Tag: میٹرک

  • میٹرک میں 40 فی صد مضامین میں فیل طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

    میٹرک میں 40 فی صد مضامین میں فیل طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے، میٹرک میں 40 فی صد مضامین میں فیل طلبہ کو پاس کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک میں چالیس فی صد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے امتحانی پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سابق یا پرائیویٹ امیدوار اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے، سابق یا پرائیویٹ امیدوار جو 40 فی صد مضامین میں فیل تھے انھیں پاس کر دیا جائے گا، ایسے امیدواروں کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں پاس نہیں کیا گیا تھا۔

    وفاقی وزارت تعلیم کا کار نامہ، میٹرک کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

    وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے میٹرک کے ہزاروں طلبہ کا مستقبل اس وقت داؤ پر لگایا گیا تھا جب فیڈرل بورڈ نے میٹرک نتائج میں سپلی والے طلبہ کو پاس ہی نہیں کیا، جس کے باعث طالب علم شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئے، سیکڑوں بچوں نے امتیازی تعلیمی پالیسی کے خلاف بورڈ میں درخواستیں بھی دائر کر دی تھیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ کرونا کے باعث تعلیمی امتحان بورڈ کوئی امتحان نہیں لے گا، فیڈرل بورڈ کے لیے نئی امتحانی پالیسی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا، جس کے مطابق میٹرک امتحانات میں امیدواروں کو بغیر امتحان پاس کیا جانا تھا، جن کی سپلی تھی ان کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ وہ نئے سرے سے امتحان دیں گے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا نوٹس

    وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا نوٹس

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر میں میٹرک کے امتحانات میں طلبا کی جانب سے نقل کرنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تعلیمی بورڈ کے کنٹرولرامتحانات کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر سکھر ریجن میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور دیکھا کہ چند مراکز میں میٹرک کے امتحانات کے دوران طلبا کھلم کھلا نقل کرنے میں ملوث پائے گئے۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے وزیراعلی سندھ کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ چند امتحانی مراکز میں نہ صرف یہ کہ نقل ہورہی تھی بلکہ مصدقہ رپورٹس ہیں کہ سکھر تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے سوالیہ پیپر بھی امتحانات شروع ہونے سے قبل آﺅٹ ہوئے ہیں۔

    وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیر تعلیم کی رپورٹ پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر کے کنٹرولر امتحانات عبدالسمیع سومرو کو معطل کردیا اور کنٹرولر امتحانات سکھر کا چارج ڈپٹی کنٹرولر آف امتحانات کو دے دیا اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    مراد علی شاہ نے تمام تعلیمی بورڈز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے امتحانی نظام کو مستحکم بنائیں نہیں تو تعلیمی بورڈ ز کے متعلقہ افسران کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوچکا، امتحانات کے پہلے روز ہی بوٹی مافیا نے اپنا کام دکھاتے ہوئے گھوٹکی، سکھر اور بدین میں پرچے شروع ہونے سے قبل واٹس ایپ پرشیئر کردیے۔

  • جواں عزم ماں ، باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک کرلیا

    جواں عزم ماں ، باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک کرلیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اڑیسہ کی  ایک فیملی ماں، باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور کے رہائشی کسان نے اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ گزشتہ برس گاؤں کی پنجائیت سے اجازت لے کر میٹرک امتحانات میں شرکت کی۔

    پیر کے روز آنے والے میٹرک نتائج میں پوری فیملی کامیاب قرار پائی جبکہ بیٹے بکاش نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 33 سالہ خاتون تپائی نے پڑھائی چھوڑنے کے 20 برس بعد اڑیسہ کے بورڈ میں پرائیوٹ میٹرک کرنے کے لیے اپنی، شوہر اور کی رجسٹریشن کروائی جبکہ 16 سالہ صاحبزادے نے اسکول میں باقاعدگی سے تعلیم حاصل کی۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل میں نے 8ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی مگر بعد میں کچھ ایسے معاشی مسائل پیدا ہوئے جن کے باعث تعلیم کو جاری رکھنا میرے لیے ناگزیر ہوگیا تھا۔

