Tag: میٹرک کے طالب علم کی موت

  • کراچی : کال سینٹر میں کام کرنے والے میٹرک کے طالب علم کی موت،  اصل کہانی سامنے آگئی

    کراچی : کال سینٹر میں کام کرنے والے میٹرک کے طالب علم کی موت، اصل کہانی سامنے آگئی

    کراچی : کال سینٹر میں کام کرنے والے میٹرک کے طالب علم کی موت کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آبادکال سینٹرمیں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نوجوان عبداللہ ٹک ٹاک بناتےہوئےگولی چلنےسے جاں بحق ہوا، عبداللہ اور اس کا دوست کال سینٹرمیں ٹک ٹاک بنا رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں دوست ویپ کا استعمال بھی کر رہے تھے، ٹک ٹاک بنانےکےدوران اچانک گولی چلی،عبداللہ موقع پرجاں بحق ہوا اور عبداللہ کا دوست فرارہوگیاتھا جسے حراست میں لے لیا۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپرمارکیٹ کےقریب کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت جھنڈا چوک کے رہائشی عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کال سینٹر میں پارٹ ٹائم جاب کرتا تھا۔

    نوجوان میٹرک کا پیپر دے کر گھر واپس آیا اور شام میں پارٹ ٹائم جاب پر آگیا، کال سینٹر کی ملازمہ ثنا نے نوجوان کو فلور پر پڑا دیکھ کر سپروائزر کو اطلاع کی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ متوفی عبداللہ کے دائیں گال سے گولی داخل ہو کر بائیں گال کے جبڑوں میں لگی، سپرمارکیٹ پولیس موقع پر موجود اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں پولیس کو جائے وقوع سے ایک پستول بھی ملا ہے۔