Tag: میٹرک کے امتحانات

  • اساتذہ نے بائیکاٹ کیا تو خود امتحانات میں نگران بنوں گا:وزیرتعلیم سندھ

    اساتذہ نے بائیکاٹ کیا تو خود امتحانات میں نگران بنوں گا:وزیرتعلیم سندھ

    کراچی : سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے میٹرک امتحانات بروقت انعقاد کروانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ اساتذہ نے بائیکاٹ کیا تو خود نگران بنوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں اس وقت اساتذہ کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جبکہ ہڑتال پر آمادہ اساتذہ نے آئندہ کچھ دنوں میں صوبے میں ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے بائیکاٹ کا بھی عندیہ دیا ہے۔

    گزشتہ روزسندھ کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نے ٹائم اسکیل، ملازمتیں مستقل کرنے اور پروموشن کے سلسلے میں کراچی پریس کلب پر آٹھ گھنٹے احتجاج کیا ، جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی گئی، جبکہ کچھ اساتذہ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

    اساتذہ نے کئی گھنٹے جاری رہنے والے احتجاج کے بعد جمعے اور ہفتے کے روز تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اورساتھ ہی عندیہ دیا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ امتحانات کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔

    ٹیچرزایسوسی ایشن کااحتجاج ختم، بھوک ہڑتال کا اعلان

    سرکاری اساتذہ کی اس دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ میٹرک امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ اگر اساتذہ نے امتحانات کا بائیکاٹ کیا تو خود امتحانات کانگراں بنوں گا، میرے ساتھ سیکریٹری تعلیم بھی امتحانات کی نگرانی کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو نجی سیکٹر سے نگراں امتحانات منتخب کریں گے لیکن امتحانات بروقت منعقد کیے جائیں گے ۔

    یاد رہے کہ اساتذہ کے احتجاج کے سبب سندھ کی انتظامیہ پہلے ہی امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا چکی ہے۔نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 25 مارچ 2019 سے شروع ہونا تھے، تاہم احتجاج کے سبب انہیں ملتوی کرکے پہلی اپریل سے منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • میٹرک کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری ہوگیا

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری ہوگیا

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی کیے گئے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، نویں سائنس بیالوجی کا پرچہ یکم اپریل کو ہوگا۔

    ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کو نویں سائنس بیالوجی تھیوری اور جنرل سائنس کے پرچوں سے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

    پرچے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوں گے اور ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہیں گے، میٹرک سالانہ امتحانات کا اختتام 16 اپریل کو ہوگا۔

    نویں اور دسویں جماعت جنرل سائنس گروپ کے امتحانات کا وقت دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگا۔

    واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کے آغاز کا اعلان 25 مارچ سے کیا گیا تھا، محکمہ تعلیم کے ملازمین کے ہڑتال کے باعث امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  صوبائی وزیرتعلیم کا کراچی کے اسکول کالجز پراچانک چھاپہ

    دریں اثنا، گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ ایجوکیشن بورڈز کے ملازمین گزشتہ 15 روز سے ہڑتال پر ہیں، جس کی وجہ سے 25 مارچ کو شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے تیاری مکمل نہیں۔

    اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جو کہ 25 مارچ کو ہونے تھے وہ یکم اپریل سے ہوں گے۔

    وزیر تعلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی نقل، چیٹنگ ہوئی اور کوئی بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔

  • اے آروائی نے نقل مافیا کو بے نقاب کردیا، امتحانی مراکزکی فروخت کاانکشاف

    اے آروائی نے نقل مافیا کو بے نقاب کردیا، امتحانی مراکزکی فروخت کاانکشاف

    کراچی : اے آر وائی کے مقبول پروگرام سرعام کی ٹیم نے محکمہ تعلیم کی کالی بھیڑوں کے ایک اور گھناؤنے جرم کو بے نقاب کردیا۔

    پروگرام میں نقل کرنے اور کرانے کا چلتا کاروبار سرعام کی ٹیم نے سرعام دکھادیا، میٹرک کے امتحانات میں نقل کیلئے پورا مرکز ہی خرید لیا گیا۔انکشاف پر سیکریٹری تعلیم حور مظہر شکریہ کے سوا کچھ نہ کہہ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امتحانی مراکز کو خرید کر طلباء و طالبات کو نقل کرانے کا کاروبار مافیا کی شکل اختیار کر گیا۔

