Tag: میٹرک کے نتائج

  • میٹرک کے نتائج: سبزی فروش کے بیٹے نے والد کا سر فخر سے بلند کردیا

    میٹرک کے نتائج: سبزی فروش کے بیٹے نے والد کا سر فخر سے بلند کردیا

    طالبعلم ملک فیضان رضا نے سبزی فروش کا بیٹا ہونے کے باوجود میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا کہ علم کسی کی میراث نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، بورڈ نے میٹرک کے امتحانات 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا۔

    میٹرک کے نتائج کے اعلان کے بعد لاہور کے ایک سرکاری اسکول سے استقامت اور لگن کی ایک شاندار مثال سامنے آئی ہے جہاں ایک سبزی فروش کے بیٹے نے لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں سائنس گروپ میں لڑکوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ملک فیضان رضا نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن( بی آئی ایس ایی) لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں شاندار 1186 نمبر حاصل کیے۔

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    فیضان رضا نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ کی محنت اور والدین کی غیر متزلزل حمایت اور دعاؤں کو قرار دیا، انہوں نے کہا "میرے اساتذہ نے میرے ساتھ انتھک محنت کی، اور میرے والدین ہر قدم پر میرے ساتھ کھڑے رہے۔”

    اسکول کے پرنسپل نے فیضان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا "اس نے اپنے اساتذہ کو قابل فخر بنا دیا ہے اور اسکول کی عزت افزائی کی ہے، اس کی کامیابی عاجزانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے دیگر طلباء کے لیے ایک روشن مثال ہے۔”

    واضح رہے کہ ایک روز قبل بورڈ نے میٹرک کے امتحانات 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا لاہور کی حرم فاطمہ (رول نمبر 115235) نے 1193 نمبر حاصل کر کے میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    دوسری پوزیشن نور الہدیٰ (رول نمبر 119842) اور حاجی ابو زر تنویر (رول نمبر 220365) نے حاصل کی، دونوں نے 1188 نمبر حاصل کیے، محمد علی (رول نمبر 254976) نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    سائنس گروپ (بوائز) میں حاجی ابو زر تنویر 1188 نمبر لے کر پہلے، محمد علی 1187 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر محمد ذہیب صدیق اور ملک فیضان رضا نے حاصل کی، دونوں نے 1186 نمبر حاصل کیے۔

  • ملتان میں  میٹرک کے نتائج کا اعلان ، رزلٹ آن لائن چیک کرنے کا طریقہ

    ملتان میں میٹرک کے نتائج کا اعلان ، رزلٹ آن لائن چیک کرنے کا طریقہ

    ملتان : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ، طلبا اپنا رزلٹ آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ملتان نے بھی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    کلاس 10 کے نتائج ہر سال ہزاروں طلباء کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، یہ نتائج ثانوی تعلیم کی تکمیل کی نشاندہی کرتے ہیں اور کالج میں داخلے کے لیے طلباء کی اہلیت کا تعین کرتے ہیں۔

    ملتان بورڈ میٹرک کے نتائج 2025 آن لائن چیک

    BISE فیصل آباد کے امیدوار تین مختلف طریقوں سے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔

    ویب سائٹ

    امیدوار ملتان بورڈ کی آفیشل ویب سائٹس (https://web.bisemultan.edu.pk/) پر جا کر دسویں جماعت کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

    ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج

    طلباء اپنا رول نمبر 800293 پر بھیج کر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

  • فیصل آباد میں میٹرک کے نتائج کا اعلان ،  آن لائن رزلٹ چیک کریں

    فیصل آباد میں میٹرک کے نتائج کا اعلان ، آن لائن رزلٹ چیک کریں

    فیصل آباد : فیصل آباد بورڈ نے میٹرک 2025 کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا کا اعلان کر دیا، تینوں پوزیشنیں پرائیویٹ سکولوں کے طلباء نے حاصل کیں۔

    فیصل آباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) فیصل آباد آج میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

    فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔

    تینوں پوزیشنیں پرائیویٹ سکولوں کے طلباء نے حاصل کیں، محمد معیز قمر نے 1189 نمبر لے کر بورڈ میں ٹاپ کیا، ماہم ممتاز نے 1187 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور میرب وڑائچ نے 1186 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ہر سال ہزاروں طلبہ کے تعلیمی سفر میں یہ نتائج ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، جو نہ صرف ان کی تعلیمی کارکردگی کا مظہر ہوتے ہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم کے دروازے بھی کھولتے ہیں۔ نتائج کا یہ مرحلہ طلبہ کی محنت، لگن اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    نتائج جاننے کے طریقے

