ہیں۔

    آج پہلی شفٹ میں کمپیوٹراسٹڈیزکاپیپرلیا جارہا ہے جبکہ دوسری شفٹ میں اردو،سندھی اورجغرافیہ پاکستان کے پرچے لئے جائیں گے۔

    نویں جماعت کی طرح دسویں جماعت کاکمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، حل شدہ پرچہ بھی واٹس ایپ گروپس میں فراہم کردیا گیا۔

    سندھ کےتمام ڈویژنوں میں 2 شفٹوں میں امتحان لئےجارہے ہیں، پہلی شفٹ میں پرچہ صبح ساڑھے 9سے ساڑھے 12 تک اور دوسری شفٹ میں دوپہرڈھائی بجے سےساڑھے5بجے تک لیاجائے گا۔

    امتحانی مراکزکےاطراف دفعہ 144نافذکی گئی ہے اور موبائل فون کی برآمدی کی صورت میں فون ضبط کرلیا جائے گا۔

    گزشتہ روزبھی شہرقائد میں پیپرزکےدوران لوڈ شیڈنگ جاری رہی ، جس سے طلبا کو گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    شہرمیں504امتحانی مراکزبنائےگئےہیں ، لڑکوں کیلئے265جبکہ لڑکیوں کیلئے239امتحانی مراکزبنائے گئے۔

  • کراچی میں میٹرک کے امتحانات،   پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرپرچہ آنا آؤٹ ہونےکےزمرےمیں نہیں آتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا تاہم میٹرک انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے۔

    آج نویں جماعت کا کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ لیا جارہا ہے ، امتحانات کے دوران کراچی میں دفعہ ایک سوچوالیس بھی کام نہ آئی اور پہلاپرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    امتحان شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد واٹس ایپ گروپس میں کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ آوٹ ہوا، اس حوالے سے چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرپرچہ آنا آؤٹ ہونےکےزمرےمیں نہیں آتا۔

    دوسری جانب اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں میٹرک امتحانات کے دوران پرچہ قبل از وقت آؤٹ ہونے اور کھلے عام نقل جاری رہی جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے۔

    طلبہ وطالبات نے بلا خوف وخطر نقل کی جس کے لیے موبائل فون کا بھی آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے۔

    معمول کی طرح میٹرک امتحانات میں آج کا پرچہ بھی وقت سےقبل آؤٹ ہوگیا، پرچہ آدھے گھنٹےقبل ہی سوشل میڈیا پرآؤٹ ہوا۔

    شہید بےنظیر آباد بورڈ کےتحت میٹرک کابائیولوجی کاپرچہ لیاجارہا ہے تاہم بورڈ انتظامیہ بوٹی مافیا کے سامنے بے بس ہے۔

  • نجی اسکولوں کی لاپروائی نے میٹرک کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگادیا

    نجی اسکولوں کی لاپروائی نے میٹرک کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگادیا

    کراچی میں کل سے میٹرک امتحانات کا آغاز ہونے والا ہے مگر متعدد اسکولوں کے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ ہی نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمٹ کارڈ کے حصول کیلئے طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد میٹرک بورڈ پہنچ گئی، متعدد نجی اسکولزکی جانب سے فارم ایجنٹس کو دیے گئے تھے، نجی اسکول کے حکام کا کہنا ہے کہ ایجنٹس فارم اور فیس لے کر غائب ہوگئے ہیں۔

    طلبہ نے بتایا کہ کل سے امتحانات کا آغاز ہے مگر اسکولوں نے ایڈمٹ کارڈ نہیں دیے، ایڈمٹ کارڈ دینا اسکول و بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

    میٹرک بورڈ ترجمان نے کہا کہ نجی اسکولوں نے بروقت فارم جمع نہیں کرائے تھے، جن اسکولوں نے آن لائن فارم جمع کروائے تھے وہ آن لائن پرنٹ نکال سکتے ہیں۔ آخر ی دنوں میں ایک ساتھ کئی اسکول ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں تو لوڈ بڑھ جاتاہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ بورڈ سے بھی ایڈمنٹ کارڈ کا پرنٹ نکلوا سکتی ہے، وہ طلبہ جو امتحانی فارم جمع کرانے آئے ہیں ان کے فارم جمع نہیں کیے جائیں گے۔

  • میٹرک امتحانات کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی طالبات مشکل میں پھنس گئیں

    میٹرک امتحانات کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی طالبات مشکل میں پھنس گئیں

    کراچی : وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے حیدرآباد میں میٹرک کے امتحانات میں ٹک ٹاک بنانے والے طالبات کو فیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے میٹرک کے امتحانات میں ٹک ٹاک بنانے والے طالبات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹک ٹاک بنانے والے تمام طالبات کو فیل کردیا جائے گا، تمام بورڈز چیئرمین طالبات کے امتحانی مراکز پر خواتین ویجلنس ٹیمیں بھیجیں۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر کی جانب سے سندھ کے تمام چیئرمین کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں نقل کی شکایات مل رہی ہیں،نقل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں اور تمام امتحانی مراکز میں ویجیلنس ٹیموں میں مزید اضافہ کیا جائے۔