    سرعام کی ٹیم نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کرانے والے اساتذہ اور عملہ کو بے نقاب کردیا، اساتذہ خود بچوں سے پیسے لے کر نقل کراتے نظر آئے اور تو اور اس میں اسکول پرنسپل بھی اہم کردار ادا  کرتے ہیں، یہ کراچی کے ایک دو نہیں بلکہ کئی امتحانی مراکز کا حال ہے۔

    علاوہ ازیں سیکریٹری میٹرک بورڈ کراچی حور مظہر نے نقل کی نشاندہی پر سرعام کی ٹیم کی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیاہے ۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں کہ جہاں نقل ہوتی ہے وہاں کا عملہ مکمل طور پر ملوث ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی نقل کرانے کی خبرملتی ہے وہاں کے اساتذہ اور عملے کیخلاف ایکشن لیا جاتا ہے، لیکن اس بات سے ان کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ اسکولز ڈائریکٹوریٹ کے انڈر میں آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ڈائریکٹوریٹ ان اسکولز کیخلاف کارروائی کرکے کے ان کی رجسٹریشن منسوخ کرے تو نقل کے رجحان پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

  • سندھ اور پنجاب بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

    سندھ اور پنجاب بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

    کراچی : سندھ اور پنجاب بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

    کراچی ،لاہور، ملتان ، سرگودھا اور فیصل آباد کے میڑک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، کراچی میں جنرل گروپ کے نتائج میں 25648 امیدواروں نے حصہ لیا، جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب55.18رہا، جنرل گروپ میں پوزیشن حاصل کرنے والی تینوں طلبا حافظہ ہیں ۔ پہلی حافظہ اسنی، دوسری حافظہ لبابہ مستقیم اور تیسری پوزیشن حافظہ غانیہ وقار نے حاصل کی ۔

    سائنس گروپ میں 137031 امیدواروں نے حصہ لیا، کامیابی کا تناسب 70.15فیصد رہا، جس میں مروا تنویر نے پہلی ،دوسری ماہ نوررحمان اور تیسری پوزیشن سعد خالد نے حاصل کی۔

    لاہورتعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ پچاسی ہزار امیدواروں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے ایک لاکھ 24 ہزار 343 نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 66.94 فیصد رہا،  گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ قصور کے اسامہ قمر نے پہلی، پاک گریژن سکول ننکانہ کے علی حسنین اور کریسنٹ ہائی سکول اقبال ٹاؤن لاہور کی سجیحہ اشرف نے دوسری جبکہ سوسائٹی گرلز ہائی سکول مغلپورہ لاہور کی رمیشا اسلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    فیصل آباد میں امتحانات میں ایک لاکھ23 ہزارامیدواروں نے حصہ لیا۔ کنڑولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق امتحانات میں36 ہزار300 امیدوار ناکام ہوئے، سرگودہا میں تعلیمی بورڈ میٹرک کے امتحان میں طلباء وطالبات کی کامیابی کاتناسب  68فیصدرہا جبکہ فیصل آباد میں یہ تناسب70 فیصدرہا۔

    گوجرانوالہ میں میٹرک کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب70 فیصد رہا،تعلیمی بورڈ کے مطابق پہلی پوزیشن حاصل کر نے والی3 طلبات ہیں، پہلی پوزیشن ردا مریم نے1068دوسری پوزیشن کشف ظفرکے1065تیسری پوزیشن ہادیہ اختر1064نے نمبر حاصل کئے۔

    ملتان میں اسامہ ارشد اور صہیب رحمان نے 1068 نمبر حاسل کرکے پہلی پوزیشن لے لی ، ماحسن ارشد رانا نے 1067 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ، محمد تیمور عبدا للہ ، انزل اشفاق ، محمود اسمعیل نئیر نے 1060 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی امتحانات میں کل 74565 امیدواروں نے شرکت اور پاس ہونے والے 52448 امیدوار ہے۔