Tag: میٹ گالا

  • میٹ گالا میں ایشا امبانی کے پھولوں سے بھرے منفرد لباس کے چرچے

    میٹ گالا میں ایشا امبانی کے پھولوں سے بھرے منفرد لباس کے چرچے

    میٹ گالا 2024 میں بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے پھولوں سے بھرے منفرد لباس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    دنیا کا سب سے بڑا اور مقبول فیشن ایونٹ میٹ گالا ایک بار پھر شروع ہونے جا رہا ہے، یہ فیشن ایونٹ اپنے عجیب و غریب فیشن ڈریسز کی وجہ سے دنیا بھر میں سرخیوں میں رہتا ہے، رواں سال میٹ گالا کا تھیم ’گارڈن آف ٹائم‘ رکھا گیا اور اس تھیم کو تمام فیشن ڈیزائنرز نے بخوبی سمجھتے ہوئے نت نئے شاہکار معروف شخصیات کو پہنائے۔

    اس تقریب میں اداکارہ پرینکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ جیسی کئی بالی ووڈ اداکارہ اس میں اپنا کمال دکھا چکی ہیں تاہم اب ایشا امبانی نے میٹ گالا 2024 ریڈ کارپٹ پر بھارتی ڈیزائنر راہول مشرا کا تیار کردہ ساڑھی گاؤن پہنا پر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    ایشا امبانی کی لونگ ٹیل گاؤن کو رنگ برنگے پھول، تتلیوں اور ڈرائیگن فلائیز سے سجے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، ایشا کے لباس کو راہول مشرا نے ڈیزائن کیا، ڈیزائنز نے میٹ گالا کے تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک منفرد جوڑا تیار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا امبانی کے اس حسین ساڑھی گاؤن کی تیاری میں 10 ہزار گھنٹے لگے جس پر دلکش ایپلک ورک ایمبروائڈی کی گئی۔

    علاوہ ازیں اس جاذبِ نظر گاؤن پر فریشہ، زردوزی، نقشی اور دبکے کا کام بھی کیا گیا جبکہ اس گاؤن کے مختلف حصوں پر فرینچ نوٹس کا کام بھی ہے۔

    واضح رہے کہ میٹ گالا وہ تقریب ہے جس کا انتظار فیشن کے دلدادہ کو پورے سال بے صبری سے رہتا ہے کیونکہ اس میں معروف شخصیات نت نئے و منفرد ملبوسات زیب تن کر کے سب کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

  • میگھن مارکل نے میٹ گالا میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    میگھن مارکل نے میٹ گالا میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل جو معروف اداکارہ رہ چکی ہیں، تاحال خاموش ہیں اور انہوں نے فلمی میلے میٹ گالا میں بھی شرکت نہیں کی جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    ڈچز آف سسیکس نے رواں سال اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ میٹ گالا میں شرکت کرنے سے گریز اس لیے کیا کیونکہ وہ شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب سے قبل میڈیا کی غیر ضروری توجہ نہیں حاصل کرنا چاہتیں۔

    اس حوالے سے رابطہ عامہ کے ایک ماہر روشیل وائٹ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کے علاوہ شہزادہ آرچی کی سالگرہ بھی ہے اور شہزادہ ہیری برطانیہ جا رہے ہیں تو کچھ سیکیورٹی مسائل بھی ہیں، میرے خیال میں اس صورتحال کے پیش نظر میگھن مارکل نے خود کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میٹ گالا فیشن، خوبصورت ملبوسات اور مشہور شخصیات کے بارے میں ہے، اس لیے اگر میگھن اور ہیری دونوں میں سے کوئی ایک بھی شرکت کرتا تو تقریب میں تمام تر توجہ ان دونوں کی جانب مبذول ہوجاتی اور میڈیا پر بھی ہلچل مچی ہوئی نظر آتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر اسٹریٹجک تھا یعنی اس کے لیے شاہی جوڑے نے اپنی ٹیم کی ساتھ مل کر پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    اس حوالے سے ایک اور رابطہ عامہ کے ماہر اینڈی بار نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل رابطہ عامہ نے شاہی محل سے کچھ اسباق سیکھ لیے ہیں لہٰذا اس بار انہوں نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب سے قبل مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