Tag: میپکو

  • میپکو افسران کو گاڑیوں سے گرین نمبر پلیٹیں اتارنے کی ہدایت کر دی گئی

    میپکو افسران کو گاڑیوں سے گرین نمبر پلیٹیں اتارنے کی ہدایت کر دی گئی

    ملتان: میپکو نے ریجن بھر میں افسران پر محکمانہ گاڑیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے بھاری بلوں پر عوامی احتجاج اور رد عمل کے باعث میپکو نے ریجن بھر میں افسران پر محکمانہ گاڑیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ میپکو کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے تک گاڑیوں سے گرین نمبر پلیٹیں بھی اتار لی جائیں۔

    واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں عوام کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے کہا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، بجلی کے بلوں نے گزارا مزید مشکل کر دیا ہے۔

    راولپنڈی میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف شہریوں نے لیاقت باغ مری روڈ پر احتجاج کیا، گوجرانوالہ میں بھی عوام بجلی کے بلوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے، پاکپتن میں شہریوں نے بجلی نرخوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا اور بجلی کے بل جلا دیے۔

  • پنجاب کے کئی محکمے بجلی کمپنی کے نادہندہ نکلے

    پنجاب کے کئی محکمے بجلی کمپنی کے نادہندہ نکلے

    ملتان: جنوبی پنجاب کے کئی وفاقی و صوبائی محکمے بجلی کی ترسیل کے ادارے میپکو کے نادہندہ نکلے، محکموں کی طرف کروڑوں روپے کی رقم نکلتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے 45 وفاقی و صوبائی محکمے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے 3 ارب روپے کے نادہندہ نکلے، میپکو نے تمام نادہندگان کو ادائیگیوں کے لیے حتمی نوٹسز جاری کر دیے۔

    ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس میپکو کی 12 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، موٹر وے پٹرولنگ پولیس 42 لاکھ 90 ہزار اور محکمہ ریلوے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق محکمہ فوڈ اینڈ لائیو اسٹاک 8 لاکھ 30 ہزار روپے کا نادہندہ، نادرا 8 لاکھ 10 ہزار روپے اور محکمہ انکم ٹیکس 30 لاکھ 50 ہزار روپے کا میپکو کا نادہندہ ہے۔

  • پاکستان کے تین شہروں کے بجلی صارفین سے 916 ارب وصولی کا پروانہ جاری

    پاکستان کے تین شہروں کے بجلی صارفین سے 916 ارب وصولی کا پروانہ جاری

    اسلام آباد؛ گوجرانوالہ، ملتان اور سکھر کے بجلی صارفین سے 916 ارب وصولی کا پروانہ جاری ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے بجلی نرخ بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد شروع کر دیا، نیپرا نے بجلی کی 3 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا۔

    گوجرانوالہ، ملتان اور سکھر کے صارفین سے 916 ارب وصولی کی جائے گی، نیپرا کے فیصلے کے اطلاق کی حتمی منظوری حکومت دے گی، حکام کا کہنا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کی روشنی میں بجلی کا یونیفارم ٹیرف لاگو کیا جائے گا۔

    نیپرا نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا

    نیپرا کے مطابق ملتان ریجن کے صارفین سے 553 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دی گئی ہے، میپکو کا مالی سال 2019-20 کا اوسط ٹیرف 16.52 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ مالی سال 2018-19 کا اوسط ٹیرف 16.88 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔

    گیپکو صارفین سے مجموعی طور پر 334 ارب روپے وصولی کی منظوری دی گئی ہے، گیپکو کا مالی سال 2019-20 کا اوسط ٹیرف 15.69 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ مالی سال 2018-19 کا اوسط ٹیرف 15.14 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

    سکھر کے صارفین سے ڈسٹری بیوشن ٹیرف مد میں 16 ارب سے زائد وصول ہوں گے۔

  • اسلام آباد الیکٹرک کاعمران خان کو بجلی کاٹنےکا نوٹس

    اسلام آباد الیکٹرک کاعمران خان کو بجلی کاٹنےکا نوٹس

    اسلام آباد: آئیسکو نے عمران خان کو بجلی کاٹنے کا نوٹس بھیج دیا ہے، نوٹس میں سات دن میں بجلی کا بل ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی منقطع کرنے کا یہ نوٹس الیکٹرک سٹی ایکٹ 1910ءکے تحت بھیجا گیا ہے جس میں عمران خان کو 7 روز میں بنی گالا کے تمام بقایاجات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق شاہ محمود قریشی کے استعمال میں بجلی کے آٹھ میٹرز ہیں ، میپکو ذرائع نےشاہ محمود قریشی کو بجلی کے آٹھ میٹرز کو ایک میٹر پر منتقل کرانے کیلئےپندرہ دن کا وقت دے دیا ہے، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آٹھ میٹروں کی جگہ ایک میٹر نہ لگایا گیا تو شاہ محمود قریشی کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