    تپائی کا کہنا تھا کہ 2001 میں شادی کے بعد میرے شوہر نے تعلیم جاری رکھنے اور میٹرک کرنے پر زور دیا جس کے بعد میں نے سوچا کیوں نا بورڈ میں اپنی رجسٹریشن کرا کے اس سلسلے کو دوبارہ شروع کروں۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب:‌ ماں بیٹی نے اکٹھے گریجویشن کر کے نئی مثال قائم کر دی

    اُن کا کہنا تھا کہ بیٹے نے امتحانات کے دوران نہ صرف ہماری مدد کی بلکہ خود بھی دل لگا کر تیاری کرتا رہا یہی وجہ ہے کہ اُس کا نتیجہ ہم سے بہت بہتر آیا، بیٹے نے bگریڈ سے میٹرک پاس کیا جو ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے۔

    بکاش کا کہنا تھا کہ ’والد اور والدہ کی رجسٹریشن کے بعد میں نے اپنی تعلیم کے ساتھ اُن دونوں پر بھی توجہ دی تاکہ ہم تینوں ہی کامیابی حاصل کرسکیں اور یہ ممکن بھی ہوگیا‘۔

    تپائی کے شوہر جو کسان ہیں انہوں نے میٹرک کے رزلٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ‘اب میری بیوی اور بیٹا مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے کالج بھی جائیں گے‘۔

    پردھان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی گریجویشن کرنے کا خواہش مند ہوں مگر ذریعہ معاش کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تاہم بیٹا اور اہلیہ ضرور اپنی تعلیم مکمل کریں گے تاکہ ہم گاؤں کے ناخواندہ لوگوں میں تعلیم کی اہمیت کو بڑھا سکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دسویں (آرٹس) اور خصوصی طلبہ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

    دسویں (آرٹس) اور خصوصی طلبہ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

    کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال دوئم (دسویں کلاس) ہومینٹرز (آرٹس گروپ) اور خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ میٹرک بورڈ میں تمام پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی نے نتائج کا اعلان کیا۔

    دونوں شعبوں میں حسب معمول پہلی 3 پوزیشنز خواتین نے حاصل کیں۔ میٹرک آرٹس گروپ میں ایمن بلوچ نے پہلی، علیشا نے دوسری اور حنا جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    دوسری جانب خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات میں وفا ناز نے پہلی، مبینہ خان نے دوسری اور ام ہانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

  • میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والاطالب علم دم توڑ گیا

    میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والاطالب علم دم توڑ گیا

    لاہور: عارضہ قلب میں مبتلا دانیال علاج سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا،عمران خان نے اپنےفین دانیال کی موت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    زندگی اور موت کی جنگ میں موت فتحیاب ہوئی تو دانیال جہان فانی سے رخصت ہوگیا،دانیال کی عمران خان سے ملنے کی دیرینہ خواہش توپوری ہوگئی لیکن اسے زندگی کی مزید بہاریں دیکھنے کی مہلت نہ ملی،کم عمری میں دل کا عارضہ اوربیرون ملک مہنگا علاج دانیال کی زندگی کی لو جلتی بجھتی رہی اور بالآخر زندگی کی ڈور ٹوٹ گئی۔

    بیماری کےباوجود میٹرک میں نوسو دونمبرحاصل کرنے والاہونہار طالب علم ایک روز پہلے تک جواں مردی سے بیماری سے لڑتا رہا، عمران خان عیادت کو گئے تودانیال کی خوشی کی انتہا نہ رہی آٹوگراف لیا اوراپنے ہیروسے لپٹ گیا،عمران خان نے دانیال کے علاج میں تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن قدرت کوشاید کچھ اور ہی منظور تھا،موت شاید اسی لمحے کی منتظرتھی کہ کب دانیا ل کی عمران خان سے ملنے کی خواہش پوری ہواور وہ اسے اپنی آغوش میں لے لے۔