Tag: میٹ آفس لندن

  • برطانیہ میں شدید برفباری، ییلو الرٹ جاری

    برطانیہ میں شدید برفباری، ییلو الرٹ جاری

    مانچسٹر: شمالی برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں ییلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ اور ویلز بھر میں برفباری اور بارش کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    اہم سڑکیں زیرآب آنے سے برطانیہ بھر میں آمدورفت کا عمل متاثر ہورہا ہے، لنکنشائر مضافات میں سیلاب کے باعث بچے پرائمری اسکول میں پھنس گئے ہیں۔

    سیلاب میں گاڑیاں پھنسنے کے خدشے پر والدین کو اسکول سے بچے نہ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لیسٹرشائرفائر اینڈ ریسکیو سروس نے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا ہے، جبکہ میٹ آفس کی جانب سے متعدد نئے ییلو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی 7 مشرقی ساحلی ریاستوں میں بھی برفانی طوفان کے سبب ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نیوجرسی، پنسلوینیا، ورجینیا اور اوہائیو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس کے علاوہ واشنگٹن، میری لینڈ اور بالٹی مور میں بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    امریکا میں 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، شمالی کیرولائنا، میوزوری،کنساس میں حادثات کے سبب 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    امریکا کی 25 ریاستوں میں شدید برفباری کا الرٹ جاری

    واشنگٹن ڈی سی میں 18 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، میٹ آفس کے مطابق امریکا میں موسم کی شدت جنوری کے وسط تک رہے گی۔

  • برفباری اور خراب موسم، لندن میں زرد وارننگ جاری

    برفباری اور خراب موسم، لندن میں زرد وارننگ جاری

    لندن: برفباری اور خراب موسم کے امکان کے سبب لندن میں زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے، زرد وارننگ جمعے کی رات تک کے لیے جاری کی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں برفباری اور خراب موسم کے امکان کے پیش نظر زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے، زرد وارننگ کل رات تک کے لیے جاری کی گئی ہے، برطانوی دارالحکومت میں تین سینٹی گریڈ برف پڑنے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق زرد وارننگ کا اطلاق برطانیہ کے دیگر علاقوں پر بھی کیا گیا ہے، مسافروں اور ڈرائیورز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب گریٹر مانچسٹر اور گردونواح کے علاقوں کو برفباری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، مانچسٹر میں برف باری کی وجہ سے 200 سے زائد اسکول بند کردئیے گئے ہیں جبکہ مانچسٹر ایئرپورٹ کو بھی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں سردی کا نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ڈھائی کروڑ افراد متاثر، 12 ہلاک

    رپورٹ کے مطابق سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کچھ وقت کے لیے بند رہی تاہم مانچسٹر سٹی کونسل کی گاڑیوں نے سڑکوں کو صاف کرنے کا کام جاری رکھا جبکہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے رن وے سے بھی برف کو ہٹایا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں مانچسٹر کے ساتھ جڑے علاقوں ٹریفورڈ کونسل، سلفورڈ کونسل، اولڈہم کونسل، اسٹاکپورٹ کونسل، بری کونسل میں 214 اسکول برف کی وجہ سے بند کرنے پڑے اس کے ساتھ لیور پول ایئرپورٹ بھی برفباری کے سبب پروازوں کے لیے بند کرنا پڑا۔

    مانچسٹر پولیس کے مطابق متعدد فون کالیں برف کی وجہ سے موصول ہوئیں کئی ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے، مانچسٹر پولیس اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے دوسروں کا خیال رکھیں۔