    طلبہ تین مختلف ذرائع سے اپنے نتائج حاصل کر سکتے ہیں:

    آن لائن

    فیصل آباد بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (https://results.bisemultan.edu.pk/) پر جا کر رول نمبر کے ذریعے نتائج چیک کیے جا سکتے ہیں۔

    ایس ایم ایس کے ذریعے

    طلبہ اپنا رول نمبر 800240 پر بھیج کر فوری طور پر ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج حاصل کر سکتے ہی

  • میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    لاہور(24 جولائی 2025): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن اور بورڈ کے چیئرمین زید بن مقصود نے تقریب کی صدارت کی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا۔

    رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

    لاہور کے بورڈ میں رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔

    ڈپٹی کمشنر ملتان نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا، امتحان میں ایک لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک ہوئے، تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق دنیا پور کے طالب علم ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی، حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    حافظہ عشبہ فاطمہ نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اسبہا فاطمہ، میرب فاطمہ اور خدیجہ بھی 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کی حق دار ٹھہریں۔

    کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات مثبت رہے، رواں سال رول نمبر سلپ پر کیو آر کوڈ لگا کر پیپر لیے گئے، رواں سال 11 ہزار سے زائد سٹاف نے امتحان میں ڈیوٹیاں دیں۔

    آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ

    میٹرک کے نتائج کی تلاش میں کل ملک بھر میں اسٹوڈنٹس آن لائن ویب سائیٹس پر وزٹ کریں گے۔ میٹرک کے آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے اسٹوڈنٹس کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ https://www.biselahore.com/ پر جانا ہوگا۔

    جہاں ویب سائٹ کھلتے ہی صفحہ اول پر میٹرک رزلٹ 2025 کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو کلک کرنے سے رول نمبر باکس اوپن ہو جائے گا۔

     اس رولنمبر باکس میں طلبا کو اپنا رول نمبر درج کر کے اینٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا مطلوبہ نتیجہ سکرین پر آ جائے گا۔

  • میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    کوئٹہ : میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، نتائج میں کامیابی کا مجموعی تناسب 68.10 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

    چیئرمین بورڈ محمد اسحاق نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا، جس کے تحت بلوچستان رزیڈینشل کالج کے طالبعلم آفتاب عالم نے1051نمبرحاصل کرکےپہلی پوزیشن حاصل کی۔

    چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ محمد حاشر نے 1043 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ، محمد طفیل اور ثاقب علی نے 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    میٹرک سالانہ امتحان میں 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلباو طالبات نے حصہ لیا اور امتحان میں 1 لاکھ 870 امیدوار کامیاب ہوئے، جس کے تحت کامیابی کا مجموعی تناسب 68.10 فیصد رہا۔

    نہم میں 69275 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 32067 نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 46.29 فیصد رہا جبکہ دہم میں 78839 طلبہ نے شرکت کی جن میں 68803 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 87.27 فیصد رہا۔

  • میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد : میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، نتائج میں کامیاب طلباء کی کامیابی کا تناسب 88 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحان میں تقریباً تین لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا ، جس میں ایک لاکھ چھیانوے ہزار آٹھ سو طلباء کامیاب ہوئے۔

    نتائج میں کامیاب طلباء کی کامیابی کا تناسب 88 فیصد رہا، میٹرک پارٹ ٹو سائنس گروپ میں 1087 نمبر کے ساتھ زبادیہ نسیم کی پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    اس کے ساتھ 1085 نمبرکےساتھ حجاب فاطمہ کی دوسری پوزیشن جبکہ مصادق شہباز اور فاطمہ باجوہ نے 1084 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی۔

    اسی طرح ہیومنٹی گروپ میں فیچر فاؤنڈیشن سکول مصریال روڈ راولپنڈی کینٹ سے تعلق رکھنے والی اقصی فاروق نے 1032 نمبر لے کر پہلی ، ڈی ایچ اے سنیئر سکول برائے خواتین ڈی ایچ اے لاہور سے اونایزہ جلیل نے 1025 نمبر حاصل کر کے دوسری اور انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس سترا میل اسلام آباد سے محمد انس نے 1014 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ سید جنید اخلاق نے وفاقی سیکرٹری تعلیم کو امتحانی نظام کے بارے میں بریف کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بطور سیکرٹری تعلیم ذمہ داریاں نبھانے کا موقع ملا ہے، یہ ہماری کامیابی ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی ہونہار بچے اپنا مقام رکھتے ہیں۔

    انہوں مزید کہا کہ ہم سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، میں کامیاب ہونے والے ہونہار طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    تقریب کے اختتام پر وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی، چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق اور سیکرٹری فیڈرل بورڈ ڈاکٹر بشیر خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

  • میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا، اس موقع پر وزیر تعلیم راناتنویرتقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے کل سال 2023 کے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سرکلرجاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل 2 بجے کرے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وزیر تعلیم راناتنویرتقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

  • میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    لاہور: لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 617 امیدوار کامیاب ہوئے، جب کہ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 98.56 فی صد رہا۔

    میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 702 طلبہ نے درخواستیں دی تھیں، اور امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 امیدواروں نے شرکت کی۔

    میٹرک کے امیدواران کے لیے اسپیشل امتحان 11 دسمبر 2021 سے منعقد ہوگا، امیدواران اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم نومبر تک ادا کر سکتے ہیں۔ ڈبل فیس کے ساتھ 8 نومبر اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

    لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ کووِڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے، جب کہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔

    بورڈ کے مطابق اسپیشل امتحان گیارہ دسمبر سے لیا جائے گا، یہ اسپیشل امتحان غیر حاضر بچوں اور نمبروں سے ناخوش بچے دے سکیں گے۔

    سرگودھا

    بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سرگودھا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    سرگودھا میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں 84422امیدواروں نے حصہ لیا، جب کہ کرونا پالیسی کے تحت 82593 امیدوارپاس قرار پائے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 97.83 فی صدرہا۔

    ساہیوال

    تعلیمی بورڈ نے ساہیوال نے بھی میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کر دیا ہے، نتائج کو تعلیمی بورڈ ویب سائٹ پراپ لوڈ کر دیا گیا۔

    میٹرک امتحانات میں 85 ہزار 339 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 84 ہزار 683 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 99.22 فی صد رہا۔

  • میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    لاہور: پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ 2020 کا رزلٹ جاری کر دیا ہے۔

    لاہور

    لاہور میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 71 فی صد رہا، امتحانات میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی، تمام طلبہ رزلٹ 8029 پر میسج کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔

    میٹرک کے رزلٹ کا اعلان ہوتے ہی لاہور بورڈ کی ویب سائٹ ڈاؤن ہو گئی، طلبہ کو آن لائن رزلٹ چیک کرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے، بورڈ کے دیے گئے ہیلپ لائن نمبر پر بھی جوابات موصول ہونا بند ہو گئے۔

    راولپنڈی

    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نتائج کے مطابق امتحان میں 122553 امیدواروں نے داخلہ بھیجا، جن میں سے 121507 امیدوا شامل امتحان ہوئے، ان میں سے 91888 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان علی چیمہ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 75.65 رہا، 29429 امیدوا مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے، جب کہ 1007 امیدوار غیر حاضر رہے، امتحان میں 57128 طالبات اور 65425 طلبہ شامل امتحان ہوئے تھے۔

    طلبہ اپنے نتائج اس ویب سائٹ پر وزٹ کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔

    ملتان

    ملتان بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 84.72 رہا، امتحانات میں ایک لاکھ 14 ہزار 584 امیدوار رجسٹر ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 13 ہزار 407 نے امتحانات دیے، ان میں سے 96 ہزار 74 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    ساہیوال

    ساہیوال میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 73 فی صد رہا، امتحان میں 67 ہزار 757 امیدواروں نے حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ تمام تعلیمی بورڈز نے رواں سال طلبہ کو نمبرز کی بجائے گریڈز دیے ہیں، 880 یا اس سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو گریڈ اے پلس دیا گیا ہے، 770 سے 879 تک نمبرز لینے والے طلبہ کو گریڈ اے دیا گیا، 660 سے 769 نمبرز لینے والے طلبہ کو گریڈ بی، 550 سے 659 نمبروں والے طلبہ کو گریڈ سی، 440 سے 549 نمبر لینے والے طلبہ کو گریڈ ڈی، جب کہ 440 یا اس سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو گریڈ ای دیا گیا ہے۔